سیلاب سے متاثرہ اضلاع کےلیےمزید 90 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری

 پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 11 اضلاع کےلیے مزید 90 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کردیے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان کو 50 کروڑ،ٹانک کو 17 کروڑ،کوہستان اپر کو 8 کروڑ،چارسدہ کو 5 کروڑ،سوات کو چار کروڑ جاری۔۔

کوہستان لوئر کو دو کروڑ،مانسہرہ،پشاور اور بٹگرام کو ایک ایک کروڑ،ہری پور کو 70 لاکھ،تورغرکو 50 لاکھ روپے جاری کردئیے گئے۔

پی ڈی ایم اے نےجولائی سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 75 کروڑ جاری روپے جاری کئے ہیں۔فنڈذ پالیسی کے مطابق متاثرین کی کمپنسیشن اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو سکے گی۔

افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی کھیپ براستہ طورخم پہنچ گئی

افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ طورخم اور چمن بارڈر کے راستے جمعہ کو پاکستان پہنچی۔ 

طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے امپورٹ پیاز اور ٹماٹر سبزی پر حکومت کی طرف سے ٹیکس ختم کر دی گئی  جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 300سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس ہوئی طورخم بارڈر پر تعینات کسٹم اپریزمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے افغانستان سے انےوالے پیاز اور ٹماٹر سبزی پر ٹیکس ختم ہونے کے بعد تین سو سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس کرنے کے بعد چلی گئی ہیں جبکہ طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والی امپورٹ گاڑیوں کی کلئیر نس مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں کمی  کی جائے۔ سبزی و دیگر گاڑیوں کی کلئیر نس بروقت ہوسکے حکومت کی طرف سے افغانستان سے امپورٹ میں پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس ختم کرنے پر تاجروں اور عوام نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا

نوشہرہ: سیلاب سے متاثرہ پولیس اہلکار عوامی خدمت میں پیش پیش

نوشہرہ:-حالیہ سیلاب میں پولیس اہلکار اپنے گھر والوں اور مال و اسباب کو بے یار ومددگار چھوڑ کر عوامی خدمت کو ترجیح دی جو کہ لائق قابل تحسین ہے۔سیلاب سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ آپ کے ساتھ ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا سیلاب سے متاثرہ اہلکاروں کو امداد دیتے ہوئے خطاب۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ذہنی پریشانی سے بچنے کیلئے اُن کی بھر پور راہنمائی اور مدد کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ضروریات زندگی کا مکمل پیکج تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خود سیلاب سے متاثر ہونے کے باوجود آپ عوام کی حفاظت کیلئے سیلاب کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دیکر اُنکو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے ۔دوران سیلاب اپنے گھر والوں اور مال و اسباب کو بے یار مددگار چھوڑ کر عوام کے جان و مال کی خدمت کیلئے سر گرم رہے جو قابل تحسین ہے۔مشکل کے اس گھڑی میں محکمہ آپ کے ساتھ ہے۔انشاءاللہ متاثرہ پولیس اہلکاروں کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔

ڈنمارک حکومت کا پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئےامداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد : ڈنمارک حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے 15 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے،پاکستانی سفیراحمد فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ ڈنمارک حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 10 لاکھ ڈینش کورونا یعنی 15 لاکھ ڈالرامداد ملے گی، حکومت سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں واٹرفلٹرپلانٹ بھی لگائے گی۔

پانی صاف کرنےکاسسٹم ایک دن میں 2 لاکھ لیٹرپانی صاف کرے گا اور سیلاب سےمتاثرہ افرادکوپینے کاصاف پانی میسرہوسکے گا۔

خیال رہے پاکستان نے سیلاب زدگان کے لیے دنیا بھر سے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب31 ارب روپےکی نقد امداد حاصل کر لی ہے۔

امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد کی امداد ، ایشین ڈولپمنٹ بینک نے متاثرین کی امدادکیلئےساڑھے5 ارب روپےکی امداد دی۔

یوایس ایڈ نے متاثرین کیلئے 24کروڑ 42 لاکھ روپے اور چین نے سیلاب متاثرین کیلئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپےکی امداد دی۔

یورپی یونین سے سیلاب متاثرین کیلئے 30 کروڑ روپے، برطانیہ سے 33کروڑ 30 لاکھ روپے، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈنیشن پاپولیشن فنڈ سے 66 کروڑ 60 لاکھ امداد آئی۔

بونیر پولیس اور پاک آرمی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

بونیر: بونیر پولیس اور پاک آرمی کا علاقہ تھانہ نگرئی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ سر اینڈ سٹرائیک آپریشن، سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔
سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت ڈی پی او عبدالرشید خان کر رہے تھے.
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے پولیس جوانان اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں. ڈی پی او عبدالرشید خان نے کہا کہ علاقے کے آمن و امان کو بحال رکھنا اور سماج دشمن عناصر کےسرکوبی اور شریف و باعزت لوگوں کو پر آمن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین زمہ داری ہے.
ترجمان بونیر پولیس