e417b01d-9d0b-4c4b-8227-2a5de812cc84

ضلع خیبر: عوامی مشاورتی جرگے کا انعقاد


ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل لنڈی کوتل میں عوامی مشاروتی سیشن جرگہ ہال لنڈیکوتل میں منعقد ہوا۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے محکمہ بہبود ابادی سید احمد حسین شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔علاقائی مشران کی جانب سے مہمان خصوصی اور ڈپٹی کمشنر خیبر کو روایتی لونگی پہنائی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر حسیب الرحمن خلیل نے مہمان خصوصی اور علاقائی مشران کو تفصیلی بریفننگ دی، بریفننگ میں بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں تین سالوں میں 18ارب17کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں اس میں اب تک 57 سکولوں کی سولرائزیشن کی گئی ہیں،صحت کے شعبے میں ضلع خیبر میں 34889 لوگ صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوئے جس میں 39 کروڑ کی ادویات مہیا کی ہے اور کئی بنیادی صحت سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ضلع خیبر میں کل 105540 طلباء میں مفت کتابیں اور سکول بیگ تقسیم کئے گئے اور تمام تحصیلوں میں سکولوں کو فرنیچر مہیا کیا گیا  ہے جس میں 200 سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر سمیت 282 اضافی کمرے تعمیر کی گئی ہیں۔ بریفننگ کے اختتام پر مشران، کاروباری حضرات اور نوجوانوں نے علاقائی مسائل بیان کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر درکار بنیادی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں سے حکومتی نُمائندوں کو آگاہ کیا۔ جس میں صحت، مواصلات ، تعلیم ، زراعت اور خاص کر افغانستان سرحد سے منسلک بارڈر کراسنگ کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے اسان بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کر نے پر زور دیا گیا۔
آخر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود ابادی سید احمد حسین شاہ نے عوامی مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں کام کو جاری رکھتے ہوئے ضلع خیبر کی تاریخی حثیت کو بحال کریگی اور درہ خیبر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرکے علاقے میں سیاحتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔اخر میں معاون خصوصی نے مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنکے تمام اہم مسائل کو نوٹ کیا گیا ہے اور اس کا مفصل رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کیا جائیگا اور ترقی یافتہ اور خوشحال خیبر کے حوالے سے اپ کی تمام تجاویز پر بات کرکے عملدرامد کو یقینی بنائینگے تاکہ حکومتی انیوالے اسکیموں کو عوام کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جاسکیں۔ اخر میں ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے تجاویز اور مسائل سننے پر ضلعی انتظامیہ اور خیبر کے عوام کی جانب سے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن خلیل،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین، تحصیل چیئرمین شاہ خالد،اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، تحصیلداران اور لائن محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

0aaf4480-0e1a-480d-8b6d-cd81c57bba66

ہاتھوں سے فلیکشن بنانے کا مخدوش ہوتا آرٹ

تحریر: موسی کمال یوسفزے

دنیا بھر میں جہاں کمپوٹر او الیکٹرانک مشین آنے سے آسانیاں پیدا ہوئیں  وہیں کئی روزگار بھی جدید دور کے تقاضوں سے بری طرح متاثرہ ہوئے۔ دنیا میں کمپوٹر بننے سے پہلے لوگ ہاتھ سے کام کرتے تھے چاہے وہ ڈیزائننگ ہو یا کسی چیز کا حساب کرنا ہو۔سن 70 کی دہائی سے پہلے ہر اس چیز کیلئے ہاتھ یا دوسرے خودکار آلے استعمال ہوتے تھے جو آج کل کمپوٹر اور دوسری الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ہوتے ہیں۔ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والہ گل فراز بھی ان لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو کمپوٹر آنے کے بعد یا تو بے روزگار ہوئے یا پھر انکا کاروبار متاثرہ ہوا ہے۔ گل فراز نے وائس آف کے پی کو بتایا کہ جب کمپوٹر کا زمانہ نہیں آیا تھا تو ہم ہاتھوں سے الیکشن مہم کیلئے فلکس ، پمفلٹس او دیگر چیزیں بناتے تھے مگر کمپوٹر آنے کے بعد ہمارا کاروبار بہت بری طرح متاثرہ ہوا ہے۔ جنرل ایوب خان کے دور سے لیکر ذولفقار علی بھٹو اور دیگر ادوار میں ہم نے الیکشن کیلئے ہاتھوں سے مہم جوئی کی ہے ۔ گل فراز نے کہا کہ اب موجودہ دور کے تقاضے بدل گئے ہیں اور لوگ با آسانی اپنی انتخابی مہم اور دیگر ضروریات کمپوٹر سے پوری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانے زمانے کے آرٹیسٹوں نے آج بھی ملک، صوبے او علاقے کی ثقافت کو اپنے ہاتھوں سے محفوظ کیاہے اور ایسی بہت سی ثقافتی چیزوں کو تصویروں کی شکل میں محفوظ کیا ہے جو آنے والی نسلیں کئی دہائیوں کے بعد بھی دیکھ سکتی ہیں۔

مگر بدقسمتی سے اگر حکومتی سطح پر کوئی پروگرام یا نمائش کا انعقاد ہوتا ہے تو اس میں بھی زیادہ تر وہ لوگ مدعوہوتے ہیں جو جدید دور کے تقاضوں سے واقف ہوں۔  اگر پرانے آرٹیسٹوں کو توجہ نا دی گئی تو یہ آرٹیسٹ اور ان کا فن ختم ہوجائے گا۔ گل فراز نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی  مدد آپ  کے تحت کئی لوگوں کو ٹریننگ دی ہے جو اب اسی پرانے فن کو نئے تقاضوں کے تحت ڈھال رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پشاور  کا مشہور ٹرک آرٹ آرٹسٹ سیار خان بھی انکا شاگرد رہ چکا ہے۔ “اگر حکومت ایسی ایک اکیڈ٘می بنائے جس میں سب پرانے آرٹیسٹ نئے لوگوں کو ٹرین کریں تو وہ دنیا میں ملک او صوبے کا نام روشن کریں گے۔ اگر اسی طرح یہ آرٹسیٹ نظر انداز ہوتے گئے تو اس فن کو بہت نقصان پہنچے۔” انھوں نے مزید کہا۔

 گل فراز خطاطی او اسکیچ بنانے کا بھی ماہر ہے اور کئی سیاسی سماجی اور فوجی افسران کے اسکیچ بنا چکا ہے۔ گل فراز اب بھی نوشہرہ کے بازار میں اپنی دوکان پر کام کرتا ہے مگر ان کے کام کی اب وہ اہمیت نہیں رہی اور بہت کم لوگ ہاتھ سے کام کروانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

صصص

PM inaugurates new section of Metro Bus Service

Prime Minister Shahbaz Sharif inaugurated the Islamabad Metrobus service from Peshawar Morr to New Islamabad International Airport. The project will provide transport facilities to 50,000 citizens on a daily basis.

After assuming the office of Prime Minister, Shahbaz Sharif had given CDA a six-day deadline for the Peshawar-Mortani-Islamabad Airport section to run the metro bus. Work on this project was started in 2017.

Prime Minister Shahbaz Sharif, who was present at the inauguration ceremony, expressed special thanks to China for providing buses and cooperation in CPEC. He also thanked the Turkish President and the people. The Prime Minister said that the project was stalled for 4 years, the original estimate was 16 billion, this gift was given by Nawaz Sharif in 2017 to the citizens of Islamabad and its vicinity which was to be operational in 2018 but the government changed. Even the worst delays occurred

nWpgSRzq

ڈی آئی خان : فورسز کی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

 ڈیرہ اسما عیل خان سیکورٹی فورسسز کا کلاچی کے علاقہ کوٹ دولت اور اٹل شریف میں اپریشن، دو دہشتگرد ہلاک۔
دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ سے ہے دہشتگردوں کی شناخت محمد رمضان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوٸی۔ دہشتگرد پولیو ٹیموں، پولیس اور سیکورٹی فورسسز پر حملے کرنے میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جی ایک ایم فور، 7 میگزین، بھاری مقدار میں بارود برامد۔  دہشتگردوں کا کمانڈر شیرین خان فرار ہونے میں کامیاب۔

images

ہنگو ضمنی الیکشن تحریک انصاف نے جیت لیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے حلقہ این اے 33 ضنمی الیکشن تحریک انصاف کے امیدوار نے جیت لیا۔

غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 33 ہنگو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار ہے۔ علاقے میں 77 پولنگ اسٹيشنز کو انتہائی حساس اور 110 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخاب کے موقع پر 64 پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے ، 55 خواتین اور 91 پولنگ اسٹیشنز مشترکا بنائے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ہنگو میں کُل 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال زمان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے ان کے بیٹے ندیم خیال کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اورنج لائن میٹرو بس سروس کے ٹرائل رن کاآغاز

وزیراعظم کی ہدایت پر اورنج لائن میٹرو بس سروس کا ٹرائل رن شروع کردیا ..اسلام آباد۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پشاور موڑ تا نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اورنج لائن میٹرو بس سروس منصوبے پر ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے، این ایچ اے، آئی سی ٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے اسلام آباد اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کا دورہ کیا اور آزمائشی سفر کا جائزہ لیا۔
آزمائشی سفر میں بسوں کی سپیڈ، اسٹیشنز پر رکنا، مسافروں کا اترنا، چڑھنا سمیت دیگر چیزوں کا جائزہ لیا گیا۔ آزمائشی سفر کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا جسکے بعد وزیراعظم پاکستان اسکا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو بس سروس پر تیس جدید بسیں چلائی جائیں گی جو رش کے اوقات میں ہر پانچ منٹ بعد جبکہ رش کے بغیر والے اوقات میں ہر آٹھ سے دس منٹ بعد چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کے ٹریک کی کل لمبائی 25.6 کلومیٹر ہے اور اس پر سات بس اسٹیشنز اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ایک پلیٹ فارم تعمیر کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں سی ڈی اے نے پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سے پندرہ مالٹائی رنگ کی بسیں حاصل کی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سروس کو پچیس ہزار سے چھبیس ہزار تک مسافر روانہ کی بنیاد پر استعمال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان کے دوران مسافروں سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور موڑ تا نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اورنج لائن بس سروس پر ڈپوز، بس اسٹیشنز اور ٹریکس کی تکمیل کا کام این ایچ اے کررہا ہے جبکہ اس روٹ پر چلائی جانے والی بسوں کا انتظام سی ڈی اے نے کیا ہے۔اس موقع پر سی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے آغاز سے اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی میسر آئے گی۔