بل گیٹس نے ہلال امتیاز پاکستان کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا
صدر مملکت عارف علوی کے نام خط، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور تحفظ کا عزم ظاہر کیا
بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط لکھا اور اعلی سول ایوارڈ ہلال امتیاز پاکستان کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بل گیٹس نے خط میں تحریر کیا کہ پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیسے رپورٹ نہیں ہوا۔ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو پرپاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان سے شراکت کا منتظر ہوں۔
خیبرپختونخوا میں 20 ارب روپے کے 17 منصوبہ منظور
پشاور، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں 20 ارب روپے کے 17 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کیلئے زراعت، دیہی ترقی، بورڈ آف ریونیو، خوراک ، صحت اور آبپاشی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی۔ منظور شدہ منصوبوں میں صحت سے متعلق موجودہ سیدو میڈیکل کالج میں سیدو کالج آف ڈینٹسٹری کا قیام، ضلع سوات میں 5 بی ایچ یو گل باغ، فتح پور، چنگائی شموزئی، کشورہ مالم جبہ اور چارباغ کو آر ایچ سیز کی سطح پر اپ گریڈ کرنا اور سول ہسپتال منگلور کی تعمیر نو، سڑکوں کی تعمیر کے مد میں ضلع چترال پائیں وادی کیلاش میں سڑکوں کے لئے زمین کی خریداری، ضلع بنوں میں موسیٰ خیل تاروچہ، سرکلر روڈ تاروچہ، دس کلومیٹر سڑک کی بہتری و بحالی، ہری پور، شبقدر، چارسدہ اور بکاخیل بنوں کی تحصیل بلڈنگ کی تعمیر، زراعت کی مد میں کیڈ کیٹی ڈی پی ایمپیکٹ اسسمنٹ اور فزیبلٹی اسٹڈی کی اپڈیٹ، شہری ترقی میں سوات اور شانگلہ کے لئے ضلعی ترقیاتی منصوبہ، جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ ہری پور شہر کی نکاسی اور سیوریج کے نظام کی بہتری اور خیبرپختونخوا میں بے گھر لوگوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کی فزیبلٹی اسٹڈی،بابینی، کٹہ خٹ میں نکاسی آب کے نظام سمیت آبپاشی کی سہولیات کی بحالی اور بہتری اور کینال پیٹرول روڈ کی تعمیر اور بہتری، قائد اعظم کالج تا رنگ روڈ ضلع مردان، ڈسٹرکٹ جیل شانگلہ کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر، سب جیل پاڑاچنار سے ڈسٹرکٹ جیل پاڑاچنار کی اپ گریڈیشن، خیبر اسپائنل روٹ کی سیکورٹی، ضلع باجوڑ میں خوراک کے گوداموں کی تعمیر، پشاور میں متنی بڈھ بیر اور شاہ عالم اور لوئر تناول ایبٹ آباد میں نئے بننے والے تحصیل کمپلیکس کی فزیبلٹی اسٹڈی تعمیر اور ڈیزائن کے منصوبے شامل ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل
خیبر پختونخواہ (کے پی) نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جس میں 18 اضلاع میں 8.5 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے تقریباً 41 فیصد نے 31 مارچ 2022 کو عام اور مخصوص نشستوں پر 12,875 نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے، ایک ایسا الیکشن جو بڑی حد تک پرامن، منظم اور شفاف تھا، اگرچہ گنتی سے خارج کیے گئے بیلٹ 28 تحصیلوں میں چیئرمینوں کی نشستوں کے مقابلے میں جیت کے مارجن سے زیادہ تھے، تاہم انتخابی نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے قبول کیا،گزشتہ روز فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل کافی حد تک پرامن رہا جس میں رائے دہندوں کی معقول تعداد تھی،انتخابات انتہائی مسابقتی رہے ،خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر آگیا ہے،صوبے نے آرٹیکل 140-A(1) کے تحت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے ، 54 تحصیلوں کے عارضی نتائج میں ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا، سب سے زیادہ 55 فیصد اپر کوہستان کی تحصیل سیو میں اور سب سے کم 14 فیصد جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں رہا، 49 تحصیلوں کے لیے دستیاب صنفی تفریق کے اعداد و شمار کے مطابق، خواتین کا ٹرن آؤٹ 30 فیصد رہا جبکہ 41 فیصد مردوں کے ٹرن آؤٹ کے ساتھ ان تحصیلوں میں سے کسی نے بھی خواتین کا ٹرن آؤٹ کل پول شدہ ووٹوں کے 10 فیصد سے کم نہیں بتایا، اب تک اعلان کردہ 54 عبوری نتائج میں سے 2تحصلیں ایسی تھیں جہاں جیت کا مارجن کم تھا اور ووٹوں کی کل تعداد چیئرمینوں کی نشستوں کے مقابلے کی گنتی سے خارج تھی،تحصیل چیئرمینوں کی 52 اور سٹی میئرز کی دو نشستوں کے ای سی پی کے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 29.02 فیصد ووٹوں کے ساتھ حاصل کیے، اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز 13.64 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، فیصد، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (JUI-P) 12.24 فیصد، جماعت اسلامی پاکستان (JIP) 10.21 فیصد، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (PPPP) 8.86 فیصد، عوامی نیشنل پارٹی نے 10.21 فیصد کے ساتھ 7 فیصد، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) 1.3 فیصد، مجلس وحدت المسلمین پاکستان 1.16 فیصد کے ساتھ اور باقی 12 سیاسی جماعتوں نے پولنگ ووٹوں کا ایک فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کیا، آزاد امیدواروں نے کل پولنگ ووٹوں میں سے 13.61 فیصد ووٹ حاصل کیے،