Training on Child Protection Case Management & Referral System (CPCMRS)

PESHAWAR :The Khyber Pakhtunkhwa Child Protection and Welfare Commission (KCPWC) with the support of UNICEF organised a three day capacity building workshop for the new recruited staff of Child Protection Units in 12 districts, The training also participated by representatives of health, education, Social Welfare departments and representatives of judiciary.

The purpose of the said training was to strengthen the existing system of child protection of prevention and response by discussing the case management system and referral system.
During the training it is said that The Khyber Pakhtunkhwa Child Protection and Welfare Act 2010 recognized the imminent need for an integrated child protection system.

The Government of Khyber Pakhtunkhwa envisions an effective, integrated system, which can ensure that children who are vulnerable to, or have experienced abuse, are able to have their specific needs assessed and receive timely cross-sectorial support. To protect the children from abuse is the responsibility of all government departments.

The KP Child Protection & Welfare Commission and social welfare Department cannot provide all protection services to children in Khyber Pakhtunkhwa. Each department has to play their role to protect the children across the province. The training workshop will help to build the capacity on child protection and will help all the collaborative departments to understand how collectively we can protect children from abuse, violence, exploitation, neglect and harmful practices.

Moreover, Government of Khyber Pakntunknwa recently hired social service workforce and establishing child protection units at the district level. This training will be a good opportunity for the newly hired staff to increase their knowledge and learn skills required to deal with children in need of protection services.

Imran Takkar child Rights expert and one of the trainer in the said workshop said that capacity building and coordination among the key department/stakeholders is always key components of a strengthen child protection system. He said it is pertinent to create awareness among the masses keeping in view to prevent children from all kind of abuse and exploitation. He further said that if any case occur the we have to be a strengthen child protection system of case management and referral that to respond the case case efficiently.

At the end Ijaz Muhammad Khan Deputy Chief Ijaz Muhammad Khan said that we are thankful of Unicef and Oxford Management policy for organizing the said workshop, he also said that no doubt that the cases of child protection are increasing day by day but at the same time the KP government is also committed to ensure protection to all the children of the province wherever at risk.

He further said that in this connection the KP government keeping in view to strengthen the child protection system made affective amendments in the laws as well as established 12 child protection units in districts while 8 child courts have already been established in the province with purpose to ensure protection and justice to children.

bacbf0c6-a6e6-4a62-88b2-82014c0f38dc

خیبرپختونخوا روایتی گیمز ، ایبٹ آباد مقابلے اختتام پذیر

پشاور: ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ ایبٹ آباد میں ہونیوالے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے’ان مقابلوں میں رسہ کشی’ سٹون لفٹنگ’کبڈی اور گتکا کے مقابلے شامل تھے۔

اختتامی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد اعوان’ ایڈمن آفیسر ارشاد خان ‘ڈی ایس اوز’آر ایس او سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’ رسہ کشی کے مقابلوں میں ایبٹ آباد گرین کی ٹیم نے ٹرافی جیت لی سلہٹ کی ٹیم رنر اپ رہی’کبڈی کا مقابلہ ڈرا ہوا ‘سٹون لفٹنگ میں ظفر اقبال نے میدان مار لیا سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان’ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ خان’ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات اور ایونٹس سے روایتی کھیلوں کو زندہ کیا گیا ہے اور دوسری طرف کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتیں دکھائیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ایک طرف انفراسٹرکچر کا جال بچھایا گیا اور دوسری طرف مسلسل مقابلوں کا انعقاد بڑی کامیابی ہے اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے جس میں سکالر شپس سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں میڈل ونرز میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں میں مزید شوق پیدا ہوگااور وہ نہ صرف قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔

چھاند

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ 29 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں محکمہ موسمیات میں ہوگا، جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، اسپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔

دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔

6176b6c6-a0b5-4c80-9caa-9ae8549ce81d

Need to improve tourism in Pakistan

Pakistan is among the world’s most attractive to tourists due to its linguistic, ethnic, and cultural diversity, and natural landmarks. The hospitality of the Pakistani people also made Pakistan one of the best places for foreign tourists to spend their vacations. Due to these attractions, Pakistan has been categorized as the world’s best adventure travel destination by independent travelers and adventurers. There is no doubt that foreign tourists are drawn to Pakistan because of its picturesque natural landscape. Pakistan’s northern areas including KP and the Northern Areas of Gilgit-Baltistan have no parallel in their natural beauty. But Pakistan is yet far from converting this potential of tourism into strategic strength and there are many internal and external factors behind this.

Not many people from around the world are willing to visit Pakistan due to terrorism and lack of facilities. Pakistan has overcome the problem of terrorism in KP and Newly Merged Districts (NMDs) but the lack of tourism facilities in these areas is still haunting the true potential of tourism in these areas. Prolonged conflict with terrorists has also prevented the development of new tourism spots with international standard facilities. Tragic incidents like Murree last year have also exposed the lack of adequate tourism governance in the country.

Pakistan’s KP province is littered with beautiful natural attractions, but these are not known to the world due to a lack of facilities and exposure in global media. The current KP government is doing its efforts to uplift tourism in Pakistan by developing new spots. In this regard, the KP government in March 2022, has signed MoU to invest in a new initiative called ‘Integrated Tourism Zones’ (ITZs). These MoUs are part of the KP government’s long-term plan to build and introduced 20 new tourism spots in the province. According to an official press release, under the newly signed agreement, new 5-star hotels in Ganol and Mankial facilitate tourists at these tourist places.

Among other challenges, natural calamities like COVID-19 also deterred efforts to uplift the tourism industry in the country. This pandemic has not only brought forward concerns for the tourists but also for the local businesses that depend on tourism. All these concerns are related to any future catastrophe of this nature. These businesses are already struggling to recover from the previous spell of COVID.  Future concerns are related to the fear of indefinite closures and continued lockdowns in the industry.

Globally, such calamities are responded to through the use of advanced technology, customers’ and employees’ willingness, enhanced skills, adherence to standard operating procedures and protective measures, and restructuring via a public-private partnership. But in Pakistan, many of these cannot be implemented or operationalized due to the socio-economic realities, poor education standards, and lack of sound financial backing.

In Pakistan, large-scale hospitality businesses have evolved through the COVID-19 situation and are likely to revamp and revitalize sustainability. According to studies conducted by independent researchers, it has been concluded that Once achieving sustainability, the revamped industry will likely increase revenue, generate employment, and alleviate poverty through thriving public-private partnerships, community involvement, and community well-being without compromising people’s health. But for local, small-scale businesses the story is very different and presents a bleak picture as there is no comprehensive strategy devised by the federal or provincial government.

Pakistan needs to develop a strategic vision for its tourism industry like other developed economies of the world. In this vision, private businesses must be encored and protected regardless of their scale. Small hotels and restaurants must have access to financial facilities with as much ease as large corporate hospitality hotels enjoy. Without the inclusion of small and medium hospitality businesses, no tourism policy can work.

98783f86-a7d8-41c7-8782-fcd20aaf5401

خصوصی افراد کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پشاور: محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے سے تعلق رکھنے والے خصوصی کھلاڑیوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پروقار ایوارڈتقریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور سپورٹس کمپلیکس میںمنعقد ہ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد شفیع اللہ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان ، ممبرصوبائی اسمبلی ملک واجد خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوںکو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا.

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایورڈز سے نوازا گیا،ایوارڈز لینے والوں میں ضم اضلاع کے گلشن، چارسدہ کے ابراہیم، مردان کے آصف خان، بنوں کے سمیع اللہ خان، پشاور کے سلمان خان، ذبیح اللہ، عبداللہ جان، چارسدہ کے مسعود جان، پشاور کے زوار نور، زینب بی بی، چترال کے الطاف الرحمن، لکی مروت کے ثنا اللہ خان، ایبٹ آباد کی زینب نور، چترال کے ثنا اللہ، خیبر کی سکینہ آفریدی، پشاور کی حسنی بیگم، احسان اللہ، تربیلہ کے جاذب نوید، پشاور کے خالد خان، مردان کے محمد ادریس، پشاور کے ایاز خان، مردان کے زوار حسین، پشاور کی شہناز حسن، چارسدہ کے مثل خان، ایبٹ آباد کے اشتیاق احمد، پشاور کے حبیب اللہ، بنوں کے انجینئر عرفان اللہ، خیبر کے سید شیر علی، چارسدہ کے سید نہار عالم شاہ، مردان کے اسد اللہ، دیر پایان کے محمد بلال خان، مردان کے ذاکراور دیر پایان کے خورشید عالم شامل ۔

ان کھلاڑیوں نے ٹینس، پاور لیفٹنگ، ٹیبل ٹینس، کرچز بیڈمنٹن، دوڑ، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، بلائنڈ کرکٹ، آرچری وغیرہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہاکہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد بلاشک بڑے باصلاحیت ہیں جن پرہمیں فخر ہے اورہماری کوشش ہے کہ اپنے ان کھلاڑیوںکی بھرپورسرپرستی کریں اوران کے مشکلات کااْزالہ کریںانہوںنے مزید کہاکہ صوبائی حکومت مختلف صلاحیتوں کے حامل افرادکی سرگمرمیوں پربھی بھرپورتوجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم وقتافوقتا ان کے لیے سپورٹس ایونٹس کیساتھ ساتھ ساتھ مختلف ٹریننگ کیمپس اور آگاہی سیمینارز کاانعقاد کررہے ہیں جبکہ ہرسال قومی پیراولمپک کاانعقاد بھی برسوں سے کیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ سپیشل کھلاڑی بھی ہمارے معاشرے کے اہم جز ہیں اورعام کھلاڑویوں کے ساتھ ساتھ ان کومثبت سرگرمیون کی جانب راغب کرنا اوران کوسہولیات فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے جس کوہم احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

3af24572-d723-4b2f-8df5-8127d8c4a932

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لیئے مذید امدادی سامان روانہ

الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے مذید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کےلٸے روانہ کردیا۔ پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک تقریبا3کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان صوبہ خوست اور پکتیکا کے زلزلہ زدگان کےلٸے بھیج چکے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر پاک افعان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جاب سےمذید پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انگوراڈہ بارڈر کے لٸے روانہ کردیا گیا جس میں ادویات،فوڈ پیکجز،خیمے،ترپالیں،کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں ۔

پشاور سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کرنے کے موقع پرالخدمت کے صوباٸی صدر خالد وقاص نے ہمراہ میڈیا کے نماٸندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ھوٸے کہا کہ آج افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لٸے الخدمت فاونڈیشن امدادی سامان کی دوسری کھپ روانہ کررہا ھے اور اب تک الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے تقریبا تین کروڑ روپے مالیت کاامداد خوست اور پکتیکا کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لٸے روانہ کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ دونوں صوبوں میں ہماری امدادی ٹیمیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اوران ٹیموں نے سروے کےبعد الخدمت نے متاثرہ علاقوں میں فوری ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھا ھے عنقریب ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مذید میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کے لٸے روانہ کر رہے ہیں۔انہوں نے معاشرے کے اہل خیر افراد سے اپیل کی ھے کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی امدادکے لٸے الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے زلزلہ متاثرین کی مشکلات پر مشترکہ کاوشوں کے زریعے قابوپایا جاسکے۔

3305766-1231615485

Polio Workers Are Real Heroes

Pakistan has been fighting against the spread of polio virus for last 2 decades with an aim to ensure Pakistan becomes a polio free country but due to various reasons and factors so far these efforts have not met 100% success despite pouring in millions of rupees every year.

Pakistan has been experiencing small number of cases every years in Newly Merged Districts (NMDs), as known as tribal areas. These far-flung areas have been posing serious challenge to the polio workers ranging from logistical troubles to security threats.  Dozens of polio workers have lost their lives in these areas in security related incidents where polio teams were attacked by terrorists.

So far in 2022, 11 polio cases so far and all of these cases were reported in North Waziristan tribal district that borders Afghanistan.

This highlights three major challenges in this polio eradication scheme of government. First being the local that’s law and order situation in these NMDs where terrorist splinter cells are still active and always attack on soft targets like polio teams. While the 2nd challenge is more complex and is related to Afghanistan and ingress of polio virus from there. 3rd challenge is those parents who often refuse to get their children inoculated timely before virus could catch them.

Polio workers are real heroes in this war who are fighting against this disease that’s usher permanent disability among children, like warriors despite risks to their lives. Knowing people will refuse to their pleas of getting local children vaccinated, they still cover each house in each village under every kind of weather.

This year too, Pakistan has launched a nationwide anti-polio vaccination drive that aims to inoculate 12.6 million children, amid an outbreak of the virus in a northwestern district bordering Afghanistan. Pakistan and Afghanistan are the only countries in the world where polio remains endemic. In 2021, Pakistan reported only one case, raising hopes it was close to eradicating polio.

 

The outbreak, after the first polio case of 2022 was registered in the same region in April, is a blow to national efforts to complete eradication of the virus, which can cause permanent paralysis in children.

Government of Pakistan has established Emergency Operation Center (EOC) for coordinating national effort against polio. This center is responsible for monitoring, responding and strategizing steps towards the final goal.  The center is also responsible for distributing and dispatching polio workers in affected areas upon receiving any reports about a new case. Pakistan has for the past 25 years carried out regular inoculation campaigns in which health workers go door-to-door to give polio drops to children. So far this year, the government has carried out three nationwide anti-polio drives — in January, March and in May.

It is important for the governments to understand that the vaccination campaign required deep attention and utmost responsibility to completely eradicate the polio virus from the country. In that respect, it becomes paramount to devise policies to ensure the polio workers can perform their duty without any kind of fear or lack of facilities. In many areas, it has been witnessed that these workers have to walk miles without adequate hydration resources to keep themselves hydrated.

According to reports, the latest polio eradication campaign will cover 25 “very high-risk districts” across Pakistan, including all NMDs, with the help of over 100,000 trained and dedicated vaccinators and other polio workers. These soldiers must be respected and recognized at national level with awards and must be paid financially as well for their services. This year too, a team of polio workers was attacked in which 3 of these heroes lost their lives. Such incidents demand that government must make their security as part of overall polio eradication campaign planning.

لوگو

قیام پاکستان کے 75 برس مکمل ہونےپرخصوصی لوگو جاری

پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے کی خوشی میں حکومت نے حصوصی لوگو جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے قیام کو 75 برس مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر “عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو شائع کرنا محض وطن سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مضبوط اور خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کی زندگیوں میں وہ آسانیاں آئیں جن کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معاشی خود انحصاری کے وژن سے پاکستان کے نوجوان حقیقی معنوں میں قوم کے معمار بنیں گے، قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے، ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے جبکہ قیام پاکستان کی طرح ایک اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہو کر رہے گا۔

22e00d2c-233d-4bfa-a7a1-2f1097e5c817

اے پی ایس کا زخمی آکسفورڈ یونین کا صدر

اے پی ایس کا زخمی آکسفورڈ یونین کا صدر

عقیل یوسفزئی

خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم احمد نواز ایک بار پھر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں. اب کی بار وہ اس وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرچکے ہیں کہ ان کو دنیا کی مشہور ترین علمی درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشہور زمانہ یونین کے کم عمر ترین صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے. انہوں نے 20 کی عمر میں بہت سی مشکلات کے باوجود 523 ووٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان کے دو مدقابل امیدواروں نے بلترتیب 411 اور 270 ووٹ لیکر ان سے شکست کھائی۔

احمد نواز چند برس قبل اس وقت میڈیا اور عوام میں زیرِ بحث آئے تھے جب وہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں متعدد گولیاں لگنے کے باوجود بچ گئے تاہم درجنوں دوسرے معصوم بچوں کے ساتھ ان کے بھائی حارث نواز شھید ہوئے۔ احمد نواز کو طبی پیچیدگیوں کے باعث برطانیہ بھیجا گیا جہاں 2 ماہ کے دوران ان کے 14 آپریشن کرانے پڑے اور وہ بعد میں شاندار تعلیمی ریکارڈ کے باعث آکسفورڈ یونیورسٹی تک پہنچ گئے جھاں آج کل وہ فلاسفی اور تھیالوجی کے مشکل مضامین پڑھ رہے ہیں جبکہ ان کو کاونٹر ایکسٹرم ازم پر بھی عبور حاصل ہے اور وہ متعدد معتبر عالمی اداروں کے ساتھ اس سبجیکٹ پر کام بھی کرتے آرہے ہیں. اپنے چھوٹے بھائی حارث نواز کی شھادت اور خود زخمی ہونے کی تلخ یادوں نے اس باہمت بچے کو ذہنی طور پر مفلوج یا مایوس ہونے کی بجائے مذید پرعزم بنایا۔ انہوں نے مختلف سکالر شپ لیکر اپنے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھایا اور ان کے اس عزم اور ذہانت نے نہ صرف ان کو آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے ادارے کا قابل ذکر سٹوڈنٹ بنایا بلکہ آج وہ اس تاریخی ادارے کی دو سو سالہ تاریخ کے دوران تیسرے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں جو کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختون خوا کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ برسوں قبل شھید بےنظیر بھٹو صاحبہ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی تھیں جس کے باعث ان کے والد نے انہیں سیاست میں لانے کے عملی اقدامات کئیے اور بعد میں ان کو ایک عالمی سطح کی لیڈر بننے کے علاوہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

احمد نواز اور شھید بے نظیر بھٹو میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدور بننے کے اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ ایک اور قدر یہ مشترک ہے کہ دونوں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکار ہوئے۔ اور دونوں کے خاندان اس لہر سے بے حد متاثر ہوئے۔ احمد نواز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ یونین کے الیکشن کی تاریخ میں ان کی پوری کابینہ کامیاب ہوگئی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عالمی میڈیا اور لیڈر شپ نے اس ریزلٹ کو احمد نواز کی لیڈر شپ کوالٹی کا نام دیکر ان کو مبارکباد دی اور ان کے انٹرویوز معتبر عالمی میڈیا کے زینت بنے۔ پاکستان میں اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا گیا. وزیراعظم شھباز شریف اور عمران خان سمیت اہم شخصیات نے ان کو مبارکباد پیش کی جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم اور متعدد دوسرے عالمی لیڈران نے نہ صرف اس کامیابی کو رسمی طور پر بہت سراہا بلکہ احمد نواز کو اعلیٰ ترین ایوانوں میں سربراہان نے ملاقات کے لئے مدعو بھی کیا۔

احمد نواز کی یہ کامیابی ان والدین اور بچوں کے لیے ایک روشن مثال ہے جو کہ نامساعد حالات اور سانحات کے باوجود بامقصد اور کامیاب زندگی گزارنے کا عزم رکھتے ہیں اور اپنی نئی نسل کو روشن راستے دکھانا چاہتے ہیں۔ ان کے ایک اور بھائی 14 سالہ عمر نواز فٹبال کے مشہور ترین کلب وولز پریمیر لیگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ماہرین فٹبال عمر نواز کو مستقبل کا کامیاب ترین کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔ ان کے والد محمد نواز خان کے مطابق حارث کی شھادت، احمد کے نازک طبی حالت اور صبر آزما علاج سمیت متعدد دیگر نفسیاتی اور معاشی مسائل کے باوجود ان کی کوشش رہی کہ باقی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کریں تاکہ سانحہ اے پی ایس کے متاثرین اور ایسے دیگر کو عملی طور پر یہ پیغام دیا جائے کہ ہم بحیثیت قوم ہر قسم کے حالات اور واقعات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور یہ کہ یہ مٹی اور اس کے بچے دونوں بہت زرخیز ہیں۔

Pashtun National Jirga

قیام امن میں قبائلی مشران کاکردار

تحریر؛ عماد خان
فاٹا میں قیام امن کی بحالی میں قبائلی مشران نے انتہائی اہم کردار ادا کردیا ہے قبائلی علاقوں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں کمیٹیوں میں مختلف قبیلوں کے افراد شامل تھے جو اپنے قبیلے کے مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کرتے اور پھر جرگہ اس مسئلے کاحل ڈھونڈتے تھے۔ قبائلی اضلاع میں مختلف قبیلوں اورخاندانوں کے مابین جائیداد کے تنازعے، گھریلوں رشتوں اور دیگر اُمور پر صدیوں پُرانی دشمنیاں چلی آرہی تھیں لڑائی،جھگڑے اور فائرنگ کاسلسلہ اکثر کئی دنوں تک جاری رہتاجس میں نہ صرف فریقین کے مابین قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہوجاتا بلکہ علاقہ میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب رہتے۔ ان واقعات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اورقبائلی مشران نے مشترکہ طور پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دئیے اور انہیں یہ ذمہ داری سونپ دی گئی کہ وہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے لڑائی، جھگڑوں کاخاتمہ کرکے ایک پُرامن معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کریں کیونکہ قبائلی اضلاع پہلے ہی سے جنگوں کی سبب پسماندہ رہ چکے ہیں۔
قبائلی علاقوں میں جرگہ سسٹم کی بدولت امن قائم ہواہے جرگہ پختون روایات کاحصہ ہے جو صدیوں سے پختون قوم کاشناخت بنا ہے انصاف پرمبنی فیصلوں کیلئے جرگہ سسٹم انتہائی اہم کردارکر رہاہے۔ جرگہ اجتماع کو کہا جاتاہے پختون ثقافت میں جرگہ کواسمبلی کے طور پر ماناجاتاہے۔ جرگہ سسٹم میں باہمی مشاورت اوراتفاق رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں اور ہمیشہ سے اس نظام کوبڑی اہمیت حاصل ہے۔
قبائلی علاقوں میں جولوگ مصالحت کاکردارنبھاتے ہیں وہ جرگہ تشکیل دیتے ہیں جن میں سیاسی،مذہبی،علاقے کے سفیدپوش اور معزز لوگوں کے علاوہ دونوں فریقین کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جرگہ سسٹم کی اپنی افادیت ہے اسلئے جرگہ کویہ اعزازحاصل ہے کہ یہ انصاف کی فراہمی کا تیز ترین ذریعہ ہے پختون معاشرے میں پیدا ہونیوالے جن مسائل کے حل کیلئے سالوں سال لگ جاتے ہیں وہی مسائل جرگہ کے ذریعے چند دنوں یاپھرچندہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں۔ جرگہ سسٹم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان کے تمام ارکان مقامی باشندے ہوتے ہیں اور علاقہ میں جب کوئی تنازعہ پیش آتاہے تو جرگہ ممبران اپنی علاقائی زبان، رسم و رواج، نظم وضبط کیساتھ ساتھ پیش آنیوالے واقعے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اسلئے جرگہ کومسئلے کے حل میں زیادہ رکاوٹ نہیں ہوتی۔ عوام جرگہ سسٹم کو اسلئے اہمیت بھی دیتے ہیں کہ اس نظام میں فیصلے کرنے کیلئے نہ کوئی معاوضہ مقرر ہے اورنہ ہی وقت اورتاریخ دی جاتی ہے جرگہ ممبران تنازعہ کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دونوں فریقین کیساتھ رابطے میں رہتے ہیں جب فریقین سے اختیار لیا جائے تو پھرجرگے کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ کریگی اور پھر وہی فیصلہ دونوں جانب قابل قبول بھی ہوگا۔ اس نظام میں عوام کو وقت، وسائل کی بچت اور سرکاری دفاتر کے چکرلگانے نہیں پڑتے اورنہ کوئی بڑے نقصان کااندیشہ ہوتاہے۔ فاٹامیں امن کی بحالی میں بھی جرگے کااہم کردار رہاہے اس نظام کے تحت نہ صرف قبائلی عوام کے مابین ممکنہ تنازعات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے بلکہ سیکورٹی فورسز اورمقامی انتظامیہ کی مشاوت سے علاقہ میں امن وامان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹنے کیلئے فیصلے کئے گئے۔
فاٹاانضام سے پہلے حکومت نے وہاں کے قبائلی مشران کو پورے اختیارات دیئے تھے کہ وہ معاشرے میں قتل وغارت، لڑائی، جھگڑے، جائیداد اور گھریلوں تنازعات کی روک تھام کیلئے قبائلی رسم رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فوری حل کئے جائیں تاکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح یہاں پر بھی امن کی فضاء قائم ہوجائے اور آنیوالے نسلوں کی بہتر مستقبل کیلئے انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات جن میں تعلیم کیلئے سکولز،صحت سہولیات کیلئے ہسپتال، اعلی تعلیم کیلئے یونیورسٹی، ٹیکینکل سکلز کیلئے سنٹرز کا قیام اور روزگارکے مواقع فراہم کئے جاسکے۔
فاٹاانضام کے بعدصوبے کے دیگر شہروں کی طرح قبائلی علاقہ جات میں چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے تھانوں میں ڈی آرسی نظام کاقیام عمل میں لایاگیاہے جس کابنیادی مقصد عوام کوفوری اور سستے انصاف پر مبنی فیصلے یقینی بنائی جائے ڈی آرسی ممبران میں لوکل سطح کے علاقہ عمائدین عوام کی خدمت کیلئے بلامعاوضہ خدمات سرانجام دیتے ہیں جسکی بدولت عوام تھانوں اورعدالتوں کے چکرلگانے سے بچ جاتے ہیں عدالتوں میں بے تحاشہ کیسزکے باعث عوام کو اپنے فیصلے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اسلئے حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے مقامی سطح پرجرگہ اور ڈی آرسیز جیسے پلیٹ فارم کاقیام عمل میں لایا ہے تاکہ عوام کوانصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئیں۔