لندن : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے والے پہلے فوجی سربراہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے بظور مہمان خصوصی شرکت کی
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کوسلامی دی گئی، جس کے بعد آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔
پاس آؤٹ پریڈ میں 41غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہورہے ہیں ، پاس آؤٹ ہونیوالوں میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2کیڈٹس عبداللہ اورمجتبیٰ بھی شامل ہیں۔
جنرل قمرجاویدباجوہ پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں ، جو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈورسٹ عام طور پر صرف سینڈیرسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ،جو برطانیہ کی متعدد فوجی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے اور یہ برطانوی فوج کا ابتدائی افسر تربیتی مرکز ہے۔
برطانوی فوج کے تمام افسروں کے ساتھ ساتھ تمام غیر ملکی مرد و خواتین بھی اس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے ہیں

تھی اور پورا فیملی خوش تھےاور اپنی بیٹی کی برسوں بعد اپنے گھر آمد پر مہمانوں کے ہمراہ شانداراستقبال کیا ۔ موئے کرویلہ کا پورا فیملی نے تعلیم خان کیلاش اور اس کے ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ موئے کرویلہ کا کہنا ہے کہ میرا یقین نہیں تھا کہ میں کبھی اپنا گاؤں جاؤںگا دوبارہ یہ سب تعلیم خان کی مہربانی سے ہوا موئے کرویلہ نے بھی تعلیم خان کیلاش کا خصوصی شکریہ ادا کی۔ تعلیم خان کیلاش اور اس کی ٹیم کی طرف سے غریبوں کی بیماری کے وقت پے علاج اور مددبھی کرتے ہیں۔اہلیان وادی کلاش نے تعلیم خان کیلاش اور اس کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔