FB_IMG_1662888511643

دیر لوئر میں 15 روزہ امن سپورٹس گالا شروع ہوگیا

دیر لوئر میں 15 روزہ امن سپورٹس گالا شروع ہوگیا
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیر لوئر اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام 15 روزہ امن سپورٹس گالا شیخانو گراونڈ دیرمیں شروع ہوا جس میں کرکٹ،کبڈی،رسہ کشی،مارشل آرٹس کے علاوہ مختلف مقابلے ہوں گے افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ نسیم یوسفزئی جنرل سیکرٹری مسلم خان ویلج کونسل کے چیئرمین محمد یوسف ضیاء الحق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن سعید اللہ خان جی کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔اس موقع پر صدر آل سپورٹس ایسوسی ایشن دیر لوئر ملک شاہ نسیم نے
تنظیم نوجوانان شیخانو کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیااور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں منعقد کئے جائینگے۔

COAS Qamar Javed Bajwa

سیلاب سے بچاؤ کیلئے ڈرینج سسٹم کو بہتر اور مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے بچاو کیلئے ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانا ہے، پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے، پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے تاکہ پانی کو کنڑول کر سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو بھی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں، سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جھیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں، ہمیں وبائی امراض کاچیلنج بھی درپیش ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ہماری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ پاکستان بھر سے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،دادو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جا ری ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے تمام دنیا متاثر ہو رہی ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، دوسرے ممالک کی وجہ سے پاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑ رہا ہے، سیاچن میں ہمارے گلیشئرز بھی پگھل رہے ہیں، گلوبل وارمنگ میں کمی کیلئے اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دادو اوراطراف کے علاقوں میں ریسکیو کا ابھی پہلا فیز چل رہا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام والے، یو این سیکریٹری جنرل بھی پاکستان آئے ہیں، امریکا،چین اور عرب ممالک سے بھی امداد آنا شروع ہوگئی ہے، دریا سے آنے والے سیلاب کی روک تھام کیلئے کام کرنے ہوں گے،آرمی انجینئرز کوبھی ٹاسک دیدیا ہے وہ بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ہم وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو بریفنگ دیں گے،عالمی انجینئرز کو بھی دعوت دی ہے وہ بھی پاکستان آرہے ہیں،میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا ہے کہ ہم ایک پری فیب ویلیج بناتے ہیں،اس کی خوبی یہ ہے کہ وہ چند دنوں میں بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 50سے 100 گھروں کا ایک ویلیج بنائیں گے،جگہ کا ہم انتخاب کر رہے ہیں، پری فیب ویلیج بلوچستان یا سندھ میں بنائیں گے،2بیڈروم ،ایک کچن کاگھر تقریبا 5 لاکھ روپے میں بن جاتا ہے۔

us-to-provide-life-saving-humanitarian-aid-of-dollar-30mn-for-flood-relief-efforts-in-pakistan-1661882584-8086

امریکاکا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گی۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر شیلا جیکسن نے کہاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب میئر ہیوسٹن اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے۔

یاد رہے کہ آگست کے آخری دنوں میں امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔