چترال: پانچ روزہ پولیو مہم کاآغاز

لوئر چترال میں پانچ روزہ پولیو مہم کا مکمل سیکورٹی انتظامات کے ساتھ آغاز ہوا ۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت میں ضلع ہذا کے تقریباً ایک ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں ۔دوران ڈیوٹی جیکٹ وہلمٹ کے استعمال کے ساتھ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ ناکہ بندیوں میں تعینات اہلکاروں کو ہدایت ہوئی کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تسلی بخش چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

download

خیبر پختونخوا ایٹا انٹری ٹیسٹ جاری

خیبر پختونخوا کے سرکاری و پرائیویٹ انجینئرنگ یونیورسٹیز کالجز میں داخلہ کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ جاری

ٹیسٹ پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ملاکنڈ اور ڈی آئی خان سینٹرز میں بیک وقت منعقد ہورہے ہیں۔ ٹیسٹ میں572 طالبات سمیت 6879 طلبہ حصہ لے رہے ہیں. پشاور میں 3234طلبہ و طالبات ٹیسٹ میں شریک ہیں۔  ٹیسٹ میں 229 طالبات بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیسٹ آج 8:30 پر شروع ہوکر 10:30 پر اختتام پذیر۔

چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ

چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ
پشاور: چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ پہلے میچ میں کرم فٹبال کلب نے پشاور زلمی کوپانچ صفر سے جبکہ دوسرے میچ میںایس ڈی فٹبال کلب نے شاہین فٹبال کلب کو دو ایک سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی. طہماس خان فٹبال گرائونڈ پر جاری چیف منسٹر خیبرپختونخوا فٹبال لیگ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور جاجی کرم فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں کرم فٹبال کلب نے پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں زاہد اور حمزاہ نے ایک ایک گول کیا جبکہ خالد نے تین گول کئے دوسرامیچ ایس ڈی ایف سی اور شاہین فٹبال کے درمیان کھیلاگیا جس میں ایس ڈی فٹبال کلب نے دو ایک سے فتح حاصل کی ایس ڈی ایف سی کی جانب سے افاق اور مصطفیٰ نے گول کئے جبکہ شاہین کلب کے طرف سے عباس نے واحد گول کیا میچ میں امیتیاز علی شاہ نے میچ کمشنر جبکہ سرور شاہ ذاکر اﷲاورصبور شاہ نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے.

palo

خیبرپختونخواہ: 29اضلاع میں انسدا پولیو مہم کادوسرا مرحلہ آج سے شروع

پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبے کے 29اضلاع میں انسدا پولیو مہم کادوسرا مرحلہ آج سے شروع۔

انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے 10لاکھ بچوں کو جن کی عمر پانچ سال تک ہے ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گیے جبکہ 4ماہ سے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے بھی لگوائیں گیے ہیں۔

پولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 62 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پشاور میں اٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاو کے قطرے پلائے جایئں گےمہم کے لیے 25 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ روان سال خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے 13 جبکہ لکی مروت سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کے خاطر خواہ انظامات کیے گیے ۔

b2cfed8e-2ee0-4907-be70-ffd0b1f4ee28

چترال :بریپ میں ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال

چترال: اپر چترال کے گاؤں بریپ میں واقع دونوں ندی نالوں میں شدید سیلاب کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے ذیادہ گھرانوں پر مشمل گاؤں کا تین چوتھائی سے ذیادہ حصہ سیلاب کے ملبے سے بھر گئی ہے اور کئی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے جبکہ گاؤں کے بیچ میں اور محفوظ مقام پر واقع ایک پٹرول پمپ اور یوٹیلیٹی اسٹور بھی سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔
بریپ سے اطلاعات کے مطابق تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو برساتی نالوں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور سیبوں کے لئے مشہور اس گاؤں میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی ہوئی سیبوں کے باغات میں اب درختوں کی جگہ بڑے بڑے پہاڑ نما پتھر اور ملبہ نظر آرہے ہیں۔

علاقے کے جنرل کونسلر اکبر حسین نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ علاقے میں درجنوں جنرل سٹوروں کے سیلاب برد ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قلت پید اہوگئی اور اب یوٹیلیٹی اسٹور کے برانچ کی سیلاب بردگی کے بعد خوراک اور دوسرے روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی قلت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بریپ گاؤں مزید خطرات کی زد میں ہے کیونکہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے پر دونوں نالوں سے سیلاب کا رخ سیدھا گاؤں کی جانب ہوگا اور ایک انچ جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ دریں اثناء یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بریپ میں یوٹیلیٹی اسٹور برانچ کے سیلاب برد ہونے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسٹور میں تقریباً 14لاکھ روپے مالیت کے سامان موجود تھے