پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سےبچاؤ اور اس کے خلاف آگہی کا دن منایا جارہا ہے۔دنیا بھر میں اس وقت 35 کروڑ افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔عالمی سطح پرسالانہ دس لاکھ افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں
KP Police arrested accused in raping, killing minor girls
Peshawar Police has arrested the accused who killed the girls after sexually assaulting them, the DNA test of the accused has been matched with samples found on the bodies of assaulted dead girls.
According to the police, the accused belongs to Peshawar, whose age is between 25 to 30 years and he was arrested by Gulberg police. The accused also confessed to sexually assaulting three girls and killing two after raping them.
The police said that the accused every time changed his appearance after raping minor girls.
the girls by changing their clothes. The accused had raped and killed a 10-year-old girl in Railway Colony on July 3. On July 10, the accused raped the second girl in Gulberg and on July 17, the accused killed the third girl after raping her in Kalibari.
While giving a press conference in Peshawar, IG Khyber Pakhtunkhwa Police Muazzam Jah Ansari said that the case of rape of girls was a challenge.
IG Khyber Pakhtunkhwa Muazzam Jah Ansari said that police got some clues from the third incident but police had traced him and now he is in custody.
He said the name of the accused is Sohail, a resident of Sifid Dheri, he works in the city.
Moazzam Jah Ansari said that the accused Sohail was a serial killer and the accused used to change his clothes after the incident.
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج, سول انتظامیہ کاریسکیو آپریشن جاری
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے یے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریلیف کے کاموں میں مدد کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے 2ہیلی کاپٹرز کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل روانہ ہوئے ہیں۔دونوں ہیلی کاپٹرز خراب موسم کےباعث متاثرہ علاقوں میں روانہ نہ ہو سکے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ہیلی کاپٹر ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جی اوسی نےگوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی۔متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہےہیں۔
ڈی جی خان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ کراچی میں سیلابی پانی نکالنےکی کوششوں سمیت جامشورواورگھارومیں بھی پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
پشاور میں خاتون صحافی پر حملہ، خواجہ سرا کا قتل اور جرائم میں اضافہ
عقیل یوسفزئی
پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک باصلاحیت خاتون صحافی ذکیہ خان پر نصف درجن نامعلوم ملزمان نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرکے ان کو تیزاب کے زریعے نشانہ بنانے کے جس سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ نہ صرف انتہائی افسوس ناک ہے بلکہ اس سے صحافیوں سمیت ہر طبقے کے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں اور اس واقعے کا انتہائی سخت نوٹس لینا چاہئے.
اگر ذکیہ خان نے جرآت اور چابکدستی کا مظاہرہ نہیں کیا ہوتا اور مین دروازہ بند کر کے حملہ آور کے اندر گھسنے کا راستہ نہیں روکا ہوتا تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ایک ایسے وقت میں جبکہ وہ اپنی ایک کم عمر بیٹی کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی. ان کے بیان کے مطابق جو بندہ تیزاب کی بوتل لیکر دروازے تک آگیا تھا اس کے ساتھ مزکورہ عمارت کے نیچے اور بھی متعدد لوگ موجود تھے. ذکیہ خان سمیت ایک درجن سے زائد خواتین پشاور میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ساتھ برسوں سے کام کرتی آرہی ہیں اور ان کے کام کو بہت سراہا جاتا ہے. پشاور میں ان کی موجودگی اور کنٹری بیوشن نہ صرف خوش آیند ہے بلکہ ان کو درکار تحفظ، بہتر مواقع دینا اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے تا کہ میڈیا انڈسٹری میں ایسے مزید لوگوں کی حوصلہ افزائی کا راستہ ہموار ہو.
اس واقعے کے ذمہ داران اور اس واردات کے پیچھے موجود عوامل کو روایتی چل چلاو کی بجائے تحقیقاتی بنیادوں پر تفتیش کی جائے اور کسی بھی پیشرفت سے صحافتی تنظیموں کو مستقل بنیادوں پر اعتماد میں لیا جائے. اس کے علاوہ تمام صحافیوں کو تحفظ دینے کا ایک مربوط اور کوئیک رسپانس کے کسی نظام کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے.
ایک اور واقعہ میں پشاور کے ایک مصروف روڈ پر خواجہ سراوں کے ایک گروپ پر سر عام اندھا دھند فائرنگ کردی گئی جس سے ایک جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے. پچھلے ہفتے بھی ایک کو مارا جاچکا تھا. پاکستان میں خواجہ سراوں کے قتل اور تشدد کے واقعات میں پشاور اور پختون خوا سرفہرست ہیں. اگر چہ ایسے واقعات میں ان کی اپنی مبینہ غلطیوں اور بد احتیاطی کا بھی عمل دخل پایا جاتا ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ان کو بے یار و مددگار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جائے یا قتل کیا جائے.
ایک حالیہ سروے اور رپورٹ کے مطابق کم عمر بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرنے اور ان کو جسمانی زیادتی کے واقعات میں بھی پشاور اور پختون خوا سب سے آگے ہیں. سال 2021 کے دوران تقریباً 350 بچوں کو اس افسوسناک “صورتحال” کا سامنا کرنا پڑا ہے. رواں ماہ صرف پشاور کے ایریا میں 3 کم عمر بچیوں کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا گیا. حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تینوں واقعات کے لیے اتوار کے روز کا انتخاب کیا گیا. یہ صورت حال متعلقہ حکام کے لیے ایک چیلنج اور عوام کے لئے بہت پریشان کن ہے اس لیے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں.
جنوبی وزیرستان: انٹر تحصیل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر
جنوبی وزیرستان: پاک آرمی سولہ ایف ایف یونٹ کی جانب سے جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا سپورٹس اسٹیڈیم میں انٹر تحصیل فٹبال ٹورنمنٹ منعقد کیا گیا ۔ٹورنمنٹ تیئس سے چھبیس جولائی تک جاری رہا۔فائنل میچ بادشاہ خان کلب شکئی اور نیو شاہین کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی کک کے ذریعے یہ مقابلہ بادشاہ خان کلب نے اپنے نام کر لیا ۔فاتح ٹیم کو مقامی آرمی آفیسر نے نقد انعامات سے نوازا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر توجہ دے رہے ہیں.