7b95397b-8b37-4775-8b72-78d1bff9a824

انڈر21 ویمنز گیمز کا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں آغاز

پشاورخیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام انڈر21 ویمنز گیمز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب میں شروع ہوگئیں۔ صوبے کے پینتیس میں سے ستائیس ڈسٹرکٹس کے دستے ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں جو پچیس مارچ تک جاری رہیں گے اس میں مجموعی طور پر تین ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں جنہیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں گزشتہ روز ایم پی اے عائشہ بانو نے باقاعدہ گیمز کے آغاز کا اعلان کیا ہوا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے پشاور سپورٹس کمپلیکس کو مختلف پلے کارڈز اور بینرز سے سجایا گیا تھا’بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

قومی ترانہ پیش کیا گیا ‘ستائیس ڈسٹرکٹس کے دستوں اور بینڈ کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا’بینڈ کے دستوں نے خوبصورت دھنیں بجائیں’ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے برانز میڈل جیتنے والی ہادیہ کمال نے مارچ پاسٹ کے دوران قومی پرچم تھاما’مارچ پاسٹ کرنیوالے دستوں میں میزبان پشاور کے ساتھ مردان’چارسدہ’بنوں’بونیر’چترال اپر’چترال لوئر’بونیر’دیر لوئر’دیر اپر’ڈی آئی ان’ہنگو’ہری پور’کرک’مانسہرہ’خیبر’کوہاٹ’کرم’لکی مروت’ملاکنڈ’شانگہ’مہمند’صوابی’سوات’ٹانک’نوشہرہ شامل تھے ان کے ساتھ ان کے ڈی ایس اوز قیادت کررہے تھے’ایم پی اے عائشہ بانونے اپنے خطاب میں کہا کہ ان گیمز میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مردوں کیساتھ خواتین کو بھی ہر میدان میں آگے جانے کے مواقع فراہم کررہی ہے کھلاڑیوں کو میدان میں بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتاہے یہ کوئی آخری مقابلہ نہیں ہوگا سب کو مل کر کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے۔

سیکرٹری سپورٹس عامر سلطان ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں اربوں کے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے جاری ہیں اس میں سے بہت سے مکمل بھی ہوچکے ہیں میگا پراجیکٹس کو بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے خواتین کے لئے جمنازیم اور دیگر سہولتوں کے لئے سترہ کروڑ کے منصوبے جاری ہیں اور امید ہے کہ اس سے خواتین کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

KP float at Pakistan Day attracts audience

Beautiful float of Khyber Pakhtunkhwa 23 March 2022 Parade Ground Islamabad attracts audience with representation of historical sites.
In front of the float Bala Hisar Fort can be seen which was built in 1526 in the city of Peshawar.
Behind the fort, built in 1630, is the minaret of the historic Mahabat Khan Mosque, named after Nawab Mohabbat Khan bin Ali Mardan, the Mughal governor of Peshawar. At the top of the Bala Hisar fort, one can see the traditional turban, Peshawari Patka worn in Peshawar and adjoining areas, which is considered a symbol of honor and dignity.

On the right side of the float is the highest mountain of the Hindu Kush in the Chitral Valley. The 110 km long Hazara Motorway at the foot of Trichh Mir and the tunnel on it near Abbottabad can be seen. A total of 6 tunnels have been constructed on Hazara Motorway.

To the left of the float the Agriculture Park built in Wana, the regional headquarters of South Waziristan can be seen, which has been instrumental in promoting agribusiness in South Waziristan since the return of peace. The park is envisioned as a socio-economic development program for the tribal districts of Khyber Pakhtunkhwa.The float features a glimpse of Khyber Pakhtunkhwa’s culture and civilization, such as the Kailash women, the Khattak dance, the popular musical instrument Rabab, the world’s highest-performing polo, and the remnants of ancient Buddhist civilization.