bajriristan

ضلعی  شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

ضلعی  شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز۔ ضلعی پولیس شمالی وزیرستان سربراہ فرحان خان کے حصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی پولیس کی جانب آج سے ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں پہلے روزسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر تمام ایس ڈی پی اوز کا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینگے اس سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ ضلعی پولیس کے 1334سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔
شمالی وزیرستان پولیس سربراہ کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر سمیت تمام ایس ڈی پی آوز نے پولیو مہم کی سیکورٹی کےسلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کئے۔
سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو چوکس اور چوکنا رہنے اور محکمہ صحت کی تشکیل کردہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی کو مضبوط تر بنانے کی ہدایت ۔ ڈی پی او کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سپرویژن میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔
اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں لگائی گئیں ۔ پہلا روز خیر وعافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

FUowUTCXwAAKCor

Christian Karembeu unveils FIFA World Cup trophy for fans in Pakistan

FIFA World Cup trophy reached Pakistan after traveling to different countries. The main unveiling ceremony of the Qatar 2022 Football Cup trophy was held at a local hotel in Lahore.

The FIFA World Cup trophy was flown from Tashkent to Lahore on a chartered plane, with the trophy brought by former French footballer Christian Karembeu, who was part of France’s winning football team in 1998. Pakistani women footballer Hajira Khan was also present on the occasion to receive the FIFA trophy.
The trophy will be flown from Lahore to other countries tonight. It is also worth mentioning here that this is the second time that the FIFA World Cup trophy has arrived in Pakistan. The FIFA trophy was also brought to Lahore in 2018.

It should be noted that six months before the start of the FIFA World Cup, the World Cup trophy’s world tour started from the FIFA headquarters in Dubai.
The 2022 FIFA World Cup has been hosted in the Gulf state of Qatar this year, where a series of thrilling and exciting matches will run from November 21 to December 18.

FUojk4NXoAEcGog

وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جبکہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مارکیٹوں کی بندش  سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ سب کمیٹی مارکیٹوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں توانائی کی بچت کا پلان پیش کیا گیا۔ بتایا گیا کہ وزارت توانائی کی جانب سے بجلی بچت کیلئے8 نکاتی فارمولا تیار ہے۔

بجلی بچت سے متعلق تجاویز وزیراعظم کےقائم ورکنگ گروپ نےتیار کیں اور بجلی کی بچت کے لیے ہفتے میں 5 دن کام کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہفتے کی چھٹی فوری طورپر بحالی ناگزیر قرار دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری تیل کےکوٹے میں 33 فیصد کمی کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہفتےمیں ایک دن گھر سےکام کرنےکی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے۔ نجی شعبے کو بھی تجویز دی گئی کہ ایک دن گھر سے کام کرنے کو ترجیح دے۔

کابینہ اجلاس میں گلیوں، شاہراہوں پر لگی لائٹس جزوی طور پر آن رکھنےکی تجویز دی گئی۔ وزارت توانائی نے تجویز دی کہ مارکیٹوں اورشادی ہالز رات 10 بجے بند کیےجائیں جبکہ توانائی کی بچت کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی بھی تجویزدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 3 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

50766f51-7fd6-4aed-9901-63bd0aeb2768

ضم اضلاع کے لیئے اگلے تین سال کے اے آئی پی فیز ٹو کا اجراء

خیبر پختونخوا کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے قبائلی علاقوں کی ترقی کے تسلسل کیلئے قبائلی عشرہ ترقی کے پہلے تین سالوں کیلئے تشکیل دیے ایکسلیریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام (اے آئی پی) کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعداگلے تین سالوں کیلئے اے آئی پی فیز ٹو کا اجراء۔

اسلام آباد میں منعقدہ پروگرام میں اراکین کابینہ تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش سمیت کوریا کے سفیر، جرمنی اور جاپان کے ڈپلومیٹک مشنز اور کینڈین ہائی کمیشنز کے نمائندے، یورپین یونین کے نمائندے، یو ایس ایڈ، ٹرکش کو آپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی، ور لڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس، آئی این ایل، کےایف ڈبلیو، اٹالین ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کو آپریشن، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے.

شہاب علی شاہ ،اے سی ایس خیبر پختونخوا نے کہا، “اے آئی پی ٹو کی تشکیل میں ضم شدہ اضلاع کے پچیس سب ڈویژنز میں منعقدہ مشاورتی نشستوں میں عوامی ترجیحات، آراء و تجاویز کو بنیاد بنایا گیا ہے تاکہ صحت، تعلیم، زراعت، آب رسانی اور دیگر شعبوں میں ان کی ضروریات کے تحت اقدامات کیے جائیں”۔

Senaat

بھارت میں توہین آمیز بیان کیخلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت جےپی رہنما کے توہین آمیز بیان کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں احتجاج کرے اور معاملے پر اوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔

قراردادکے متن کے مطابق بھارتی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کیاجائے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا کیخلاف عملی اقدامات کرے۔

ادھروزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ہندوتوا اور اسلامو فوبیا کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارتی حکام پر دباؤ ڈالیں۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نے بی جے پی کے دو سینئر رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات پربھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔پاکستان کی جانب سے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیزریمارکس شدید مذمت کی گئی اور بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ ریمارکس مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

بھارتی سفارت کار کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان بی جے پی حکومت کی جانب سے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف اٹھائے گئے ناکافی اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے جس سے مسلمانوں کے درد کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔