پشاور: بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

‎پشاور:۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اورسیلاب کے نتجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات افرادذخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں 15 مکانات کوجزوی جبکہ 5 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔

دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ بندکوئی تحصیل پہاڑپور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے کو آبادی کی طرف جانے سے روکنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ڈی آئی خان میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ‎۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ بندسڑکوں کوبحال کرنےکےلیے اقدامات کررہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت۔

پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔۔سال 2022کے دوران ایمرجنسی آپریشن سنٹرنے مختلف نوعیت کی دو لاکھ بیس ہزار کالز موصول ۔عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

یتیم، بے سہارا بچوں کے لیے سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

زمونگ کور پشاور میں رہائش  پذیر یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔ میجر ٹرافی خوشحال بابا ہاوس کے بچوں نے اپنے نام  کرلی۔ فیسٹیول میں700 سے زائد بچوں نے حصہ لیا. فیسٹیول میں فٹ بال،کرکٹ،کراٹے جوڈو،جوجتسو،اتھلیٹکس،رسہ کشی،بیڈمنٹن اور والی بال سمیت دیگر مقابلے شامل تھے۔ طلباء نے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقابلوں کے نتائج کے مطابق کراٹے کے مقابلوں میں حمزہ شینواری ہاوس نے پہلی،علامہ اقبال ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،جوجتسو میں خوشحال بابا ہاوس کے ٹیم نے گولڈ جبکہ رحمان بابا ہائوس کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔

 والی بال کی ٹرافی حمزہ شینواری ہاوس نے اپنے نام کرلی جبکہ دوسرے نمبر پر رحمان بابا ہاوس رہا،کرکٹ کے جونیئر مقابلوں میں خوشحال باباہائوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہائوس نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح کرکٹ کے سنیئر مقابلوں میں علامہ اقبال ہاس نے فائنل ٹرافی جیت لی جبکہ خوشحال بابا ہاس رنراپ رہی۔فٹ بال میں بھی جونیئر اور سینئر مقابلے منعقد کئے گئے جونیئر میں علامہ اقبال ہاوس نے پہلی جبکہ حمزہ شینواری ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سینئر مقابلوں میں خوشحال بابا ہاوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہاوس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،اسی طرح رسہ کشی کے مقابلوں میں خوشحال بابا ہاوس نے گولڈ جبکہ حمزہ شینواری ہاوس نے سلور میڈل حاصل کرلی۔

Over Rs3b Saudi grant for education in Azad Kashmir

The government of Saudi Arabia has announced to provide the latest educational equipment for the King Abdullah Bin Abdulaziz University of Azad Jammu and Kashmir University with a huge sum of Rs.3 billion 67 crore.

On Thursday, the Ambassador of Saudi Arabia to Pakistan, Nawaf bin Saeed Al-Maliki, attended the signing ceremony between Saudi Fund for Development and Jamia Kashmir at Jammu and Kashmir House, Islamabad.

In his speech, the Saudi Ambassador called King Abdullah Bin Abdulaziz Teaching Hospital Mansehra and King Abdullah Bin Abdulaziz Campus Muzaffarabad as two of the most important projects of Pakistan and Azad Kashmir which were completed with the support of the Saudi Government Agency for Development.
He said that the completion of these two projects will provide education and modern health facilities to the people of Pakistan and Azad Kashmir. The completion of this will further expand the relations between the two countries.
Addressing the ceremony, Jamia Kashmir Vice-Chancellor Professor Dr. Muhammad Kaleem Abbasi said that the construction of King Abdullah Campus was done earlier with a huge amount of more than 7 billion rupees and now this most beautiful campus in the country is being built with financial assistance of more than 3 and a half billion rupees. The provision of modern educational facilities is an achievement of the Saudi government which the people of Azad Kashmir will never forget. He said that more than seven thousand students and three hundred faculty have benefited from the educational facilities provided by the Saudi government.

ضم اضلاع کےمستحق سپیشل طلباء میں 5 کروڑ روپے تقسیم کیئےجائیں گے

پشاور: ڈائریکٹریٹ سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ ضم اضلاع میں مستحق طلباء میں (سکالرشپ) اور سپیشل پرسنز میں سلائی مشین اور ویل چیئرز کی افتتاحی تقریب۔ صوبائی وزیر انورزیب خان نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضم اضلاع کے حکام بھی موجود تھیں۔

صوبائی وزیر انورزیب خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے.سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کیلئے بجٹ 2022-23 میں پہلے سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے.

اس موقع پرصوبائی وزیر انورزیب خان نے مستحق سپیشل طلباء میں فی کس 50 ہزار روپے کے چیکس اور سپیشل خواتین میں سلائی مشینیں اور ویل چیئرز بھی تقسیم کی۔
صوبائی وزیر انورزیب خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے 1000 مستحق سپیشل طلباء میں 5 کروڑ روپے تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ خواتین اور سپیشل پرسنز میں سلائی مشینیں اور ویل چیئرز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر انورزیب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے کام ایمانداری سے جاری رکھتے ہوئے خصوصاً سپیشل افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔