cdbb5fa0-051c-4637-8577-968bfe4c049e

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

میرانشاہ : اج پولیو کمپین کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید  ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ، ایس پی انوسٹیگشن محمد زمان پولیس آفیسر سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے علاؤہ جان بحق پولیس اہلکار کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر پولیس اہلکاروں کے لاشوں کو سلامی پیش کرکے انکے جسد خاکی پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کی گئیں جہاں علاقائی سطح پر نماز جنازہ اور تدفین ہوگی ۔

اس موقع پر جی او سی سیون ڈویژن نے مرخومین کے لواحقین کو حوصلہ دلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس کا خون رائیگاں نہیں جائیگا واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والے اہلکارز دین محمد ، محمد رضا اس وقت تھانہ دتہ خیل میں پولیو ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنکو آج نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کیا۔

cricket

Pakistan cricket team to travel to New Zealand for triangular T20 series

In preparation for the ICC Men’s T20 World Cup 2022, the Pakistan cricket team will participate in a triangular T20 series to be played in New Zealand.

Hosts New Zealand and Bangladesh, including Pakistan, will take part in the triangular series to be played at Hegley Oval Christchurch from October 7 to 14.

Pakistan, ranked third in the world in T20, will play its first match in the triangular series against Bangladesh on October 7. In the triangular series, Pakistan and New Zealand will compete for the first time on October 8.
The final of the series will be played on October 14, before which the Pakistan cricket team will return to the field on October 11 against New Zealand and on October 13 against Bangladesh.

After completing the triangular T20 series, the national cricket team will leave for Australia, where Pakistan will play its first match in the ICC Men’s T20 World Cup on October 23 against India in Melbourne. In the mega event, Pakistan will play its next two matches on October 27 and 30 against the qualifying teams in Perth.

5834b9e9-91fa-41ed-bb21-9327f1ab80e0

جنوبی وزیرستان:بارودی سرنگوں،دھماکہ خیز موادکے متعلق آگاہی مہم

جنوبی وزیرستان میں فرنٹئر کور ساوتھ کی جانب سے بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز موادکے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔

آگاہی مہم کے دوران  بتایا گیا کہ مشکوک یا دهماکہ مواد کھیتوں یا آپ کے گھروں کے آس پاس ہوسکتے ھیں.یہ مختلف رنگوں اور مختلف شکل کے ہوتے ھیں اور کھلونوں کی شکل میں بھی ہوسکتے ھیں.یہ دیکھنے میں بلکل بے ضرر ہوتے ہیں لیکن کسی بھی وقت پهٹ سکتے ھیں.کبھی بھی مشکوک اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی اٹھانے یا ہلانے کی کوشش کریں.
علاقے میں بارودی سرنگیں بھی ہوسکتے ہے جو کہ عموماً نظر نہیں آتیں لہذا چلنے پھرنے میں احتیاط کریں.
مرے ہوئے جانوروں فوجی دفاعی علاقہ اور گھاس پھوس والی جگہوں سے دور رہیں.پیدل چلتے ہوۓ عمومی راستوں کا استعمال کریں اور ضرورت پڑنے پر مقامی لوگوں سے مشورہ کریں.سفر کے دوران اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں مشکوک راستوں اور دھماکہ خیز مواد سے دور رہنے کے لئے رہنمائی کریں

North

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر حملے میں 4 افراد جانبحق

شمالی وزیرستان میں پولیوں کے قطرے پلانے والے ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے دو پولیس اہلکاروں،  پولیو ورکر سمیت چار افراد جاںبحق۔ فائرنگ تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں ھوئی۔

پولیس کےمطابق منگل کی صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضاکاروں کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکار،پولیو ٹیم کا ایک رضاکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں رضااللہ اور دل بادشاہ  شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔