covid 19 in pakistan

خیبر پختونخوا میں کرونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ روز مزید 12 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی طور پر جاںبحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 65 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.8فیصد رہی جبکہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 84 تک گئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ میں اب تک اومی کرون کے 413کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 13فیصد تک ہے۔

imran khan

پاک فوج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ، عمران خان

کوئٹہ: نوشکی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردو ں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہر ہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاک فواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ہے۔

عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ جب دہشتگردی کے واقعات کا پتہ لگا تو چین میں تھا، وہیں سوچا تھا کہ چین سے جاتے ہی بلوچستان کا دورہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے، بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے، لیکن ہم اتنا کام کریں گے کہ انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنے جوانوں پرپورا اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے، کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا احساس ہے کہ ہمارا تنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، جیسےجیسے معیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے۔ انہوں نے تمام سیکٹرزسے اپیل کی کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔