کور کمانڈرز کانفرنس:سیلاب سے متاثرین افراد کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں سیلاب متاثرین کی تکالیف کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کے شرکا کو ملک میں سیلابی صورتحال، آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں اور بیرونی و داخلی سلامتی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان اورپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کے لیئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ کانفرنس کے شرکا نے ملک میں سیلابی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری ریسکیواینڈ ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کو سراہا۔

1ebaf5f4-f9b9-4d9f-90fe-d722ef03efcd

دیر بالا: سکول کے 5 ڈوبنے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

دیر بالا براول شلتلو میں سیلابی ریلے کے نظر ہونے والے بچوں کا نمازِ جنازہ شاہی گراونڈ میں ادا کردیا گیا۔
جنازے میں اے سی ثمرباغ حمزہ عباس ، صوبیدار میجر دیرسکاوٹس نصیب گل سمیت اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی
یادرہے کہ کل سکول سے واپسی کے وقت براول شلتلو کے ذاکر اللہ کی بیٹیاں 6 سالہ حناء اور 8 سالہ تجلّا ، امان اللہ کے بچے 8 سالہ نعمان اور 10 سالہ ذوبیدہ اور جماد آمان کی بیٹی 7 سالہ وریشہ سیلابی ریلے میں بہہ کئی تھیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ذوبیدہ ، وریشہ اور تجلّا کی لاشوں کو سیلابی ریلے کے ملبے سے نکال لیا تھا جبکہ نعمان اور حناء بی بی کی لاش اب تک نہیں ملی ہے۔
آج تینوں بچوں کا جنازہ شاہی ریسٹ ہاوس گراونڈ میں اداکیا گیا واقعے پر علاقے بھر میں غم کا سماں ہے جبکہ لاپتہ بچوں کی تلاش میں ریسکیو 1122 دیر کے نوجوان اور علاقائ لوگ مصروف ہیں۔

bb161758-ce06-4f32-b701-6d1ce26cacb8

سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع کےلیےامدادی سامان روانہ

سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع کےلیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے35 ٹرک امدادی سامان ڈی آئی خان جبکہ 9 ٹرک امدادی سامان اپر چترال روانہ ہوا۔

‏ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان کو2000 خیمے،2000 میٹرس،2000 ترپولن شیٹ 2000 فوڈ پیکجز بھیج دیے گئے۔ فوڈ پیکجز میں گندم، خشک دودھ، دالیں، چاول، گھی، چینی اور چائے شامل ہے.

‏ضلعی انتظامیہ اپرچترال کو200 خیمے،400 میٹرس،350کمبل،50 کچن سیٹ،200 پلاسٹک کی چٹائیاں،200 حفظان صحت کی کٹس،300 کویلٹس، 150 بالٹیاں شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان، چترال اور کوہستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

PTI

عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

بابر اعوان کی جانب سے زیادہ مدت کیلئے عبوری ضمانت کی استدعا کی گئی اور مؤقف پیش کیا کہ عمران خان نو حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عدالت نے  اپنےریمارکس میں عمران خان  یکم ستمبر تک ہی عبوری ضمانت دے رہے ہیں، عمران خان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے یکم ستمبر تک جواب طلب کر لیا  جبکہ یکم ستمبر تک پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے  بھی روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سوات موٹروے لینڈ سلاٸیڈنگ کی وجہ سے بند

سوات موٹروے لینڈ سلاٸیڈنگ کی وجہ سے عارضی طور پربند کردی گئ ہے۔

 موٹروے پرایک پہاڑ گرنے کی وجہ سے دونوں راستے بند ہیں۔
ٹرانسپورٹرز اور سفر کرنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متابادل راستہ اختیار کریں۔

سڑک بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے پلائی انٹرچینج سے آؤٹ کروایا جا رہا ہے ہے۔

جبکہ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دی گی۔

 سڑک کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔  موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔