Atif Khan

خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم خریداری کا ہدف چودہ لاکھ میٹرک ٹن کردیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر چودہ لاکھ میٹرک ٹن کر دیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی مشترکہ کانفرنس میں کہی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ رواں سال حکومت خیبرپختونخوا سبسیڈائزڈ آٹےکی فراہمی پر 34 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ سرکاری سبسیڈائرڈ آٹے کی فراہمی سے مارکیٹ آٹے کی قیمت میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔

عاطف خان نے کہا کہ شہباز شریف اور پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی پر پابندی نہ لگائیں پنجاب اور خیبرپختونخوا ایک ہی پاکستان میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  پنجاب سےغیر قانونی پابندی سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پچھلے سال خیبرپختونخوا میں سبسسیڈائزڈ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت کیا اسی سال اسکو مزید کم کیا ہے۔ سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں مارکیٹ میں شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ  سرکاری رعایتی نرخ پر اٹے کی ترسیل شروع ہو چکی ہے۔

سرکاری رعایتی نرخ پر اٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔ سرکاری سبسیڈائزڈ آٹا گرین کلر تھیلا میں سپلائی جلد شروع ہوگی۔شہری سبسیڈائزڈ آٹے میں کسی بدعنونی کیخلاف مخکمہ خوراک میں مقررہ نمبرز پر شکایت کریں۔

خیبرپختونخوا کےبجٹ سال 2022-23 میں انصاف فوڈ کارڈ کیلئے 26 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔ جولائی سے انصاف فوڈ کارڈ کا آغاز کیا جائے گا۔فوڈ کارڈ سکیم کے تحت 10لاکھ خاندانوں کو 2100 روپے ماہانہ دی جائے گی انصاف فوڈ سکیم سے 50 لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔احساس پروگرام سروے کے تحت مستحق غریب خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔

download

خیبر پختونخوا ایف بی آفسران ،ملازمین کاکل سے ہڑتال کا اعلان

پشاور:ایف بی آر افسران اور ملازمین کا تنخواہوں،فیول الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ملک بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ افسران نے ہڑتال کے فیصلے سے چیئرمین ایف بی آر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ افسران اور ملازمین کا 5بنیادی تنخواہیں بطور سپیشل الاؤنس دی جائیں۔ اورملازمین کے فیول الاؤنس میں 30ہزار روپے اضافے کیا جائے۔

 اس سلسلے میں ایف بی آر کے ملازمین اور افسران نے سینیٹ فنانس کمیٹی کو بھی خط لکھ کر ہڑتال بارے آگاہ کر دیا گیا۔  ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تمام اداروں کے ملازمین کی تنخواہوؓں اور الاؤنسز مین ا ضافہ ہوا ہے جبک ایف بی آر ملازمین تنخواہوں الاؤنسز میں اضافے سے محروم ہیں۔ افسران نے ہڑتال کے ساتھ متفقہ لائحہ عمل کے لئے حلف ناموں پر دستخط بھی کر دئیے۔

fiya

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا جنگلات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز متعلقہ اداروں کو جنگلات میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایات مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے کے بعد جاری کیں۔

محمود خان نے کہا کہ قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت دیتے ہیں۔

محمود خان نے تمام متعلقہ اداروں کو جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے آگ بجھانے کی کامیاب کارروائیوں پر محکموں اور افراد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے سوات میں حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے پے در پے واقعات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر اور سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، اپر اور لوئر دیر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔