اورکزئی: یادگارِ شہداء خادیزئی کا افتتاح

اورکزئی: اپر اورکزئی خادیزئی کے شہداء کی یاد میں اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے بننے والے پارک کا باقاعدہ طورپرافتتاح کردیا گیا۔ جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف آمین کرنل تسنیم ڈی سی عدنان فرید ڈی پی او نثار احمد خان قبائلی مشران نے باقاعدہ طور پر فیتہ کاٹ کر خادیزئی شہداء پارک کا افتتاح کیا۔

 یہ یادگار 10 اکتوبر 2008 کو دہشتگردوں کے خلاف قبائلی جرگے میں خودکش دھماکے میں سو سے زائد شہید ہونے والے  قبائلی پاکستانیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال ڈپٹی کمشنر عدنان فرید افریدی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کی موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہیدوں پر اللہ کی رحمت ہے اور وہ ہدایت پا گئے دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے ان لوگوں نے جانوں کی قربانی دی ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھناہے ۔ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گے ان قربانیوں کے بدولت آج امن قائم ہوا ہے یہ امن قائم رہیگا۔ دہشتگردی کے قبضے میں جو علاقہ تھا اب وہ امن کا گہوارہ ہے یہ پارک  اس کا زندہ ثبوت ہے۔ خادیزئی جرگے کا مقصد یہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے اس لئے ان کو شہید کیا گیا اس لئے ان کے نام پر اورکزئی سکاوٹس میں پارک بنایا  گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ روز اول سے پاک فوج نے ملک کے دفاع کیلئے جو قربانیوں دی ہیں اس میں قبائل کسی سے پیچھے نہیں ۔قبائل نے وطن کے دفاع کے لیئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اگر ضروت پڑی تو ہم وطن کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے شہداء اور غازیوں کو مزید پیکج دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

covi

‏ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید9افراد جاں بحق

‏ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید9افراد جاں بحق۔706 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ۔وائرس سے 160 افراد کی حالت تشویشناک۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 20ہزار949افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ پانچ فیصدرہی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک 

44cac054-e809-4bd0-99cd-7b44235c92fc

پشاور: خواتین کو باروزگار بنانے کے لیئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور: پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ (PCSP) کی جانب سے پشاور میں ایک روزہ نمائشی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خیبر، پشاور اور نوشہرہ کی باصلاحیت خواتین کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں سے وہ اپنے ذرائع معاش بڑھانے کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں اور مصنوعات کو فروغ دے سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سہیل خان نے کہا کہ ٪50 عالمی افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے اور بین الاقوامی سطح پر ٪66 کام خواتین سے ہی لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلخصوص ضم شدہ علاقوں میں خواتین کو معاشی استحکام دیا جائے اور انہیں آمدنی بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

نمائش کے بعد ورکشاپ میں فوکسڈ گروپ ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ماہرین نے کمیونٹی اراکین کے ساتھ ان تمام تجربات اور سفارشات کا تبادلہ کیا جن کی مدد سے پراجیکٹ کے مخصوص اضلاع خیبر، پشاور اور نوشہرہ میں خواتین گھریلو آمدنی بڑھانے اور مجموعی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر، طلعت فہد نے افتتاحی خطاب میں تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد خیبر، پشاور اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اور کاروباری خواتین کو ماہرین اور اداروں سے متعارف کروانا تھا جو انہیں سہولیات، وسائل اور کاروباری مراکز تک رسائی فراہم کر سکیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی مخصوص مہارت اور قابلیت کو اجاگر کرنا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کی ان صلاحیتوں کو منافع بخش کاروباروں میں تبدیل کرنے کی کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

نمائش, ورکشاپ میں ہونے والی گفتگو اور تبادلہ خیال کا مقصد سرکاری اور نجی اداروں جیسے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف خیبر کے نمائندوں کی جانب سے خیبر، پشاور اور نوشہرہ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہنرمند خواتین کو رہنمائی اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی پر مرکوز تھا۔ ضلع خیبر سمیت ضم شدہ علاقوں کی خواتین کو اپنی کاروباری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانا بھی ایک قابل ذکر اقدام ہے۔

پی سی ایس پی کو ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے تحت مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور اس کا انتظام ورلڈ بینک کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروگرام خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتا ہے کیونکہ وہ کل آبادی کا ٪51 فیصد ہیں۔

پراجیکٹ نے حال ہی میں نادرا کے تعاون سے ایک مہم مکمل کی ہے، جس کے تحت 1,050 خواتین کمیونٹی ممبران کو ان کی دہلیز پر CNIC رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ پی سی ایس پی کی ٹیمیں مختلف پراجیکٹ سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کو بھی یقینی بناتی ہیں تاکہ ان کی ترقیاتی ترجیحات پر براہ راست توجہ دی جا سکے۔

پی سی ایس پی پراجیکٹ کے تحت قائم کی گئی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسلز (CDCs) کے ہر کونسل میں ٪20 خواتین کی شمولیت اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ خواتین کو مناسب نمائندگی دی جائے اور ان کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

FZJ3NU1XkAEjJZt

ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونےوالے ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔ میجر جنرل امجد حنیف نے 1994 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے سوگوار میں بیوہ ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

شہید کمانڈر انجینیئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا، بریگیڈیئر محمد خالد نے 1994 میں 20 انجینیئر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا ، شہید نے بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ شہید پائلٹ میجر سعید کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، انہوں نے بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونےوالے معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ شہید کریو چیف نائیک مدثر فیاض کا تعلق نارووال سے تھا اور انہوں نے بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔