الوارا

صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا الوڑہ بارڈر کا دورہ

شمالی وزیرستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے آج جی او سی میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے ہمراہ الوڑہ منڈی بارڈر کا دورہ کیا اور زلزلے سے متاثر خاندانوں کے مسائل سنے۔

زلزلے سے متاثرہ خاندانوں ساتھ ہمدری اور جانبحق ہونے والے افراد کے لیئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ اس موقع پر اقوام کی جانب سے مشران کی ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کے ذریعے متاثرین کو امدادی پیکجز دیئے جائنیگے۔

الوڑہ منڈی افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے قریب ترین بارڈر ہے  اس لیئے افغانستان کے متاثرین کی سہولت کیلئے قریب ترین بارڈر پر ان کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے اور اسی بارڈر کے ذریعے تمام تر امداد متاثرین کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں مزید تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج پہلے دن خیبرپختونخوا حکومت نے 1 ٹرک دوائی، 5 ایمبولینس، 12 ڈاکٹرز اور 5 ٹرک ضرورت کا سامان جس میں خیمے، کمبل، بستر، اشائے خوردونوش و دیگر مختلف سامان شامل تھا، خوست کے راستے سے غلام خان بارڈر پر افغانستان کیلئے روانہ کیا ۔ کل بھی محمد اقبال وزیر بارڈر پر خود موجود رہینگے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی خود کرینگے ۔

4d06c536-74f4-4aeb-a45f-1e9c77aeef66

حکومت پاکستان کی افغانستان کے زلزہ زدگان کے لیئے امدادی سرگرمیاں جاری

شمالی وزیرستان: صوبائی حکومت اور پاک فوج کی ہدایات کی روشنی میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے 5 ٹرک امدادی سامان غلام خان کے راستے افغانستان روانہ۔ امدادی سامان میں خیمے، فوم اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق مزید امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھی بھیجی جارہی ہیں۔

شمالی وزیرستان؛ محمد اقبال وزیر کل رات سے غلام خان بارڈر پر موجودہیں۔ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام ضرورت کا سامان غلام خان بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف کی تمام ٹیمیں بھی موجود ہیں اور شمالی وزیرستان اور بنوں کی رسیکیو ایمبولنسز بارڈر سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق  ریسکیو1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈرز پر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

ریسکیو1122 نے انگور اڈہ، غلام خان اور طورخم پر اہلکاروں کو تعینات کیا ہے اور  رسکیو1122 ایمبولینسز میں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔