موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری, وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا سیکریٹری ایجوکیشن کو مراسلہ
موسم میں گرمی کی شدت کے پیش نظر سکولوں کو 31 اگست تک بند رکھا جائے۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ڈھیرے
پشاور:صوبے کے سیاحتی مقامات پر پانچ روز میں2لاکھ71ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد، گلیات میں سب زیادہ1لاکھ سیاح داخل ہوئے۔ 68ہزار3سو سیاحوں نے کاغان اور ناران کا رخ کیا جبکہ مالم جبہ میں67ہزار200اوراپردیر میں23ہزار800سیاح داخل ہوئے۔ لوئر چترال میں11ہزار300اوراپر چترال میں685سیاحوں کی آمد ہوئی۔
36بیرون ممالک سے آئے سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کی سیر کی، خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروخت دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں، ترجمان ٹورازم اتھارٹی
ای سی پی کی رجسٹرڈ جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جوسیاسی جماعتیں جو الیکشن۔کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22-2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن۔کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔
یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتیں فارم D پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔ اورمالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دسخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔
سرٹیفیکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئ بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئ ہے۔ اور یہ گوشوارہ بالکل درست ہے۔
یہ مالی گوشوارے فارم D پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، صوبائ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھیطیہ فارم ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔