90cfa8f3-8891-4b7b-a8e9-cede6d7ebbd9

شمالی وزیرستان : رزمک میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے فٹبال میچ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس  نے سب ڈویژن رزمک میں عید الفطر کے پروقار موقع پر فٹ بال میچ کا انعقاد کیا ۔

جسمیں شمالی وزیرستان کے توری خیل اور بورا خیل فٹ بال کلبوں کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ جو کہ بوراخیل کلب نے میچ جیت لیا ۔ اس موقع پر اے سی رزمک شاہد اقبال خٹک مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس NWTD کی طرف سے فراہم کردہ ٹرافیاں ، کٹس اور بوٹ تقسیم کئے ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کھیل کو دیکھا اور لطف اندوز ہوئے ۔ عوام نے یوتھ آفس کی کاوشوں کو سراہا ۔

62cdccec-e343-4d0a-8982-e5fd15754d6d

کور کمانڈر 11 کو ر جنرل فیض حمیدکا شمالی وزیرستان دتہ خیل بازار کا دورہ

کور کمانڈر 11 کو ر جنرل فیض حمید نے بہ ہمراہ جی او سی 07 ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے شمالی وزیرستان دتہ خیل بازار کا دورہ کیا ۔

بازار میں موجود لوگوں میں گل مل گئے اور عید الفطر کی پُرمسرت موقع پر مبارکباد دی ۔
تاجر برادری ، علاقائی مشران اور نوجوانان سے علاقائی مسائل دریافت کیئں ۔ دتہ خیل بازار کی تزئین و آرائش ، بجلی کے مسلئے ، ڈگری کالج کے قیام ، دتہ خیل سے الوڑہ منڈی روڈ کی تعمیر ، الوڑہ منڈی میں بارڈر مارکیٹ کے قیام اور دیگر مسائل کو ترجیحی بینادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کی بعد میں کور کمانڈر 11 کور نے دتہ خیل پولیس اسٹیشن اور تحصیل کا دورہ کیا۔ علاقے کے عوام نے کور کمانڈر کے اس کاوش کو سراہا اور ریاستی اداروں کی عوام دوست پالیسوں کو علاقے کی ترقی اورخوشحالی کےلیے ایک اہم قدم قرار دیا۔