09c412a5-ba83-4cb2-9455-7143ae3c89cd

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا مہمند ڈیم کا دورہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اس موقع ہر چیرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے انکو مہمند ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی وفاقی وزیر نے مہمند ڈیم رہائشی کالونی مسجد کا اففتاح کیا اور ڈیمز میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں ہم نے دیر کر دی مگر کوشش ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے یہ پروجیکٹس مکمل کی جائے انکا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو اس قسم کے پروجیکٹس بہت بڑی سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ اگر ہمارے ڈیمز بن جائے تو نہ صرف پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا بلکہ پاکستان معاشی لحاظ سے بھی طاقتور ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ دیمز پاور اور زراعت ایک دوسرے کےساتھ جڑے ہوئے ہیں جس سے انڈسٹریز اور زراعت کو ترقی ملے گی انہوں نے کہا کہ جب یئ چار ڈیمز مکمل ہو جائے گی تو پاکستان دس پندرہ سال میں نہ صرف اپنا قرضہ اتار سکتا ہے بلکہ دیگر ممالک کو قرضہ دے بھی سکتا ہے انہوں نے ڈیمز کی تعمراتی کمپنی اور چائنئز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں انہوں نے ڈیم کی تعمیر کا کام جاری رکھا اور ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائنز کا کام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نشنل لیڈر ہو کر پاکستان کی تقسیم ہونے کی باتیں کررہا ہے جس سے اس کی ذہنیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ملک کہ اندر رہے کر ایٹمی طاقت اور فوج کے خلاف باتوں سے انکی پارٹی تقسیم ہو گی جس سے اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا یی پاکستان کی سالمیت بقاء اور خودمختاری کو اپنی مرضی کے مطابق ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے

1fed9aec-5729-4e7b-99bf-a59f904ec524

خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس کا آغاز


پشاور:محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی۔خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم پولیس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے آرینا ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیراورکمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی مہمانان خصوصی تھے۔

ٹورازم پولیس کے پہلے مرحلے میں 200 نوجوانوں میں سے 182 نوجوانوں نے مختلف ڈسٹرکٹ سے اپنی حاضری یقینی بنائی جن کوٹورازم پولیس ٹریک سوٹ اور شوز مہیا کئے گئے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پشاور میں دوروزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ ٹورازم پولیس میں بھرتی ہونے والے نوجوان صوبے کا مثبت چہرہ ہونگے جو یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے مددگار ہونگے۔ ٹورازم پولیس عام نوکری نہیں بلکہ آپ نوجوانوں نے اپنے کام سے اپنے آپ کو منوانا ہے جیساکہ ریسکی 1122 اور دیگر اداروں کے نوجوانوں نے اپنی خدمات کے ذریعے خود کو صوبے میں منوایا ہے۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھاکہ آپ لوگ اپنی محنت اور لگن سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ان کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے بعد یہ نوجوان صوبے کی چار ڈسٹرکٹ چترال، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں رپورٹ کرینگے۔ سیاحتی سیزن اور کم وقت کی وجہ سے ان نوجوانوں کی بنیادی ٹریننگ کے فوراً بعد انہیں سیاحتی مقامات پر سیاحتی کی خدمات کیلئے ڈیوٹی تفویض کی جائے گی جبکہ سیزن کے بعد ان کی دوسرے مرحلے میں صلاحیت کی تعمیر کیلئے ٹریننگ ہوگی۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کو موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑیاں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کمیونیکیشن سسٹم فحال کیا جائے گا ۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ٹورازم پولیس کو سیاحتی مقامات کی جانب تعینات کیا جائے گا جہاں یہ سیاحوں کی مددگار فورس کے طور پر خدمات سرانجام دینگے۔

PHC

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی رہداری ضمانت منظور کرلی

.پشاور:ہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتے کیلئے رہداری ضمانت دیدی

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی۔  سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے  کہا کہ عمران خان کے  کیخلاف 14 ایف آئی آرز درج ہیں۔

 ایف آئی آرز میں لکھا ہے کہ “عمران خان کی ایما پر”،بابر اعوان نے مزید کہا۔ اس پر چیف جسٹس نے عمران خان کو تین ہفتوں کی ضمانت دیتے  ہوئے کہا کہ اگر پھر کوئی مسئلہ ہوا توآپ پھر آسکتے ہیں۔ جبکہ 25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہوگا۔

عمران خان صاحب ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کرے،چیف جسٹس  نے ہدایت کی جس پر عمران خان نے کہاکہ بالکل ٹھیک ہے سر۔ ہائیکورٹ کا عمران خان 50 ہزار روپے کا مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

اس سے قبل عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رہداری ضمانت  درخواست  عدالت میں دائر کی۔

Hujjj

پی ائی اے حج آپریشن شیڈول جاری

وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی ائی اے نے اپنا حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا۔

پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔ قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی  اور بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔ پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا۔

پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  پی ائی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے۔