شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں 12 جولائی سے فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا. کیمپ میں اب تک 14 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور مفت ادوایات بھی فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

686b26ed-226e-4039-a15f-99105dd06a89

گبین جبہ : گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جانبحق

سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں مقامی سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جانبحق جبکہ چھے  کے زخمی ہو گئے۔ مقامی  آبادی اور ریسکیو ذرایع امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
جانبحق افراد کے نام:
1۔ عمران عمر 25 سال ساکن خر کے درگئ
2۔ اکبر شاہ عمر 30 سال ساکن منڈن دریشخیلہ مٹہ
3۔ ذاکر عمر 25 سال ساکن منڈن مٹہ
4۔ شفیق خان عمر 18 سال ساکن منڈن مٹہ
5۔ عبدارحمان عمر 12 سال ساکن منڈن مٹہ
6۔ شعیب عمر 15 سال ساکن منڈن مٹہ
7۔ عمر شاہ عمر 35 سال ساکن منڈن مٹہ
8۔ جاوید عمر 25 سال ساکن منڈن مٹہ
9۔ مراد 5 سال ساکن منڈن مٹہ
10۔ موسی 21 سال ساکن منڈن مٹہ
زخمیوں کی تفصیل درج زیل :
1۔ رفیع اللہ عمر 10 سال ساکن منڈن مٹہ
2۔ سمیع اللہ عمر 20 سال ساکن منڈن مٹہ
3۔ عمر زمین عمر 40 سال ساکن منڈن مٹہ
4۔ تاج محمد عمر 11 سال ساکن منڈن مٹہ
5۔ مراد علی عمر 6 سال ساکن منڈن مٹہ
6۔ معاز عمر 11 سال ساکن منڈن مٹہ
تمام زخمی افراد کو علاج معالجہ  کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے اس المناک حادثے پر جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر قسم کی مدد یقین دہانی کرائی۔

pes

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ،صوابی،بنوں،ٹانک،ڈی آئی خان اور مردان میں بھی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اوراربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورت حال سے باخبر رہنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ  پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر  دے سکتے ہیں۔