Stock

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 48 پیسے گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی:انٹر بینک میں 5 ہفتے تک اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قیمت 3 روپے 48 پیسے کم ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

پانچ ہفتوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں 3 روپے 48 پیسے کمی کے بعد ڈالر 184 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔ ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی ہو گی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا، 457 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار 244 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح 188.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

امران

وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کرینگے

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور حکومت کی بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ (جمعہ کو) وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔

وزیر قانون فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  (جمعہ کو) کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس کے بعد وہ  رات ہی قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہی ہوگا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے ازد خودنوٹس سے متعلق کیس کے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ 9 اپریل کو ووٹنگ کا حکم دیا ہے جبکہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔