ضلع خیبر: سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ

ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم/ دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہیں ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں کے سیاہ شیشوں پر ہوگا۔

غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، غیرمجاز/غیرقانونی اجتماع پر پابندی عائد ۔ دفعہ 144 کا نفاذ 20 اگست سے 30 اگست تک ہوگا۔ 

خلاف ورزی پر تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔ سیکورٹی کوارڈینیشن اجلاس میں حالیہ سیکورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔انسداد پولیو مہم کے دوران ورکروں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ سمیت انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ

وزرات خارجہ کی متعدد ممالک میں سفیروں کی تقرریاں، تبادلے

اسلام آباد. وزرات خارجہ نے متعدد ممالک میں سفیروں کے تقرر اور تبادلے کر دیے.  فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات کے لیے سفیر تعینات-  رضا بشیر تارڑ جاپان کے لیے سفیر تعینات جبکہ عاصم افتخار احمد فرانس کے لیے سفیر تعینات۔ 

مس عائشہ فاروقی آئرلینڈ کے لئے سفیر تعینات، علی جاوید اٹلی کے لیے سفیر تعینات، آصف میمن ہنگری، جنید یوسف کو ترکی میں سفیر تعینات کردیا گیا۔ 

آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری  دے دئی گئی ۔آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں.سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینگے. عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر تعینات۔عامر آفتاب اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان ہیں۔فواد شیر جدہ میں او آئ سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے۔

باجوڑ: پولیس ٹریننگ کورسز

 باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ جناب عبدالصمد خان صاحب اور ونگ کمانڈر باجوڑ سکاؤٹس جناب مصطفیٰ صاحب نے  پولیس لائن باجوڑ میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ جوکہ آخری مراحل میں ہے۔ بعد میں دونوں افسران نے پولیس سپیشل ریفریشر کورس کا بھی معائنہ کیا جہاں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کامیاب کارروائی پر تمام ٹرینیز اور انکے انسٹیکٹرز کو شاباش دی اور ان کے محنت کو سراہا۔ واضح رہے کہ ابھی تک باجوڑ پولیس کے 2050 اہلکار پہلے ہی بنیادی پولیس ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں۔

پشاور:گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارشوںسے تین افرادجاں بحق

‎پشاور:گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بارشوں کےنتجےمیں تین افرادجاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ صوبے میں 33مکانات کو جزوی جبکہ 10 کومکمل طور نقصان پہنچا۔ دوسری طرف ڈی آئی خان کےمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
‎‎
‎متعلقہ ضلعی انتظامیہ بندسڑکوں کوبحال کر نےکےلیے اقدامات کررہی ہیں۔۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہے۔ صوبے کے تمام دریاؤں میں اس وقت پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ٹانک: دو بچےبرساتی تالاب میں ڈوب گئے

ٹانک: دو بچے  برساتی تالاب میں ڈوب گٸے

ٹانک۔ گرہ نورنگ کے کچے تالاب میں دو بچے ڈوب ڈونبے کی اطلاعات ہیں۔ بچے سکول کے لٸے جارہے تھے ۔سکول کے سامنے بارش کا پانی جمع ہوا تھا۔ سکول گیٹ پر پاوں پھسلنے سے بچے کچے تالاب میں گر گٸے۔ مقامی ابادی اپنےمدد اپکے تحت بچے نکالنے میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روزضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیر اب آگٸے۔

ٹانک۔ وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود نکاس اب نالوں کی صفاٸی نہ ہوسکی