e8fb2204-c34f-4701-9de5-8188f342f736

تورخم :ممنوعہ اشیاء افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹمز اپریزمنٹ، کسٹم اسٹیشن، طورخم کے عملے نے افغانستان کو برآمد کی جانے والی کھیپ میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مخلتلف برآمدات کنسائنمنٹ۔ GD نمبر TLCE-SB-31203 مورخہ: 10-06-2022 کے ذریعے گاڑی نمبر GAG-3111 میں لدا ہوا سامان  NTN 2088864 (ایکسپورٹر) کی چیکنگ کے مرحلے پر جانچ پڑتال کی گئی۔ مذکورہ کنسائنمنٹ کی تفصیلی جانچ کے نتیجے میں مندرجہ ذیل ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی ہوئی، جن کی برآمد پرEPO، 2022 کے تحت  پابندی۔ 1) سونا یوریا (کھاد) = 7700 کلوگرام (140 بیگ)، 2) چینی = 6000 کلوگرام (120 تھیلے)

برآمد شدہ ممنوعہ اشیاء کو کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 168 کے تحت ضبط کیا گیا تھا اور ایکٹ کے سیکشن 2(S) اور 16 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے EPO 2022 کے پیرا 4(1) کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ گاڑی نمبر GTG-3111 کو کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 157 کے تحت ضبط کیا گیا جو ممنوعہ اشیاء کی نقل و حمل میں استعمال کی جارہی تھی ۔ تجارتی مال متفرق۔ سامان کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 157 کے تحت بھی ضبط کیا گیا جو کہ ممنوعہ اشیاء کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرائیور، کلیئرنگ ایجنٹ اور برآمد کنندہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ؤاجیرستان

Soldier martyred in exchange of fire with terrorists in North Waziristan

 A Pakistan Army soldier was martyred during an intense exchange of fire with terrorists in the Datta Khel area of North Waziristan tribal district, the military s media affairs wing said on Sunday.

In a statement, the Inter-Services Public Relations (ISPR) said the exchange of fire took place between terrorists and Pakistan Army troops during which the latter fought bravely and effectively engaged the terrorists  location.

However, Sepoy Shahzaib Imtiaz embraced martyrdom after having fought gallantly, the ISPR said, adding that he was 25-years-old and a resident of Kotli Sattian.

“Area clearance is being carried out to eliminate any terrorists found in the area,” the statement concluded.

weather

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پشاور :خیبرپختونخوا میں آج سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
آج سہ پہر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں آندھی ،ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے صوبے کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہونگی۔بارش اور ہوائیں چلنے سے صوبے میں گرمی کی شدت میں کمی آئیگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور بلوچستان کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Wazirrr

عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت لیا.

پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل جیت لیا. پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گلگت میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ کے دوران حریف باکسر کے ان فٹ ہونے پر عثمان وزیر فاتح قرار پائے۔

خیال رہے کہ لالک جان اسٹیڈیم میں ہوئے مقابلوں میں 10 ملکوں کے باکسرز نے حصہ لیا

fireee

دوسروں کی جان بچانے والے ڈرائیور کیلئے آرمی چیف کی جانب سے ایوارڈ

راولپنڈی : بلوچستان کے دارالحکومت میں کئی لوگوں کی جانیں بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کو آرمی چیف نے ایوارڈ سے نوازا۔

پاک فوج کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کے عمل کا اعتراف کیا گیا ہے آرمی چیف کی جانب سے جلتا آئل ٹینکر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیصل بلوچ جلتا آئل ٹینکر 3 کلومیٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ نے7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی جانیں بچائیں، جرات کی بے لوث مثال کے اعتراف میں کورہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں نقد انعام سے نوازا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر بہادر ڈرائیور فیصل بلوچ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

chenaa

Tri service military delegation visited Peoples Republic of China

A senior level tri service military delegation of Pakistan visited Peoples Republic of China from 9 to 12 June 2022. The delegation held wide ranging discussions with senior officials of Chinese military and other government departments.

Apex Meeting was held on 12 June wherein Pakistani side was headed by Chief of Army Staff (COAS), General Qamar Javed Bajwa while Chinese side was led by General Zhang Youxia Vice Chairman Central Military Commission of China. Both sides discussed their perspectives on international and regional security situation, and expressed satisfaction on defence cooperation between the two countries. Pakistan and China reaffirmed their strategic partnership in challenging times and agreed to continue regular exchange of perspectives on issues of mutual interest. Both sides also vowed to enhance their training, technology and counterterrorism cooperation at tri service level. – ISPR