e59a1dfd-20a8-45e2-8726-47cee85d824a

جنوبی وزیرستان: پاک افغان بارڈر گیٹ پر ویباک سسٹم لاگو

جنوبی وزیرستان: پاک افغان بارڈر گیٹ پر ویباک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے۔  وانا انگور آڈہ کسٹم حکام کے مطابق ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں پاک افغان بارڈر گیٹ پر ویباک سسٹم لاگو ہوچکا ہے جس سے غیرقانونی سمگلنگ و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ممکن ہوگی ۔

انگورآڈہ کسٹم حکام نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویباک سسٹم سے قومی خزانہ کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے انھوں نے کہاکہ بعض عناصر یہ نہیں چاہتے کہ انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل کامیاب ہو۔

حکام کے مطابق ویباک سسٹم لاگو ہونے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جس سے روز مرہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے منافع ہورہا ہے۔ کسٹم حکام نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے واضع ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ویباک سسٹم کے بغیر ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں کسی کو جی ڈی فراہمی بند کردیں۔

ca46b0c1-b7cf-4a1d-8308-a881a5e223f9

شندور پولو فیسٹول اختتام پزیر، چترال ٹیم کا فائنل جیتنے کا دس سالہ اعزاز برقرار

شندور: کرہ ارض کے بلند ترین پولو گراونڈ اور سیاحتی مقام شندور میں منعقدہ تین روزہ فری اسٹا ئل پولو فیسٹول اتوار کے روز اپنی تمام رنگینوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شندور کے سبزہ زار وں پہاڑوں اور منفر د فری سٹائل پولو کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ شندور پولو میلےکا اختتامی میچ چترال اے ٹیم اور گلگت اے ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین تھے ۔ انہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا افتتاح کیا ۔ شندور پولو فیسٹول کا یہ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا ۔ پہلے ہاف میں گلگت کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چترال کے 4 گولوں کے مقابلے 7 گولوں کی برتری حاصل کر لی ۔ لیکن دوسرے ہاف میں وہ اپنا یہ معیار برقرار نہیں رکھ سکے اور ان کے گھوڑے بہت زیادہ تھک گئے ۔جس پر چترال ٹیم نے موقع سے فائدہ اٹھا یا ۔ اور کھیل ختم ہونے تک 6 مزید گول کرکے سکور 10 تک پہنچا دیا ۔ جب گلگت کی ٹیم دوسرے ہاف صرف 2 گول ہی کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ یوں چترال نے ہارا ہوا میچ جیت کر تماشائیوں کو حیران کر دیا ۔ اور چترال اے ٹیم نے یہ میچ 9 کے مقابلے میں 10 گولوں سے جیت کر اپنا سابقہ دس سالہ ٹائٹل برقرار رکھا ۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے سیٹیان بجاتے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے آسمان سر پر اٹھا ئے رکھے ۔ جس کی گونج شندور کے پہاڑوں میں سنائی دے رہی تھی۔


تین روزہ شندور پولو فیسٹول میں کل سات میچز کھیلے گئے ۔ جن میں سے پانچ میچوں میں چترال کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ گلگت کے حصے میں صرف دو ٹرافیاں آئیں ۔ سات میچوں میں چترال کی ٹیمو ں نے پینتالیس گول کئے۔ جبکہ گلگت کی ٹیمیں صرف بتتیس گول کرنے میں کامیاب ہو سکے ۔ چترال کی ٹیموں کا پلہ تمام میچوں میں بھاری رہا ۔ اور چترال کے تمام کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اس لئے ٹیم سلیکشن کمیٹی کو بہت داد دی جارہی ہے ۔


شندور پولو فائنل میچ کے موقع پر پیرا گلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں پاک آرمی اور دیگر پیراگلائڈرز نے حصہ لیا ۔ اسی طر ح بینڈ باجے و کلاش خواتین نے بھی کلچرل شو کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ جس سے تماشائی بہت محظوظ ہوئے ۔