6b00d446-568f-4337-8964-507aec82d351

کے پی میں کسان کارڈ سے نقد ادائیگی شروع

خیبر پختونخوا میں کسان کارڈ کے ذریعے نقد امداد ملنا شروع ۔
چھوٹے کسانوں کو نقد بچت ملنے سے پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مقامی پیداوار بڑھنے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔

covid update pakistan

صوبے میں اومی کرون کے 37 کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا سے اومی کرون کے 37 کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 145 ہوگئی۔

پشاور سے 18 اومی کرون ویرئنٹ کے کیسز رپورٹ جبکہ مالاکنڈ سے 13 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مردان سے 03 افراد بھی اومی کرون کا شکار جبکہ باجوڑ سے بھی 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خہتال

لنڈی کوتل: پاک-افغان شاہراہ ٹریفک کےلیے کھول دی گئی

لنڈی کوتل پسید خیل قوم کے مشران اور عوام ایس ایچ او عشرت شینواری کے ساتھ مزاکرات کامیاب پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عشرت شینواری پسیدخیل قوم کے مشران کے ساتھ مزکورہ این ایل سی حکام ۔کے خلاف احتجاج اور مطالبات کے حوالے سے مزاکرات کریں گے تاکہ مزکورہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے

NCOOO

این سی او سی اجلاس: نئی پابندیوں کا اطلاق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراجلاس کے بعدنئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ این سی او سی کے مطابق

‏نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیاگیاہے۔ کورونا، اومی کرون

‏10 فیصد سے زائد  شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبلہ سے

‏10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات  میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے۔

 دووسری طرف ‏10 فیصد سے کم شرح والے  شہروں میں آوٹ ڈور 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں اور ‏مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔‏تعلیمی اداروں میں 12 سال سےکم  عمر بچے ایس او پیز کے ساتھ   اسکولز جائیں گے۔

جبکہ ‏10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 100 فیصد سینما جاسکیں گےاور ‏10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 50 فیصد سینما جاسکیں گے۔شادی ہالز سے متعلق این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا۔ ‏نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی اور‏پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔

غلائات

ایبٹ آباد.گلیات سرکل بکوٹ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع

ایبٹ آباد.گلیات سرکل بکوٹ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا پہلے سے بند رابطہ سڑکیں سی اینڈ ڈبیلو کی مکمل لاپرواہی منتخب ممبران اسمبلی کی خاموشی کے باعث ابھی کھلی نہ تھیں کہ برف باری پھر شروع سرکل بکوٹ اور گلیات کے عوام محصور ہوکر رہ گئے ۔

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ،نتھیاگلی،ڈونگاگلی چھانگلہ گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ضلعی پولیس ، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی طرف سے تمام تر ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ۔

ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ، سرکل گلیات پولیس کو سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات ، جبکہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل اب تک کی صورت حال کے مطابق گلیات کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

سیاحوں سے گزارش ان علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں سفر کے دوران گاڑی مکینکلی بلکل فٹ رکھیں ممکن ہو تو 4×4 گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے ٹائر اچھی حالت میں ہونے چاہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں اضافی ٹائر بھی ہمراہ رکھیں، برف باری کے باعث سلپ سے بچنے کے لیے ٹائروں پر چین کا ہونا لازمی ہے ، گاڑی میں فیول کی مقدار پوری رکھیں ڈبل لائن نہ بنائیں۔

بریک کا استعمال کم کریں اور رفتار سلو رکھیں ، کھانے، پینے کی اشیاء، پانی ، خشک میوہ جات گرم کپڑے ہمراہ رکھیں، برف باری کی شدت یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنائیں فوری طور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو کر فراہم کرتا ایمرجنسی نمبرات پر بروقت رابطہ کریں رات کے وقت سفر سے گرہیز کریں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم 09929310033 پر رابطہ کریں ۔

free medical camp at Tirah khyber district

ضلع خیبر وادی تیراہ علاقہ کمرخیل تختکی میں فرنٹیئر کور تیراہ رائفل کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کمانڈنٹ تیراہ رائفل خرم رشید کے خصوصی ہدایات پر کیا گیا تھا جس میں برف باری سے متاثرہ علاقہ وادی تیراہ علاقہ کمرخیل تختکی میں کیا گیا جس میں فرنٹیئر کور تیراہ رائفل کے مستند ڈاکٹر کیپٹن اسد و نرسنگ سٹاف سمیت ڈاکٹر نصرت شاہ آفریدی نے مریضوں کو فری علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی۔فری میڈیکل کیمپ 192 مرد،203 خواتین اور 37 چھوٹے بچوں کو طبعی امداد فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ تیراہ میدان میں شدید برف باری کے باعث تمام راستے بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور خاص کر تختکی کے راستے بند ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کمانڈنٹ تیراہ رائفل خرم رشید نے عوامی مشکلات و حالات کو مد نظر رکھتے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ناگزیر سمجھتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس پر اہل علاقہ نے فرنٹیئر کور تیراہ رائفل کا شکریہ ادا کیا۔

coas-bajwa-appreciates-armed-forces-for-relief-operations-in-murree-1641915822-8252

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

kpk weather

خیبر پختونخوا میں موسم کی صورتحال

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں آج ہلکی بارش جبکہ کل سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے، پشاور میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاڑا چنار میں 4 ، کالام میں 2 ، دیر میں 2 اور مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کالام میں 1 جبکہ مالم جبہ میں بھی 1 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 اور زیادہ سے زیادہ 22 سنٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ 22 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات۔

محکمہ موسمیات

covid update pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Kpk LG elections results

‏اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

‏اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔

‏وزیراعظم کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کوای وی ایم الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت۔ ‏ای وی ایم پر کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہیے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت‏ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جارہی ہیں۔
‏الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
‏15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3900 ای ایم ایمز فراہم کردی جائیں گی، وفاقی وزیرشبلی فراز