بنوں,شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائی ، 7 دہشت گرد ہلاک

بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت تگردوں کی موجودی کی اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں جانی خیل میں 5 جب کہ شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہمی کے اقدامات

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں وزیراعظم کے احکامات پر رعایتی نرخوں والی آٹا یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگی۔حکام کے مطابق سستا آٹا پروگرام کے تحت 10 کلو آٹا 400 روپے اور 20 کلو آٹا 800 روپے تمام یوٹیلیٹی سٹورز فراہم ہوگی ۔جن علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹور موجود نہیں وہاں موبائل یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے پہنچائی جائیگی۔ موبائیل یوٹیلیٹی سٹور کی افتتاح آج ریجنل آفس انڈسٹریل اسٹیٹ حیات اباد نزد میں ہوگی۔

صوبائی حکومت رعایتی نرخوں والی آٹا فراہمی تقسیم لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔ اور بیس کلو آٹے کاتھیلا980روپے ،10کلو آٹے کا تھیلاا490روپے میں دستیاب ہوگا۔عوام کو سبسڈائزآٹے کی فراہمی کا اجراءرواں مہینے سے کیا جائیگا۔سیل پوائنٹس اور مختص دکانوں سے رعایتی قیمت پر آٹا فراہم ہوگا۔مارکیٹ میں آٹے کی قیمت مستحکم نہ ہو سکیں۔ بیس کلو مکس آٹے کی تھیلے کی مارکیٹ میں 1500 سو روپے سے زیادہ ہے اور 20 کلو فائن آٹے کی قیمت 1600 سو تجاوز کرگئی۔

مہمند: مقامی گھر کے باہر دو ہینڈ گرنیڈناکارہ

 

مہمند تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں سیکورٹی فورسز نے مقامی شخص کے گھر کے باہر نصب دو ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں نامعلوم افراد نے مقامی شخص تاج مہمند کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے دو ہینڈ گرنیڈ نصب کئے تھے جس پرتاج محمد نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی سیکورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گر دونوں ہینڈ کرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا۔

گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان

پشاور: صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیشگوئی۔

محمکہ موسیمات کا کہنا ہے کہ میدانی علاقے گرمی کے شدید لہر کے زیر اثر ہونگے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں 9 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان  ہے۔بعض علاقوں میں شام کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی ۔