pak afghan trade relations

پاک افغانستان تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات

محمد رضا شاہ

پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں کہ الگ الگ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے منسلک ہیں،امن ہو یا خوشحالی اور ترقی ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں۔افغانستان کی تجارت کا زیادہ تر انحصار پاکستان پر ہے۔پاکستان بذات خود کئی ایک معاشی مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دنیا کے سامنے اپنے مسائل کی بجائے افغان عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں مصروف ہے۔ باوجود اس کے کہ ابھی دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے۔ تجارت اور کاروبار کے حوالے سے عالمی پابندیاں بھی عائد ہے۔ پاکستان نے نہ صرف افغان عوام کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں بلکہ سرکاری سطح پر جاری تعاون کے علاوہ سی آر ایس ایس اور پختونخوا چیمبر آف کامرس جیسے غیر سرکاری تنظیمیں بھی دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور کاروباری سطح پر آمد و رفت کو بڑھانے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ مالی سال میں باہمی ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔

پاک افغان دو طرفہ تجارت بہتری کی جانب گامزن

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 22-2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب 55 کروڑ ڈالر رہا، افغانستان نے 83.4 کروڑ ڈالر جبکہ پاکستان نے تقریبا 75 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں، اس طرح توازن تجارت افغانستان کے حق میں رہا جو 8.4 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔ ایران اور چین کے بعد پاکستان افغانستان کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے جو سیمنٹ، فارماسیوٹیکل مصنوعات، سلفر، پتھر، پلاسٹر، سٹرس کے چھلکے، خربوزہ، ویجیٹیبل فیٹس، خوردنی پھل اور تیل برآمد کرتا ہے افغانستان کی اہم برآمدات قالین ہیں جو کل برآمدات کا 45 فیصد ہیں، جب کہ خشک میوہ جات 31 فیصد اور ادویاتی پودے 12 فیصد ہیں۔ اس کے اہم برآمدی شراکت داروں میں پاکستان 48 فیصد، بھارت 19 فیصد اور روس 9 فیصد جبکہ دیگر ممالک میں ایران، عراق اور ترکی شامل ہیں۔

دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات

حالہ دنوں دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان کے سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی کی سربراہی میں وفد نے کابل کا دورہ کیا۔دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹ سہولیات اور سرحدی گذرگاہوں پر اقدامات کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عارضی داخلے کی دستاویز (ٹی اے ڈی) کو نافذ کیا جائے گا جس سے دو طرفہ تجارتی گاڑیاں آزادی سے نقل و حمل کرسکیں گی اس طرح گاڑیوں کو سرحد پر لوڈنگ اور اَن لوڈنگ نہ کرنا پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ہو سکے۔ دونوں ممالک کے حکام نے تمام کراسنگ پوائنٹس بالخصوص طورخم، خرلاچی (کرم قبائلی ضلع)، غلام خان (شمالی وزیرستان) اور چمن/اسپن بولدک پر آپریشنل اوقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

تجارت کو مزید آسان بنانے کے لیے پاکستان کا افغانستان کے ساتھ معاہدہ

پاکستانی وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد افغانستان اور پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرے گا جس پر 2010 میں دستخط ہوئے تھے۔یہ معاہدہ اکتوبر 2017 میں ختم ہو گیا تھا جس کے بعد اس وقت کے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک حکم نامے کے ذریعے پاکستانی گاڑیوں کے افغانستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم اب پاکستانی حکومت اس میں توسیع کر رہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو جاری رکھا جا سکے۔اس معاہدے کے تحت افغانستان بین الاقوامی تجارت کے لیے پاکستان کی بندرگاہیں اور زمینی راستے استعمال کر سکتا ہے۔ معاہدے کے تحت افغانستان اپنا تجارتی سامان بھارت کو برآمد کر سکتا ہے۔ جب کہ پاکستان کے لیے وسط ایشیائی ممالک تک راہداری تجارت کی سہولت موجود ہے۔

آئندہ ماہ سے دو طرفہ بس سروس کے آغاز پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارتی ٹریفک کی جلد کلیئرنس ، سرحد پار آزادانہ نقل و حرکت، سامان کی کلیئرنس میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور اگلے ماہ کے آخر تک دونوں ممالک کے درمیان لگژری بس سروس شروع کرنے کے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا ہے ۔ گزشتہ سال نومبر میں، پاکستان اور افغانستان نے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد معطل “دوستی بس سروس” کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم مناسب ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی تلاش میں تاخیر کی وجہ سے دونوں فریق ایسا نہیں کر سکے۔ حکومت پاکستان نے پاک افغان دوستی بس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ پاک افغان سرحد پر مسافروں کی بار بار آمدورفت کی بحالی کی جانب ایک حوصلہ افزا اقدام ہوگا۔ دوستی بس سروس کا آغاز مارچ 2006 میں آزمائشی بنیادوں پر کیا گیا تھا اور پھر اسی سال 26 مئی کو 1300 بسوں کے ساتھ اس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس وقت یہ سروس روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1000 لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی تھی لیکن حکومتوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کی وجہ سے چھ سال قبل اسے ختم کر دیا گیا تھا۔ یہ سروس اگست کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر روڈ کوریڈورکی منظوری

پاکستان اور افغانستان ملٹی موڈل ایئر ٹو روڈ کوریڈور تیار کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو تقویت دے گا۔ اس سے قبل، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی وزارت تجارت کو ٹرانزٹ کارگو کے لیے ملٹی موڈل ایئر ٹو لینڈ کوریڈور کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو آسان بنا کر پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

news brt busses

بی آر ٹی پشاور: 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

news brt busses

پشاور: بی آر ٹی پشاور کی 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں۔

نئی بسیں اس وقت پورٹ قاسم پر موجود ہیں جو کہ کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دی جائینگی۔ ان بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 220 ہوجائیگی۔

مزید 24 بسوں کی آمد جلد متوقع ہے۔بسوں کی تعداد میں اضافے سے بی آر ٹی پشاور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کر سکے گا ۔

چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے:آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔  یہ بات انھوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کے موقعے پر جی ایچ کیو میں منعقد تقریب  سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ، سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ تینوں سروسز کے افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا، کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات یونین اور ہمہ جہتی ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی “برادرز ان آرمز” ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی، ہر موسم کے دوست اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ پاکستان آرمی کی طرف سے پی ایل اے سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں۔ چین اور پاکستان کی جوائنٹ کمیٹی برائے کوآپریشن کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا، چین فوجی تعاون کے فروغ کے لئے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا.

b9717f46-02be-4094-bb6f-a0289976e6fe

چارسدہ میں پولیس شہداء سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں پولیس شہداء سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔سپورٹس فیسٹیول 4 اگست یوم شہداء تک جاری رہیگا۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔  یوم شہداء پولیس کے حولے سے چارسدہ میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔چارسدہ پولیس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس چارسدہ کی اشتراک سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سپورٹس مقابلوں میں فٹبال۔بیڈمنٹن۔ہاکی۔ایتھلیٹکس۔سمیت مختلف کھیل منعقد ہورہے ہیں۔مقابلے 5 دن تک جاری رہینگے جس میں  خواتین اور مرد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے بیڈمنٹن کھیل کر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سپورٹس آفیسر تحسین اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ یوم شہداء پولیس ان جوانوں اور پولیس آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک وقوم کی سربلندی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس سمیت پوری قوم ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنا ہنستا بستا خاندان چھوڑ کر امن وامان کی قیام کی خاطر لازاوال قربانی پیش کی۔

2d6f0236-1e6d-4a34-aca0-ee01b8637c78

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا ہو گیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

bbd19bbd-b47f-4dbd-938c-d7c5ba7d49b5

شمالی وزیرستان: دریائے ٹوچی میں پھنسے پانچ بچوں کو بچالیاگیا

شمالی وزیرستان: دریائے ٹوچی میں پھنسے ہوئے پانچ بچوں کوزندہ  نکال لیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل علاقے خڑ کمر کے دریائے ٹوچی میں 5 بچے دریا میں پھنس گئے تھے ۔ ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج کے جوان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کوشش کرکے پانچوں بچوں کی زندگی بچا لی اور ان کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔ شمالی وزیرستان کے مشران ، ملکانان ، عمائدین اور عوام نے پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے خصوصی فن فئیر کا انعقاد

پشاور : شہدائے پولیس کے بچوں کے لئے خصوصی فن فئیر کا انعقاد کیا گیا، فن فئیر کا انعقاد مقامی پارک میں کیا گیا تھا جس میں شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سمیت ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس پی سٹی عتیق شاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ظفر خان، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر شہداء کے بچوں کے لئے خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے تھے، بچے سارا دن پارک میں جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے جبکہ پولیس افسران بچوں کو جھولا جھلاتے رہے. فن فئیر کے موقع پر خصوصی ظہرانے، آئس کریم، برگرز اور جوس وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا. اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں مختلف اشیاء تقسیم کیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پشاور پولیس کے چار سو کے قریب جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انہوں نے مزید کہا صرف رواں سال کے دوران فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اب تک 12 جوان شہید ہو چکے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ ملک و قوم کی حفاظت اور پشاور کے باسیوں کے تحفظ کے لئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

فن فئیر کے موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے اور پولیس افسران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ واضح رہے کہ فن فئیر کے انعقاد کا مقصد شہداء کے بچوں کو والدین کی کمی کا احساس نہ ہونے دینا تھ