c1e3feb1-8776-47f2-89b8-f0135016be75

وزیراعظم عمران خان روس کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی دورہ روس مکمل کرکے وطن واپس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر روس گئے تھے جہاں ان کی صدر پیوٹن سے 3گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم اوروزراء کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ورکنگ لنچ دیا جس دوران کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو بھی زیرِ بحث آئے۔

59618149-810f-48db-ade5-481a3f9e928c

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 139 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 122 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 142 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، پنجاب میں 5 لاکھ 395، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169، بلوچستان میں 35 ہزار 316، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 486 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 58، خیبر پختونخوا 6 ہزار 235، اسلام آباد ایک ہزار 9، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

FAKHAAR

Fakhar Zaman becomes top scorer in PSL 7

Lahore Qalandars batter Fakhar Zaman became the top scorer of the 7th edition of the Pakistan Super League (PSL).

Fakhar Zaman has made 554 runs in the current edition of PSL, breaking the record of last top scorer Babar Azam, who had made 554 runs in the previous season.

Fakhar made a century in the PSL 7 along with eight fifties so far in the tournament.

PMMMMM

Improving healthcare system Govt’s top priority: SAPM Faisal

PESHAWAR: Special Assistant to the Prime Minister (SAPM) on National Health Services, Regulations & Coordination Dr Faisal Sultan on Friday visited Khyber Teaching Hospital Peshawar.

Speaking on the occasion he said that said that it was top priority of the  government to provide better healthcare to the masses, adding that establishment of new hospitals would improve health care in Khyber Pakhtunkhwa.

Dr. Faisal Sultan also reviewed the development projects at the Khyber Teaching Hospital in Peshawar. He also visited the Sehat Cards office, the Operation Theater, and the Hospital’s newly established OPD centre. Taimur Saleem Jhagra, the Health Minister of Khyber Pakhtunkhwa, accompanied him.

IMG-20220225-WA0004

قبائلی اضلاع میں مشاورتی عمل کی ایک کامیاب کاوش

حکومت نے خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے تین سال مکمل ہونے پر مختلف قبائلی علاقوں میں مر جر کے پس منظر، فوائد اور اثرات کا جائزہ لینے اور حکومتی اقدامات میں مختلف شعبوں کے صاحب الرائے افراد کی آراء کیلئے ایک مشاورتی عمل اے آئی پی (Accelerated Implementation Program)کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوامی حلقوں کو ان اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کر دیا جائے جو انضمام کے بعد سرانجام پائے جا چکے ہیں یا پائپ لائن میں ہیں۔ اس ضمن میں شمالی جنوبی وزیرستان اور کرم کے اضلاع میں ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جن میں قبائلی مشران، سرکاری حکام، دانشوروں، صحافیوں اور طلباء سمیت ہر شعبے کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی آراء کی روشنی میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

حکام کے مطابق رابطہ کاری کا یہ سلسلہ 8 مارچ تک جاری رہے گا اور اسکے بعد اگلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر منعقد کیا جائے گاتاکہ شرکاء کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مزید اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ان کے فوائد سے آگاہ کیا جائے جو کہ انضمام کے بعد ان علاقوں کو ملتے آئے ہیں۔ اے آئی پی کے زیراہتمام اس مشاورتی عمل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پالیسی میکنگ اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کی آراء کی روشنی میں آگے بڑھا جائے۔

حکام نے اس ضمن میں یہ بھی بتایا کہ اب تک جتنی بھی ایونٹس ہوئی ہیں ان میں عوام نے نہ صرف یہ کہ بھرپور شرکت کی بلکہ ریاستی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس ایونٹ میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ سکیورٹی حکام سمیت سول ایڈمنسٹریشن کے ذمہ دار بھی موجود ہوں تاکہ اعتماد سازی اور رابطہ کاری کے علاوہ تعمیر نو اور ترقی کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جاسکے اور تجاویز کو عملی جامہ بھی پہنایا جا سکے۔ شریک صاحب الرائے افراد نے اس سلسلے میں وائس آف کے پی کو بتایا کہ یہ حکومت کی جانب سے ایک بروقت اور مفید پریکٹس اور کوشش ہے اور اس عمل کی ایک خاص بات یہ ہے کہ حکام موقع پر موجود ہوتے ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ بعض اعتراضات اور تجاویز کا نوٹس لیتے ہیں۔

ان کے مطابق فاٹا مرجر کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور عوام ریاستی اقدامات اور غیر معمولی دلچسپی کی نہ صرف اعتراف اور قدر کرتے ہیں بلکہ اس پریکٹس میں ان کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے مواقع بھی ملے ہیں۔ یہ اعتماد سازی کی ایک اچھی کاوش ہے اس لیے ہر سطح پر اس کا خیر مقدم کیا گیا۔

یہ بات خوش آئند ہیں کہ حالیہ چند مہینوں میں جہاں بعض واقعات کے باوجود امن وامان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی وہاں ترقیاتی کام اور مختلف قسم کے پیکجز کا ایک سلسلہ بھی چل نکلا ہے جس کے یقیناً دور رس نتائج اور اثرات مرتب ہوں گے۔