پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز رپورٹ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک شخص کی جان لے لی۔ جان بحق ہونے والے شخص کا تعلق پشاور سےہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار347ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 142نئے کیس رپورٹ۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 23ہزار069ہوگئی ۔خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے متاثرہ 144مریض صحت یاب ہوئے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 15ہزار881ہوگئی۔
پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار135ہے۔ گزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 15نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد84ہزار273ہوگئی جبکہ صوبے میں ایک دن میں 2ہزار 503کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد841ہو گی۔