885052_49179_10-KP-Police_akhbar

پشاور: خواتین کی پولیس میں ریکورٹمنٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

خیبرپختونخوا پولیس اور روزن پولیس پروگرام کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچا خان کوہاٹ روڈ پشاور میں خواتین کی پولیس میں ریکورٹمنٹ کے حوالے سے مشترکہ آگاہی سیمینار کا انعقاد، آگاہی سیمینار میں ڈی ایس پی شازیہ شاہد اور روزن پولیس پروگرام کے نمائندگان نے محکمہ پولیس میں حالیہ بھرتی میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔

pak afghan trade relations

شمالی وزیرستان : غلام خان بارڈر بند

شمالی وزیرستان: گزشتہ شب بارڈر پر ناخوشگوار واقعے کے بعد غلام خان گیٹ مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت سمیت بارڈر ہرقسم کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں ہیں۔

بارڈر کی دونوں اطراف سبزیوں، پھلوں اور دیگر تجارتی گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں۔اس کے ردعمل میں پاک افغان تاجر برادری نے غلام خان بارڈر فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  گیٹ بندش کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

5cc0b72d-dd64-42b7-bbc7-04b14692c849

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے3جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ دہشتگردوں نے دیواگر میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق۔ دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔شہدا میں 30 سالہ حوالدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب اور 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔

پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔