130e488b-e878-4f4e-a865-8412e6c92872

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کرے گی

پاکستان کی وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کرے گی۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل شام چار بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجٹ اور فنانس بل پیش کریں گے۔

وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 95 کھرب روپے ہو گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے بجٹ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کرلی ہے جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سابقہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 7255 ارب ر وپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پرتعیش اور غیرضروری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا جانا بھی بجٹ تجاویز میں شام

cfe4411b-cefe-423b-89b3-491c0e22c65b

کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور: محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع کرک میں جاری روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے’آخری روزہونیوالے مقابلوں میں گھوڑا ڈانس’رسہ کشی’نیزہ بازی ‘بلورے’گلی ڈنڈا’میوزیکل چیئر کے مقابلے منعقد ہوئے کرک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس پر شائقین نے ڈی جی سپورٹس کے پی خالد خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گزشتہ روز مقابلوں کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر اسماعیل خان، ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور آفیسر صفدر فہیم بھی موجود تھے۔

نیزہ باری میں چھ کلبوں نے حصہ لیا ان میں خٹک کلب’خٹک ہارس کلب’سپر مروت ہارس کلب’خوشحال خان ہارس کلب شامل تھے سنگل کے مقابلوں میں خوشحال خٹک کلب کے جاوید خان نے پہلی’ سپر مروت کلب کے فرہاد اللہ نے دوسری جبکہ خوشحال خان کلب کے عظمت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی سیکشن کے مقابلوں میں خوشحال ہارس کلب نے پہلی اور خٹک ہارس کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘پست قد افراد کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے رحمت اللہ کی ٹیم نے جیتے میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی منعقد ہوئے.

کبڈی کے مقابلوں میں تخت نصرتی کی ٹیم نے پہلی کرک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس ریجن میں کرک’کوہاٹ اور ہنگو میں روایتی گیمز ہورہے ہیں جن کا آغازکرک سے ہوگیا’کوہاٹ میں گیارہ جون سے آرچری’سٹون لفٹنگ’ہائیکنگ ‘شوٹ بال اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہوں گے جبکہ بارہ جون کوہنگو میں رسہ کشی’والی بال’تیر اندازی’کھائی’کبڈی’گنی اور گلی ڈنڈا کے مقابلے ہوں گے ‘سترہ سے انیس جون تک ہری پور میں کبڈی’سٹون لفٹنگ ‘بل ریس ‘ گٹکا’کتا اور خرگوش ریس اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوں گے ‘اکیس سے بائیس جون تک بٹگرام میں مخہ’ سکھائی’ رسہ کشی’گلی ڈنڈا’ بلورے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چوبیس جون کو لوئر کوہستان میں روایتی کبڈی’گلی ڈنڈا’سٹون تھروئونگ اور سکھائی کے مقابلے ہوں گے ‘ستائیس جون کومانسہرہ میں گٹکا’سٹون لفٹنگ’ کبڈی اور رسہ کشی جبکہ اٹھائیس جون کو ایبٹ آباد میں گٹکا ‘سٹون لفٹنگ ‘کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

ینتعر

خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع

خیبرپختونخوا میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانی ہالز کا با قاعدگی سے دورہ کیا جائے گا۔ کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔ 1800 مراکز میں کل 534000 طلباء امتحان دے رہے ہیں۔
‎پشاور بورڈ کے 1 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ طلباء وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ‎ مردان بورڈ کے 80 ہزار، ایبٹ آباد بورڈ کے 95 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں اور ‎ملاکنڈ بورڈ 76 ہزار، سوات بورڈ سے 60 ہزار طلباء وطالبات امتحان دیں گے۔
‎کوہاٹ بورڈ کے 51 ہزار، بنو بورڈ کے 33 ہزار، اور ڈی آئی خان بورڈ کے 31 ہزار طلبہ امتحان دیں گے۔صوبے بھر میں انٹر امتحانات کے لئے 18 سو سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

SSS

Federal Cabinet approves budget 23-2022

The cabinet meeting chaired by Prime Minister Mian Muhammad Shahbaz Sharif has approved the budget 2022-23.

A special meeting of the Federal Cabinet chaired by Prime Minister Shahbaz Sharif was held in Islamabad on Friday, June 10. Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari attended the meeting via video link. At the beginning of the meeting, the members prayed for the forgiveness of Dr Amir Liaquat Hussain.

The meeting approved the federal budget for the next financial year. Finance Bill 2022, 23 was also presented in the meeting for approval. Today’s meeting approved a 15 per cent increase in the salaries of government employees, while it was also decided to include allowances in the basic salary.
During the meeting, Finance Minister Muftah Ismail briefed the federal cabinet on the points of the budget. After the approval of the cabinet, the budget will be presented in the National Assembly today.

On the other hand, Prime Minister Shahaz Sharif has also convened an important meeting of government allies today. The meeting of government allies will be held at Parliament House. The meeting will be held in Parliament Committee No. 2 after Friday.

The meeting chaired by the Prime Minister will discuss the strategy related to the budget. Members of the National Assembly from all the allied parties have been directed to ensure their participation in the meeting.

PDMAA

پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان ،ضلع خیبر کیلئے 31 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے

پشاور: پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متاثرین کیلئے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں متاثرین کو معمول کے مطابق سم کارڈ کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جائینگے ۔ دائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز اس سلسلے کی 94 ویں قسط ہے جس میں شمالی وزیرستان کے ہر رجسٹرڈ خاندان کو 12 ہزار روپے فی خاندان نقد امداد کی مد میں جبکہ 8 ہزار روپے ماہوا ر راشن کی مد میں دئے جا ئینگے. اسی طرح ضلع خیبر کے متاثرین کو بھی ماہوار راشن کی مد میں 8 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں ۔ اعلامئیے کے مطابق حال ہی میں افغانستان سے واپس آنیوالے متاثرین کو بھی آئندہ ایک دو دنوں میں امدادی رقوم کیلئے فنڈز جا ری کئیے جائینگے ۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے اس موقع پر بتایا کہ مذکورہ فنڈز ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین کو جا ری کئیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مالی مشکلات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے ۔