e46f38b8-155d-4605-880c-0b1899238cc1

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں سپورٹس گالاکا آغاز

چارسدہ : باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس گالاکا آغازہوگیا،کھیلوں کے اس میلے میں کرکٹ،والی بال،رسہ کشی،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس،تھروبال اور فٹ بال کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں جن میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء وطالبات بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے،گیمزمیں شریک کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،بچوں نے جمناسٹک کا بہترین فن کا مظاہرہ کیاجبکہ طلبہ نے روایتی خٹک ڈانس بھی پیش کی۔یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں منعقدہ ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون فضل شکورتھے انکے ہمراہ باچاخا ن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد،ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈین فیکلٹی آف سائنس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک،ڈی ایس اوتحسین اللہ سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ گالاکا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کاانعقاد خوش آئندہ ہے کیونکہ اس سے نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور تندرست رہتے ہیں بلکہ ان میں ہار جیت کو برداشت کرنے کاحوصلہ پیداہوتاہے انہوں نے کہاکہ دنیامیں تعلیم اور شعبہ کھیل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ یہ دو ایسے شعبے ہیں جس سے نوجوان نسل میں شعور وآگاہی پیداہوتی ہے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل مددگار ثابت ہوتاہے،انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ہمارے کل کے بہتر مستقبل ہیں انکی رہنمائی کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ وہ باچاخان یونیورسٹی کے استعدادکار کو مزید بہتر بنانے اور یہاں پر مختلف مشکلات کے حل کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کوبروئے کار لائینگے۔

صو بائی وزیر نے وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کا یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں کو سراہا۔انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی فراہم کی جائیں تاکہ اس مقصد کو حاصل کیا جا سکیں،کیونکہ یونیورسٹی آنے کا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ طالب علم کے کردار سازی اور شخصیت سازی بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے اس کو پروان چڑھانے کے لئے اس سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ آٹھ دن جاری رہے گا جس میں آپ سب کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا۔انہوں نے کھلاڑیوں  کو مخاطب ہوکرکہاکہ ٓاپ سب کو ٹیم سپیرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے سے فارغ ہونے کے بعد ایک سفیر کی حیثیت سے اس ادارے کا نام روشن کریں اور آپ کو ساتھ ساتھ یہ بھی خوش خبری سناؤں کہ ہمار ے مین کیمپس کی 800کنال اراضی کا قبضہ حاصل کیا اس پر چار دیواری کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر پر دو دن پہلے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور ان شا ء اللہ ایک سال کے اندر کچھ عمارات مکمل ہوکر ہم وہاں کچھ ڈیپارٹمنٹس منتقل کردیں۔وہاں پر کھیل کے میدان بھی بنا ئے جائیں گے، وہاں پر جمنا زئیم کے لئے عمارت کی تعمیر پر کام شروع ہو چکا ہے، ان شاء اللہ نئے کیمپس میں بھی آپ کو سپورٹس کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔

f08b69ff-e09d-4289-8be3-836deee0cd0e

خطے کے امن کیلئے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے آرمی ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نائجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Waziristan

قبائلی اضلاع میں کمیونٹی آرچرڈ پروگرام کا آغاز

محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں کاشت کاری اور زراعت کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی آرچرڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 252 ایکڑ زرعی زمین پر تین لاکھ سے زائد پودے اور پھلوں کے درخت لگائے جا رہے ہیں.

ان پودوں میں زیتون اور زعفران سمیت دیگر اہم پھلوں کے درخت شامل ہیں. اس سلسلے میں کسانوں کو تکنیکی امداد کے ساتھ ساتھ زرعی مشورے، مٹی کے ٹیسٹ, بیج کی فراہمی اور پانی کی ضروریات بھی فراہم کی جا رہی ہے. 15 فروری سے 30 مارچ تک اور 15 اگست سے 20 ستمبر تک منعقد ہونے والے کمیونٹی آرچرڈ پروگرام کا مقصد قبائلی عوام کو دیرپا باعزت روزگار کی فراہمی اور لوکل کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جس سے علاقے کی عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ٹوورازم کی صنعت کو فروغ ملے گا.

yo

رمضان المبارک:رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں منعقدہو گا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 02 اپریل 2022 کو پشاور ایڈمنسٹریٹر اوقاف دفتر میں منعقد ہو گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف عبدلغفور شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران کے لئے انتطامات بارے لائحہ عمل وضع کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

اجلاس میں محکمہ ایڈمینسٹریشن ، محکمہ پولیس، محکمہ موسمیات، ایڈ مینسٹریٹر اوقاف،  ڈائریکٹوریٹ آف حج  ودیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی 02 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے ایڈمینسٹریٹر اوقاف کے دفتر پشاور عیدگاہ روڈ پر اجلاس کا انعقاد کرے گی جس کے لئے محکمہ پولیس فل پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گی ۔ اس کے علاؤہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ممبران کے لئے محکمہ ایڈمینسٹریشن ٹرانسپورٹ فراہم کرےگی۔ اجلاس میں تمام تر محکموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ اجلاس کا مقصد رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو تمام تر انتظامات فراہم کرنا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات تیکنیکی معاونت اور انتظامات فراہم کرے گی۔

بی آر ٹی میں مزید 86 بسوں کااضافہ

بی آر ٹی پشاور پر شہریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مزید روٹس کو جلد فعال کرنے پر ٹرانس پشاور کی جانب سے 86 مزید بسوں کا آرڈر دیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق بسوں کی تیاری و تکمیل کا سلسلہ جاری ہے۔

بسوں کی تیاری مکمل ہوتے ہی چائینہ سے پشاور، پاکستان کیلئے روانہ کردی جائینگی۔ محمد عمیر خان نے مزید کہا کہ ان بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 244 ہوجائیگی۔مزید بسوں سے شہر میں مزید فیڈر روٹس کے ساتھ اور بھی  روٹس فعال کئے جائینگے۔

NCO

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔