223c0344-ee34-4a5b-b7b3-8f993c60bb1f

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔ واضح رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

chid

خیبرپختونخوابچوں کے تحفظ کا قانون تیار

خیبرپختونخواحکومت نےبچوں کے تحفظ کے قانون کو مزید سخت کرنے کاقانون تیارکرلیا گیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010ءترامیمی بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا ۔ ترامیم بچوں سے زیادتی کی سزاعمرقید،سزائے موت اور  50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا ۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق زیادتی کے وقت ویڈیو بنانے پر 20سال قید اور 70لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ زیادتی کی ویڈیو شیئر کرنے والے کو بھی 10سال قید ،20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا  ۔ڈی این اے رپورٹ اور ویڈیو کو عدالت میں بطور ثبوت تسلیم کیا جائے گا۔ پشاور :بچوں کے ساتھ ہر قسم کے جرائم ناقابل معافی ہوں گے۔ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کی عوامی مقامات ،ٹرانسپورٹ،پارکس میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔پولیس زیادتی کے مرتکب افراد کے نام رجسٹرڈ کرکے ویب سائٹ پر مشتہر کرےگی ۔

618da88c-ad26-4654-9b59-5509183e29ff

وادی سوات کے چشم و چراغ عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جان بحق

سوات: وادی سوات کے چشم و چراغ اور سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں  خالق حقیقی سے جا ملے۔

سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری پرنس میانگل عدنان اورنگزیب گزشتہ روز ہری پور میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ عدنان اورنگزیب ہری پور یونیورسٹی میں لکچرکے بعد اسلام آباد جا رہے تھے  کہ انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ عدنان اور انگریب سابق گورنر میاں گل اورنگزیب کے صاحبزادے تھے۔

 ضلعی انتظامیہ سوات نے پرنس میاں گل عدنان اورنگزیب کے افسوسناک انتقال پر ضلع سوات میں آج قومی پرچم نصف مستول کے ساتھ سرکاری سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ والی سوات کے پوتے، فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے نواسے، گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میانگل اورنگزیب ولی عہد کے صاحبزادے تھے۔ شہید میانگل عدنان اورنگزیب خیبر میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی تھے۔

95144ffe-0cba-4d32-8c25-84e987279516

صوابی میں روایتی کھیلوں کا آغاز

پشاور: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوابی میں روایتی گیمز شروع ہوگئیں۔ افتتاحی روز مرغز میں بیل دوڑ کے مقابلے منعقد کئے گئے ، رکن صوبائی اسمبلی عاکف اللہ خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

رہٹ بیل مقابلوں میں 50 سے زائد افراد نے بیل دوڑائے ، بیل مالکان کا تعلق صوابی، چارسدہ اور مردان سے تھا، مقابلوں میں امان شیر کے بیل نے 157 چکروں کے ساتھ پہلی، گل نواز کے بیل نے 150 چکروں کے ساتھ دوسری، میر افضل کے بیل نے 149 چکروں کے ساتھ تیسری، حیدر امین کے بیل نے 146 چکروں کے ساتھ چوتھی اور عادل امین کے بیل نے 142 چکروں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ایم پی اے عاقب اللہ خان، تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان اور دیگر نے روایتی کھیلوں کو زندہ کرنے پر وزیر اعلی محمود خان، سیکرٹری کھیل، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور محکمہ کھیل کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوابی میں مخہ، کوڈا اور کبڈی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، جس کے بعد مران میں دو دن مقابلے منعقد کئے جائیں گے 4 جون کو اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

، تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن عزیز اللہ جان، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ ، چیف کوچ شفقت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اشفاق، حامد علی،ذاکر اللہ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر طارق محمد اور اعزاز نوازبھی اس موقع پر موجود تھے۔

de81bd11-d1b7-4476-8778-ba82fdf20c3e

آپریشن سے متاثرہ میران شاہ بازار کے تاجروں کو معاوضوں کی تقیسم

میران شاہ :آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ میران شاہ بازار کے تاجروں کو معاوضوں کا چیک دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
شمالی وزیرستان ضرب عضب جنگ کے متاثرین میں معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ میران شاہ بازار کے 2115 متاثرین کو معاوضوں کے چیکس دیئے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر دکانداروں اور مارکیٹ مالکان میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ میران شاہ بازار کے تمام متاثرین میں مرحلہ وار معاوضوں کے چیکس تقسیم ہورہےہیں ۔
مسمار شدہ تمام دکانوں اور مارکیٹوں کے مالکان کو ان کے حقوق دلائے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کے بعد چیک دیئے جاتے ہیں ۔ شمالی وزیرستان متاثرین کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف طریقے سے معاوضوں کی تقسیم پر ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔