EID

عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

jamia

جامعہ کراچی دھماکا:چینی باشندوں سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی یونیورسٹی کے اندر گاڑی کے قریب دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 3 زخمی ہوگئے۔
کراچی شرقی میں واقع سندھ کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ کنفیوژیئس کے باہر کھڑی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، گاڑی میں تین چینی اساتذہ اور ایک ڈائیور موجود تھا، واقعے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ڈرائیور اور 3 چینی شہری شامل ہیں۔

 دھماکا چینی باشندوں کو لے کر آنیوالی وین میں ہوا۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق تین زخمیوں کو پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا جن میں ایک رینجرز، ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک چینی باشندہ شامل ہے۔تاحال پولیس نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی بات معلوم ہوگی۔

عینی شاہرین کا کہنا ہے کہ ہم موقع پر موجود تھے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کا دروازہ توڑ کر چینی باشندوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکے۔

 دوسری طرف دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی دہشتگرد خاتون ممبر شاری بلوچ نے خود کو دھماکے سے اڑا کر یہ حملہ کیا ہے اور چینی باشندے اسکا حدف تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا، اور جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

pakistan se bahar harama kuch nahi yaro

کہ پاکستان سے باہر ہمارا کچھ نہیں یارو

تمام تر مشکلات، ماضی کی غلطیوں اور خدشات کے باوجود ایک اٹل حقیقت تو یہ ہے پاکستان میں مختلف قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں پر مشتمل ایک ایسا گلدستہ ہے جس کا ہر پھول بہت خوبصورت اور ہر خوشبو منفرد ہے۔ خدا نے اس مٹی کو بے پناہ قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے مسئلہ صرف ان وسائل اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور درکار قومی یکجہتی کا ہے۔
اس ملک نے بڑے سانحات اور واقعات دیکھے ہیں اور کئی چیلنجز کا سامنا بھی کیا مگر یہ بات خوش آئند ہے کہ قوم نے ہر سانحے ہر زیادتی اور ہر واقعے کا نہ صرف خندہ پیشانی سے سامنا کیا بلکہ اس ملک کو دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں بھی کھڑا کیا اور یہ سفر ارتقائی انداز میں جاری ہے۔
آج بھی یہ ملک کئی بحرانوں اور مسائل سے دوچار ہے اور بعض طاقتور حلقے اس کوشش میں ہے کہ اس کو کمزور، بدنام اور متنازعہ ریاست قرار دیا جائے تاہم ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا کیونکہ یہ وطن ان کروڑوں پاکستانیوں کا ہے جو کہ اس سے غیرمشروط محبت کرتے ہیں یہ نہ تو سیاستدان ہیں نہ حکمران اور نہ وہ طبقہ جس نے اس ملک کو لوٹا اور آجکل نام و نہاد سوشل میڈیا پر بدگمانی، بداعتمادی اور بے چینی کا سبب بنا ہوا ہے۔ یہ وہ اسٹیک ہولڈرز ہیں جو صرف یہ جانتے ہیں کہ پاکستان ان کی ہی ملکیت ہے اور انہوں نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے۔ ان کی وابستگی صرف اپنے ملک سے ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ حالیہ بحران سے یہ کروڑوں عوام بہت رنجیدہ ہیں۔
پاکستان کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جن لوگوں نے بھی ماضی میں بوجوہ مزاحمت اور بغاوت کا راستہ اپنایا ان کو ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جن لوگوں نے جمہوریت، پر امن جدوجہد اور صبر و تحمل کا دامن تھامے رکھا ان کو بہت کچھ ملا اور اس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ ماضی میں جو بعض لیڈر اور ان کے کارکنوں نے بغاوت اور آزادی کے نعرے لگا کر دوسرے ممالک سے تحاریک چلائی بعد میں وہ نہ صرف ہمارے حکمران بنے بلکہ آج ان کی اولادیں حالیہ آئینی بالادستی کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ پاکستان کی مثال ماں کی ہے اور ہر ماں اپنی اولاد کو سینے سے لگائے رکھتی ہے۔
جس طرح ماضی کے چیلنجز سے یہ قوم نکلی حالیہ بحران جلد ختم ہوجائے گا اور اس کو ایک تلخ تجربے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ایسے میں مزاحمت کرنے والوں سے فقط اتنی سی گزارش ہے کہ وہ مزید کوئی ایسی بات یا حرکت نہ کریں جس سے اس خوبصورت ملک کا چہرہ داغدار اور نام بد نام ہو جائے کیونکہ پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں یارو اور یہ کہ پاکستان کے باہر ہمارا کچھ نہیں یارو۔