Pakistan Army-KSA Forces joint exercise concludes in Nowshera
RAWALPINDI: The media wing of military forces, Inter Services Public Relations (ISPR), on Friday said the joint exercise Al Samsaam-8 of Pakistan Army and Royal Saudi Land Forces concluded at the National Counter Terrorism Center, Pabbi, in Nowshera.
Lieutenant General Shaheen Mazher Mahmood, Commander Mangla Corps and Major General Abdullah Eid Al Otaibi of Royal Saudi Land Forces attended the ceremony.
Two-weeks-long joint exercise was part of a series of bilateral military exercises between Royal Saudi Land Forces and Pakistan Army. The joint exercise focused on counter-terrorism operations including cordon and search, combat patrolling and counter improvised explosive device drills, said the ISPR.
It said the exercise provided an opportunity to benchmark respective operational practices and share each other’s experiences.
H.E Nawaf Saeed Al Maliky, Ambassador of Kingdom of Saudi Arabia to Pakistan also attended the ceremony.
Majority Pakistanis evacuated from Ukraine
ISLAMABAD: The Embassy of Pakistan in Ukraine has safely evacuated nearly 98% of Pakistanis from the war-struck country.
The statement issued by the embassy maintained that only a few nearly 30 Pakistanis are left in Ukraine who are stuck in areas of intense attack.
Nearly 1,463 Pakistani have been safely evacuated, while efforts are being made to move out the stranded ones.
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi said that the embassy was playing its role in the evacuation process.
Notably, the Pakistan embassy also helped stranded Indian students fleeing the Ukraine war in Lviv.
The foreign minister said, “They are kids in distress as a result of the war, and we did everything we could to help them on humanitarian grounds.”
افغانستان سے نان کسٹمز پیڈسیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ہنگوپولیس کی بڑی کامیاب کاروائی ۔افغانستان سے نان کسٹم پیڈسیگریٹ کی بھاری کھیپ غیرقانونی طورپرپاکستان سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیرقانونی نان کسٹم پیڈسیگریٹ سےبھراٹرک تحویل میں لےلیاگیا۔ڈرائیورگرفتار۔پولیس کےمطابق ہنگودوابہ ماموں خوڑہ چیک پوسٹ کی پولیس نےخفیہ اطلاع پرنوتعینات ڈی ایس پی ٹل عابدخان کی قیادت میں اورزیرنگرانی انچارج ماموں خوڑہ ولی بت خان نےپولیس نفری کےہمراہ ماموں خوڑہ چیک پوسٹ پرناکہ بندی کرتے ہوئےٹرک سے دوران تلاشی نان کسٹم پیڈسیگریٹ کی بڑی کھیپ برامدکرلی جوکہ افغانستان سےبراستہ پاڑہ چنارٹل اورضلع ہنگوکےراستے ملک کےدیگرعلاقوں کوغیرقانونی طورپر منتقل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی۔پولیس کےمطابق کامیاب کاروائی میں ٹرک ڈرائیورطارق خان ولدامیرخان سکنہ افغان مہاجر کوگرفتارکرلیاگیاہے۔جبکہ گرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ سامان قواعدوضوابط کےتحت محکمہ کسٹم حکام کوہاٹ کےحوالہ کردیا گیاہے۔
چوبیس سال بعد پاکستان-آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے
چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیںن مدمقابل ۔
بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم کی ۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی جبکہ بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن اپ میں ہیں۔
بیٹنگ میں آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے امیدیں ہیں، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی بالنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے۔ ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔ مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، بابر اعظم نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، پراعتماد ہوں، بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے۔
جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا لیکن ہمارا اسکواڈ مضبوط ہے۔ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان کمزور ٹیم نہیں ہے۔ 3 فاسٹ بائولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں۔ بہت خوش ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے۔
پشاور: مسجد میں خودکش دھماکا، 30 شہید
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔
معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا جس نے کارروائی کی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔