پیٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا

پیٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا، نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ ڈیزل 0.43 روپے اضافے کے بعد 191.75 ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک شخص جانبحق

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کا خدشہ ایک بار پھر پیدا ہو گیا۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک جان لے لی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار336ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 29نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 22ہزار467 ہوگئی ہے۔ 

 خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے متاثرہ 33مریض صحت یاب ہوئے  جبکہ صحت یاب افراد کی کل تعداد2 لاکھ 15ہزار409ہوگئی ۔ 

پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار124ہے اورگزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 09نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے۔

پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد83ہزار978ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 701کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد722ہو گی ہے۔

ٹانک پولیو ٹیم پر حملہ میں دو پولیس اہلکار شہید

ٹانک: کوٹ اعظم نئی ابادی میں پولیو کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ۔ پولیس زرائع کے مطابق ٹانک۔ فائرنگ سے نثار اور پیر رحمان نامی پولیس اہلکار موقع جاں بحق  ہوگئے۔

 پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ ٹانک میں دس روزہ پولیو مہم  کا کل سے آغاز ہوا جو 24 اگست تک جاری رہے گی۔

پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی۔ 

ترقی پانے والے ایئرافسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال اور ایئر وائس مارشل حاکم رضا شامل ہیں۔ 

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود کی بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے۔ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ 

ائیر وائس مارشل حاکم رضا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف۔17 اور سربراہ پاک فضائیہ کے  سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) اور ڈائریکٹر (جنرل ڈیوٹیز گروپ) اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ائیر وائس مارشل محسن محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ریڈار انجینئرنگ) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

ائیر وائس مارشل طاہر محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔