fddd42f8-cd94-41ee-9854-9bdca38f4878

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری جنرل بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر اظہاریکجہتی کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انتونیوگوتریس پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔

a1714e39-533f-4961-a411-65ec11851b48

پاکستان سعودی عرب کےساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ارمی چیف آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا، سمیر بن عبدالعزیز نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

pak vs afg asia cup 2022

شارجہ:شائقین پر کرسیاں پھینکنے کی تحقیقات شروع

شارجہ: اسیٹڈیم میں توڑ پھوڑ اور شائقین پر کرسیاں پھینک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دبئی اور شارجہ کے قانون نفاذ کرنے والوں اداروں نے سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے توڑ پھوڑ کرنے کی شناخت شروع کردی ہے۔

 توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سزا کے بعد انکے ملک بجھوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزتہ روز ایشیاء کرکٹ کپ کے چوتھے مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر فائنل کے لیئے کولیفائی کرلیا جسکے بعد چند مشتعل افغان تماشئین نے سٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشئین پر کرسیاں اکھاڑ کر تشدد شروع کردیا۔

7473439e-6dfe-4830-a3fa-04185d8f71a3

یوم بحریہ پاکستان نیوی کی تاریخ کا سنہرا باب: سربراہ پاک بحریہ

یوم بحریہ پاکستان نیوی کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر رقم ہے، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا دن پاکستان نیوی کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر رقم ہے، جو پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔

یوم بحریہ 2022 کے موقع پر نیول چیف نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران بحر ہند میں اپنا راج قائم رکھا اور پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہ میں مفلوج کر دیا۔

پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے، پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں

FcEflyAXwAARCPg

ایشیا کپ: پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار جیت

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان  کی ایک اور شاندار جیت۔ پاکستان بدھ کے روز افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کے بابر اعظم پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے جبکہ 18 رنز کے مجموعے پر فخر زمان رن آؤٹ  ہوگئے۔ ادھر 45 رنز پر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ہدف پورے کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران شاداب نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ دونوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔

87 رنز پر افتخار احمد بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے انہوں نے 30 رنز بنائے۔ 97 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوئے وہ 36 رنز بنا سکے۔

پاکستان کو چھٹا نقصان 105 رنز پر محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ 109 رنز پر خوشدل شاہ آؤٹ ہوگئے۔

118 رنز پر آصف علی آؤٹ ہوگئے۔ اننگز کے آخری اوور میں پاکستان کو 11 رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی تھی، کریز پر نسیم شاہ اور محمد حسنین موجود تھے۔نسیم شاہ نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھلکے لگاکر پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت دلائی۔

Pakistan vs Afghanistan asia cup 2022

میدان کرکٹ کے شہسوار

عقیل یوسفزئی
متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرکٹ کے مقابلے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور شائقین کرکٹ ان مقابلوں میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں. پاکستان اور افغانستان میں اس ایونٹ کو شاید کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ شوق اور اہتمام کے ساتھ انجوائے کیا جارہا ہے حالانکہ دونوں ممالک کو سیاسی عدم استحکام، سیلاب کی تباہ کاریوں اور بد امنی کا سامنا ہے. اس دلچسپی کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایشیا کپ کی آڑ میں جاری مسائل اور ڈپریشن سے چند گھنٹوں یا چند دنوں کے لیے چھٹکار پانا چاہتے ہیں جو کہ ایک فطری عمل ہے۔.
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچز کو دنیا بھر میں سب سے ذیادہ دلچسپی سے دیکھا گیا اور دونوں میچوں میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم افغانستان کی ٹیم بھی نامساعد حالات کے باوجود شائقین، کھلاڑیوں اور تبصرہ کارو کی توجہ کا Pak vs Afg asia cup 2022مرکز بنی رہی جس نے سری لنکا سمیت دوسری ٹیموں کو نہ صرف شکست دی بلکہ اس کے چند کھلاڑی عالمی رینکنگ کا حصہ بھی بنے. اس ٹیم میں اکثریت ان کھلاڑیوں کی ہے جنہوں نے پشاور میں قیام کے دوران سہولیات نہ ہونے کے باوجود کرکٹ کھیلی اور سیکھی. اس وجہ سے ان کی کامیابی پر پاکستان میں بھی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس ایونٹ کی سب سے اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں میں پشتون کھلاڑیوں کی اکثریت ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑی عالمی کرکٹ کے پورے منظر نامے پر چھا گئے ہیں اور یہ سب اپنی کارکردگی کے باعث نہ صرف سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ متعدد نے بیٹنگ اور بولنگ میں بعض عالمی ریکارڈز بھی توڑ دیئے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم میں خیبر پختونخوا کے جو کھلاڑی شامل رہے ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ اس وقت ان کی تعداد چھ (6) ہے۔ مطلب آدھی ٹیم ان پر مشتمل ہے۔ اگرچہ شہنشاہ آفریدی علالت کے باعث کھیل نہیں پائے تاہم اس کے باوجود وہ نہ صرف ٹیم کا مورال بلند کرتے باولرز کی رہنمائی کرتے رہے بلکہ وہ تمام ایونٹ کے دوران کمینٹیٹرز کے مثبت تبصروں کا مرکز بنے رہے۔
خیبر پختون خوا کےجو کھلاڑی اس عالمی ایونٹ کا حصہ بنے ہوئے ہیں ان میں فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ شامل ہیں. ان سب کا تعلق Pakistan vs Afghanistan asia cup 2022صوبے کے مختلف علاقوں سے ہے تاہم خوشگوار حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثر دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
محمد رضوان کو اس میگا ایونٹ میں ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں ایک بیٹسمین کی حیثیت سے پہلی نمبر حاصل کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو کہ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس تھا۔ اس اعزاز پر بجا طور فخر کیا جاسکتا ہے۔
نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ کو اس کی جارحانہ باولنگ کی وجہ سے کمینٹیٹرز عالمی سطح پر ایک اہم اضافہ قرار دے رہے ہیں جنھوں نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرکے سب کی توجہ حاصل کی اور بھارت کے نامور بیٹسمین بھی گھبراہٹ کا شکار دکھائی دیے۔ فخر زمان نے ہر میچ میں مڈل آرڈر کو سھنبالے رکھا جبکہ خوشدل خان اور افتخار احمد نے ٹیم کو اپنی خوداعتمادی کے باعث متعدد بار نہ صرف بحران سے نکالا بلکہ جیت میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔
دوسری طرف افغانستان کی اب تک کی کامیابیوں میں جن کھلاڑیوں نے بنیادی کردار ادا کیا ان میں محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور مایہ ناز باولر راشد خان سرفہرست ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے متعدد بار سینئر ٹیموں کے اہم کھلاڑیوں کے اوسان خطا کرکے دنیا کو اپنی کارکردگی سے پیغام دیا کہ اب کرکٹ میں ان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس ٹیم کو مستقبل کے ایک کامیاب اور خطرناک اسکواڈ کے طور پر بہت سنجیدہ لے رہے ہیں۔
اس تمام صورتحال یا کارکردگی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ مٹی نہ صرف ہر شعبے میں بہت زرخیز ہے بلکہ یہاں نامساعد حالات کے باوجود آگے بڑھنے کا عزم بھی موجود ہے۔
ان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی اور رویہ سے اس عالمی تاثر یا پروپیگنڈہ کو بھی غلط ثابت کردیا ہے کہ اس بیلٹ کے عوام تشدد پسند یا انتہا پسند ہیں۔
یہ بات انتہائی خوش آئیند ہے کہ اس علاقے کے کھلاڑی دوسرے کھیلوں میں بھی نہ صرف یہ کہ بہت آگے ہیں بلکہ متعدد کے پاس عالمی اعزازات بھی ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے دوسرے باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ اس خطے کے بارے میں موجود منفی تاثر کا خاتمہ کیا جائے اور دنیا پر ثابت کیا جاسکے کہ یہ مٹی واقعی بہت زرخیز ہے۔