شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہمارا پرچم سربلند ہے: آرمی چیف

شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہمارا پرچم سربلند ہے، یوم دفاع پر آرمی چیف کا پیغام

یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی پیغام کہا ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے، عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے

efafa679-9a01-49c2-8b64-b1d3f59beb38

Defence Day observed in Mohmand Tribal District

Defence Day ( Youm-e-Difa) 6th September, 2022 was observed in Mohmand Tribal District with national zeal. in this connection a program was held at Jirga Hall Ghallanai. Deputy Commissioner Mohmand Mr. Arifullah Awan, MNA Sajid Khan Mohmand, Additional Deputy Commissioner(F&P), Assistant Commissioners, Additional Assistant Commissioner, prominent elders, locals and legal heirs of Shuhadda participated. Deputy Commissioner Mohmand and MNA Sajid Khan Mohmand addressed the gathering and highlighted the sacrifices of Armed forces for their homeland. Later-on gifts were distributed amongst the legal heirs of Shuhada.

2f6ac4bc-d0a3-4b1f-b527-e9f0ee84d077

شہید کانسٹبل میرعالم خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید کانسٹبل میرعالم خان اپنے آبائی گاؤں عمرزئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔شہید کے قبر پر پولیس دستے کی سلامی۔ پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے ایصال و ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں شہید ہونے والا کانسٹبل میرعالم خان کی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں عمرزئی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ،ڈی ایس پی تنگی تاج محمد ،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بہار علی خان اور دیگر پولیس افسران سمیت دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چارسدہ پولیس افسران نے پولیس دستے کے ہمراہ شہید کے قبر کو سلامی پیش کی اور شہید کے بلند درجات اور ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

یوم شہداء، فوج کے خلاف مہم اور وزیرستان میں کاروائی

عقیل یوسفزئی

آج یوم دفاع کے ساتھ یوم شہداء بھی منائی جارہی ہے جس کا مقصد ان ہزاروں جوانوں اور افسروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنھوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں. اس ضمن میں ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کوئی بڑی تقریب نہیں ہوگی تاہم اس عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے.


ایک روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک افسر سمیت 4 جوانوں نے شھادت پائی جن میں 4 کی عمریں 40 برس سے بھی کم تھیں. ان جوانوں کے سامنے زندگی کے خواب، ارمانوں کی تکمیل اور شاندار کیریئر پر مشتمل ایک مستقبل پڑا ہوا تھا مگر وہ عین جوانی میں محض اس لئے جام شہادت نوش کر گئے کہ اس ملک میں امن ہو اور عوام کو تحفظ فراہم ہو. ایسے ہی ہزاروں جوان اس مقصد کیلئے پہلے بھی قربانیاں دے چکے ہیں تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ کہ بعض لیڈرز اور حلقوں کو ان قربانیوں کا ادراک اور احساس نہیں ہورہا اور یہ لوگ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے میں مصروف ہیں.
حال ہی میں ایک سابق وزیراعظم نے حسبِ معمول ایسی ہی کوشش کی جس پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے علاوہ عوام نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا کیونکہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کے شوق میں کسی کو بھی اس نازک صورتحال میں اس نوعیت کے منفی پروپیگنڈہ اور مبینہ سازشوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی.
یہ ان شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی کوششیں ہیں جنھوں نے اس ملک کی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی جانوں، خاندانوں اور کسی رشتے کی پرواہ نہیں کی.

86e7841b-8232-4189-b1e3-eb75312592e6

وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام تیکنیکی کورس مکمل

پاک فوج شمالی وزیرستان میں امن و امان بحال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھی شب و روز کام کر رہی ہے. انہی جاری کردہ پراجیکٹس کی کڑی کا ایک اور پراجیکٹ آج بخیر و عافیت اپنی تکمیل کو پہنچا. جس میں وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (WITE) میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام جاری چوتھا کورس جو کہ 6 ماہ پر محیط تھا اختتام پذیر ہوا. پورے شمالی وزیرستان سے 100 سے زائد طلباء کو مندرجہ ذیل چار شعبوں میں فنی تعلیم دی گئی:-
‎کمپیوٹر کورس
‎الیکٹریشن کورس
‎آٹومکینک کورس
‎ویلڈر کورس
‎اس سلسلے میں تقریبِ تقسیم اسناد وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نورک میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے اقبال وزیر، برگیڈیر عثمان حیدر، بریگیڈیئر مظفر حسین، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او فرحان خان و دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ والدین اور علاقے کے ملک و مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
‎مہمانانِ خصوصی نے وزیرستان کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور تمام طلباء کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ انکے شعبے کے مطابق لیپ ٹاپ اور ٹول کٹس بھی تحفے میں دی گئیں ، علاوہ ازیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
‎کورس کے طلباء کو مفت تعلیم کے علاوہ ماہانہ وظیفہ اور رہائش کی سہولت بھی میسر تھی۔
‎طلباء کے والدین اور علاقے کے مشران نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کورسز جاری رکھے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو با اختیار روزگار مل سکے اور معاشرے کا مثبت حصہ بن سکیں۔
یاد رہے کہ اسی طرح کا خواتین کا ووکیشنل ٹریننگ پچھلے مہینے میران شاہ میں اختتام پذیر ہوا تھا جس میں 75 خواتین کو سلائ، کڈائ اور بنائ کی فنی تعلیم دی گئ تھی۔ بہت جلد دونوں سینٹرز میں اگلے کورسز کا آغاز ہو گا۔