p

پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارشوں سے 6 افرادجاں بحق

پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارشوں کےنتجےمیں چھ افرادجاں بحق ہوئے۔مختلف حادثات کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ 

‎ صوبے میں 20مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔۔ضلع خیبر کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم۔۔متعلقہ ضلعی انتظامیہ بندسڑکوں کوبحال کر نےکےلیے اقدامات کررہی ہیں۔ 

صوبے کے تمام دریاؤں میں اس وقت پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ہائی الرٹ۔ 

bord

پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی ہاوس میں پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت جماعت دہم سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی۔تقریب میں دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کا باقاعدہ اعلان کیا گیا

سائنس گروپ میں فریال راشد اور مزنا عالم نے 1100 میں سے 1089 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، مریم بی بی، مشال سبحان اور سید حماد علی شاہ نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

در مرجان ، زرلخت، فاطمہ زرلال اور کنول اختر نے 1087 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں سائرہ گل نے 1043 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ 

حافظہ امامہ سید 1030 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ حلیمہ مسعود 1004 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ مجموعی طور پر 80044 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 67246 طلبہ پاس ہوئے۔ پاس طلبہ کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی۔ 

وزیر اعلی ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور سرکاری حکام تقریب میں شریک ہیں۔

b9555eeb-0bcb-4432-8774-a80421ecf3c5

ریسکیو1122 کا دریاۓ ٹوچی میں کامیاب آپریشن

شمالی وزیرستان : ریسکیو 1122 کے جوانوان نے دریائے ٹوچی میں پھنسے دو افراد کی جان بچا لی۔  
 رات شمالی وزیرستان دریائے ٹوچی میں تپی کے مقام پر ریسکیو اور پولیس کی محنت اور کوششوں سے دو پھنسے نوجوانوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ۔ کامیاب آپریشن پر اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ائندہ بھی پولیس اور ریسکیو عوام کی خدمت میں پیش پیش ہونگے۔

7698a7ac-b7f2-4a8e-8b27-bf591fd71bab

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے’آرڈر آف دی یونین’ اعزاز

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے’آرڈر آف دی یونین’ اعزاز

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘ اعزاز سے نواز گیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا، آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے

ملاقات میں رہنماوں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

wali

باجوڑ کے فرحان قومی اندڑ 19 والی بال ٹیم کے نائب کپتان مقرر


باجوڑ سے تعلق رکھنے والے فرحان خان کو پاکستان انڈر 20 والی بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا۔ باجوڑ والی بال ایسوسی ایشن اور باجوڑکے تمام پلیرز کیلیے اعزاز کی بات ہے اس سے پہلے بھی فرحان نے پاکستان والی بال انڈر 19 ٹیم کے تھائی لینڈ میں بھی تیم کے کپتانی کرچکے ہی