lockdown

کرونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں پابندیاں عاید کرنے کی ہدایت

محکمہ داخلہ وقبائلی امور کا پشاور میں مثبت کیسوں کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے کے فوری بعد مختلف پابندیاں عائد کرنے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلہ میں دو دن پہلے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے 10 فیصد سے زیادہ شہروں کے لئے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے دو دن پہلے 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں مختلف پابندیاں لگانے کے لئے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اعلامیے میں 24 جنوری سے 15 فروری تک 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اوٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 فل ویکسینٹیڈ افراد تک کی اجازت ہوگی 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی تاہم ٹیک اوے اور ھوم ڈیلیوری سروس 24/7 فعال رہنے کی اجازت ہوگی پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زیادہ سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی،ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کے لئے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی سنیما، تفریحی پارکس سمیت واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی، اعلامیہ

پشاور: کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام قسم کے انڈور جیم میں بھی 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیہ

industrial companies

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے

واپڈا حکام نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے اور ہفتہ میں دو روز لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایسوسی ایشن پشاور کے ایک وفد نے گزشتہ روز صدر وحید عارف اعوان کی صدارت میں واپڈا حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے لوڈشیڈنگ کے نقصان سے آگاہ کیا اور کہا کہ یومیہ لوڈشیڈنگ سے مشینیں رک جاتی ہیں، پروڈکشن نہیں ہوتی اس لیے مزدور بھی فارغ ہیں جس سے بےروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر وحید عارف اعوان نے واپڈا حکام کو مزید بتایا کہ آج کا صنعت کار ٹیکسوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ اوپر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی رہی سہی کسر پوری کر رہی ہے۔ کارخانوں سے ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے اس لیے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ واپڈا حکام نے مقامی صنعت کاروں کے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور کو ہفتہ میں 5 روز بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

IMG-20220123-WA0002

اورکزئی پولیس سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد و رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار

اورکزئی پولیس سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد و رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ضلعی پولیس برفباری کے دوران آنیوالے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے کوشاں ہیں۔ (ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان)

اورکزئی پولیس فورس نے ضلع اورکزئی کے مختلف مقاموں پر برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں اور ان کے گاڑیوں کو باحفاظت نکال دیئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد نے برفباری میں پھنسے ہوئے لوگوں کے خدمت اور مدد کے لیے تمام پولیس ٹیموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہےکہ سیاحتی /برفیلی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کا خاص خیال رکھا جائے اور اُن کا ہر ممکن مدد کی جائے۔

ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والے اور مقامی لوگوں کی مدد، رہنمائی اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر اورکزئی پولیس کے اہلکاران سخت موسم اور ٹھنڈ میں ہر وقت موجود ہیں تاکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بروقت مدد و رہنمائی ہوسکے۔

331971.4

محمد رضوان آئی سی سی کی جانب سے ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کو ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر‘ یعنی سال 2021 کا سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔

انھوں نے محمد رضوان کے شاندار کھیل کی تعریف کی اور انھیں ایک بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ رضوان یقیناً سال 2021 میں اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔

محمد رضوان نے یہ ایوارڈ پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے نام کرتے ہوئے ٹویٹ کی ’الحمدو للہ۔ بس اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔‘

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ سب لوگوں کی حمایت اور محبت کے لیے شکر گزار ہیں اور ’انشااللہ یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی اس چیز کی ہے کہ اس میں میرا پاکستان شامل ہو گا، کیونکہ یہ ایوراڈ پاکستان کو ملا ہے۔‘ رضوان نے اپنی اس کامیابی کا کریڈیٹ پاکستان ٹیم مینیجمنٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس کام میں میرا ہاتھ بٹایا۔

یاد رہے اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی محمد رضوان کو وکٹ کیپر اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

سنہ 2021 محمد رضوان کے لیے یادگار ترین سال ثابت ہوا تھا، جس میں انھوں نے 29 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1326 رن بنائے تھے، جو گذشتہ سال کسی بھی بیٹسمین کے بنائے گئے سب سے زیادہ رن تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے محمد رضوان کو اس شاندار کامیابی ہر مبارک باد دی ہے۔

انھوں نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’الحمدوللہ اس وقت پاکستان ٹیم پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔‘

اس کے علاوہ انھوں نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور میدان کے باہر ان کھلاڑیوں کو بھی کریڈٹ دیا جو رضوان کے مطابق پردے کے پیچھے رہتے ہوئے ’میرے لیے تجزیے اور میری مدد کرتے ہیں۔‘

Rain and snowfall in kpk

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور کالام کے چند مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 36 ملی میٹر، چراٹ میں 29 ، پاڑا چنار میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر میں 11 ، سیدشریف میں 10 ، پشاور میں 8 ، بنوں میں پانچ ، بالاکوٹ و پٹن میں 3,3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح مالم جبہ میں 18 اور کالام میں آدھی انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔