74b35076-f345-4a5f-9ae6-8c055b6aa9a3

پاکستان کی طرف سے افغان زلزلہ زدگان کے لیئے مزید امدادی سامان

پاک افغان بارڈر انگوراڈہ پر خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بیجھا گیا امدادی سامان افغان حکومت کے حوالے کردیا ۔

صوبائی حکومت ، جنوبی اور شمالی وزیرستان کے انتظامیہ کے ہدایت پر اے اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاھد اقبال خٹک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کے ہمراہ صوبائی حکومت ، پی ڈی ایم اے اور وزیر ریلیف اقبال وزیر کی طرف سے بھیجی گئی افغان زلزلہ زدگان کے لیے امداد لے جانے والی گاڑیوں کو ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی اضلاع کے تعاون سے منتقل کیا ۔ امداد میں حفظان صحت کٹس ، خیمے ، واٹر کولر ، کچن سیٹ اور فوم شامل تھے ۔
ریلیف منسٹر خیبر پختونخوا اقبال وزیر اور وزیراعلیٰ محمود خان اور کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں افغان بھائیوں کو بروقت امدادی سامان پہنچایا گیا ۔
افغان نمائندوں اور عمائدین نے آزمائشی اوقات میں صوبائی حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا۔مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔

da3b9839-6254-4112-939f-55626e1ceea4

شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملک بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے پہلے دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان نے موجودہ حالات کے تناظر میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کیساتھ تعینات سیکیورٹی جوانان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے مہم کے دوران سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ضلع کے سرکلز میں ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ڈی پی آوز خود کر رہے ہیں جبکہ آوور آل کمپین / سیکورٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ضلعی پولیس سربراہ کر رہے ہیں ۔
ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ملک وقوم کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

ؤاجیرستان

North Waziristan: 7 terrorists killed in exchange of fire with security forces

Seven terrorists killed in In North Waziristan, in exchange of fire between security forces and the terrorists.

According to Pakistan Army Public Relations (ISPR), seven terrorists were killed in an exchange of fire between security forces and terrorists in Ghulam Khan area of ​​North Waziristan.

According to the Pakistan Army spokesman, weapons and ammunition were recovered from the slain terrorists. The terrorists were involved in attacks by security forces.
According to ISPR, two security personnel were martyred in an exchange of fire with the terrorists. The martyrs include 44-year-old Subedar Munir Hussain of Parachinar and 38-year-old Hawaldar Babu Khan of Dera Ismail Khan.

It may be mentioned that two terrorists were killed in an exchange of fire with security forces in Dera Ismail Khan a day earlier too. According to the spokesman, in a successful operation in Kalachi area of ​​Dera Ismail Khan, Pakistani security forces killed two terrorists.

sop

NIH calls for wearing mask on domestic flights, trains, buses

The National Institutes of Health (NIH) has appealed to the public to wear travel masks in view of the rising number of corona cases in the country.

A tweet from the National Institutes of Health said the National Command and Operations Center had made it mandatory for people to wear masks on domestic flights, trains and buses in view of the growing number of corona cases in some cities across the country.

The tweet said that in view of the current situation, all citizens are requested to wear face masks while traveling.

According to the National Institutes of Health (NIH), 13,412 tests were performed across the country in 24 hours to diagnose coronavirus, with 382 positive reports.

During the 24 hours, the rate of positive cases of corona was recorded at 2.85% as against 2.81% on the previous day.

According to the National Institutes of Health, two more Corona patients lost their lives in 24 hours, while 84 were in critical condition.

35182080-6379-48ea-ade9-9675667ef73f

باجوڑ : زیتون کی کاشت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

محکمہ زراعت باجوڑ کےتحصیل خار آفیسر سبحان الدین اور زرعی تحقیقاتی ادارے پشاور سے ریسرچ آفیسر عزیز اللہ خان کی کسانوں کو زیتون کی قلم کاری ، باغات لگانے ، زیتون کی دیکھ بھال مختلف بیماریوں سے روک تھام، تیل نکالنے، اچار بنانے،  مارکیٹنگ، مختلف اقسام اور زمینداروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مختلف ٹیکنالوجیز کے استعمال پر تفصیلی ٹریننگ ۔
ضلع باجوڑ میں زیتون کی اہمیت، باغات لگانے کی ترتیب و فوائد، مارکیٹنگ اور زمینداروں کیلئے زیتون میں پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال ، وسائل، پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف تدابیر اور مارکیٹنگ میں ترقی ناگزیر ہیں ۔

زراعت آفیسر سبحان الدین نے پروجیکٹ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ کی آب و ہوا زیتون کے باغات کے لئے کافی موزوں ہے. جہاں ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت زیتون کی پیداوار کافی زیادہ ہے جس میں اس طرح کی تربیت سے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے. باجوڑ میں زیتون کی پیداوار کو اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ٹریننگ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے اور ٹریننگ سے مختلف علاقوں میں زیتون کے کاشتکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.

ٹریننگ کےاختتام پر ریسرچ آفیسر عزیز اللہ خان نے زیتون کی پیداوار بڑھانے، باغات لگانے، قلم کاری کرنے، بیماریوں سے محفوظ رکھنے, اور مارکیٹنگ کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دئیے تاکہ باجوڑ کے زمیندار اس قابل ہو جائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ زیتون کے باغات اگائیں اور اس سے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں۔

اس سیشن کے دوران زیتون کی کاشت، اہمیت، جنگلی زیتون میں پیوندکاری، باغات کے دیکھ بھال اور پیداوار، بیماریوں سے حفاظت، اور مارکیٹنگ کے بارے میں باجوڑ کے زمینداروں کو بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں زیتون کے تیل کا استعمال روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ہمارے ملک میں زیتون کی پیداوار دوسرے ممالک کی بنسبت بہت کم ہے اور باجوڑ کے زمینداروں کو پیداوار کو بڑھانے کے لئے ایڈوانس پروڈکشن ٹیکنالوجی سے فائدے اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

5c590d78-985b-4bac-b17a-ffe64d430326

خیبر پختونخوا کے 25 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز

 پشاور سمیت صوبے کے 25 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز ہو گیا ہے۔محکمہ صحت کت مطابق پانچ روزہ مہم کے دوران 25لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

پشاور میں اٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیئے محکمہ صحت نے  پانچ روزہ مہم کے لیے 11 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے 14ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

یاد رہے کہ  رواں سال شمالی وزیرستان میں پولیو کے دس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق  شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں ۔