Hangu: 5-day anti-polio campaign started

Two more polio cases confirmed in North Waziristan

More polio cases have been confirmed from North Waziristan this year. According to the health department, all polio cases have been reported from North Waziristan this year.

According to the health department, two more polio cases have been confirmed in Pakistan, and both children are from North Waziristan.

According to the report of National Polio Laboratory of Pakistan, a 12-month-old child in UC-1 biennial of North Waziristan had contracted polio virus on May 8, while an 11-month-old child belonging to UC-7 Mirali was infected. Polio started on May 27.

A report by the National Polio Laboratory confirmed the polio virus type one (WPV1) cases in both children.

According to the health department, 10 cases of polio have been reported in Pakistan this year and all the cases have been reported from the same district of North Waziristan in Khyber Pakhtunkhwa.

In both recent cases, one case was zero-dose, while the other child received OPV doses, but the cases are under investigation, and genetic analysis is awaited.

d3aeda5e-00cc-4894-be40-e70c14868386

پشاور: ڈاکٹری نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر احتشام الحق کی زیرصدارت اجلاس میں انتظامی افسران، ڈرگ انسپکٹرز، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات سے پاک پشاور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرخواب آور ادویات پر پابندی عائد کی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر کی میڈیسن کی دکانوں پر آگاہی بینرز لگائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی میں 7 قسم کے انجکشن اور 5 قسم کی خواب آورگولیاں شامل ہیں۔

پشاور بھر میں سرکاری سسبسڈائز آٹے کی ترسیل شروع

صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور بھر میں سرکاری سسبسڈائز آٹے کی ترسیل شروع ۔283 سیل پوائنٹس قائم ۔ وزیر خوراک عاطف خان اور محکمہ خوراک پشاور کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سرکاری سبسڈائز آٹے کے 10032 تھیلے روزانہ کی بنیاد پر تقسیمِ ہونگے۔سرکاری سبسڈائز آٹا -/980 روپے فی 20 کلو گرام تھیلہ تمام سیل پوائنٹس پر دستیاب ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، سیکرٹری محکمہ خوراک کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کاشف اقبال جیلانی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت ضلع پشاور میں ابتدائی طور پر سرکاری سبسڈائز آٹے کے 283 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جن  میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سبسڈائز آٹے کی عوام کو بلا تعطل ترسیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ محکمہ خوراک عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائے اور خلاف قانون کام کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ شہریوں کو ریلیف دینے کی خاطر گرانفروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔ شکایت کی صورت میں محکمہ خوراک پشاور کے فون نمبر پر رابطہ کریں فون نمبر۔ 0919225395 پر ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف شکایت درج کرانے کی ہداہت کی گئی ہے۔

andhiii

خیبر پختونخوا :تیز آندھی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان

پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز سے تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، اورکزئی، کرم، صوابی، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی تیز اندھی اور بارش کا امکان۔
تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

 بارشوں اور تیز ہواوں کا یہ سلسلہ اگلے بدھ 22 جون کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان،  بارشوں اور آندھی کے سبب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پی دی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔ دوسری طرف  پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اورعوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

8f1ac180-9352-4dba-a5bb-65950c553504

سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی : ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری طرف سے قومی سلامتی کے اجلاس (ایف ایف سی مٹینگ) میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت کے خلاف سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جھوٹ کا سہارا لے کرحقائق کومسخ کرنے کا حق کسی کونہیں ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کومن گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کورونا کی مد میں ملنےوالے پچھلےبجٹ سے ہم نے6ارب حکومت کو واپس کئےہیں جبکہ بڑی تربیتی مشقوں کیلئےنقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، فوج کےتعلیمی نظام سے70ہزارطلبہ زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کم دفاعی بجٹ کے باوجود ہم نے مزید سو ارب بجٹ کم لیا ہے جبکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو بھی سامنےرکھاجائے، جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاع کے لیے مختص رقم بجٹ پر بہت شورہوتا ہے۔ میجرجنرل بابرافتخار آرمی چیف نے دورۂ چین میں صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے دور رس نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، سی پیک کی سیکیورٹی پر24گھنٹےکام ہو رہا ہے، ان معاملات میں ہم نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے چین کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے لیے قریبی کردار ادا کیا، اُن کا حالیہ دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔