خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات: ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

پشاور اور بونیر میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔تحصیل ڈومیل کے 5 پولنگ اسٹیشنوں، بکا خیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہو رہی ہے۔ ان اضلاع میں بد امنی، ہنگاموں اور قتل کے واقعات کے بعد 19 دسمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، باجوڑ اور کے پی کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 4.9 کی شدت کے ساتھ زلزلہ خطے کے مختلف حصوں میں آیا۔

 مانیٹرنگ سینٹر نے بتایا کہ اس کی گہرائی 130 کلومیٹر تھی جس کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے علاقے میں تھا۔ زخمیوں یا املاک کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 05 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے بھاگنے لگے۔

زلزلے سے کے پی کے شہروں میں سوات، مانسہرہ، مردان، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ جبکہ پنجاب کے راولپنڈی، کالاباغ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل اور چنیوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں نئے ماڈیولر ، آپریشن تھیٹرز تیار

خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور صوبے اور ملک کے لیے ماڈل ہسپتال بننے کی جانب گامزن۔ خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بیس نئے ماڈیولر اور آپریشن تھیٹرز تیار۔ حکومت کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو اس یونٹ کو مارچ میں مریضوں کے لیے کھولنے کے احکامات۔ یونٹ کا افتتاح  وزیراعلی محمود خان کریں گے۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال ملک کا دوسرا سرکاری ہسپتال بن گیا ہے جس کو  آئی ایس او سرٹیفیکیٹ ملا گیا  ہے۔  پہلا سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالجی ہے، جس کو موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے آپریشنل کردیا تھا۔