پشاو; پشاور کے تاریخی اہمیت کے حامل تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کیلئے طلبہ کھلاڑیوں کا شیڈول جا ری کردیا گیا،شیڈول کے تحت طلبہ کے ٹرائلز19ستمبر سے شروع ہونگے،سکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 19ستمبر کو پشاور یونیورسٹی کے سکواش کورٹس پر اور20ستمبر کوکرکٹ کے ٹرائلزاسلامیہ کالج کے کرکٹ گرائونڈپر لئے جائینگے، 21ستمبر کو بیڈمنٹن کے ٹرائلز اسلامیہ کالج کے تکبیر ہال میں ہونگے،والی بال کے ٹرائلز22ستمبر کو اسلامیہ کالج کے والی بال گرائونڈ ،23ستمبر کو ہاکی ٹرائلزاسلامیہ کالج کے ہاکی گرائونڈ پر لیئے جائینگے،جبکہ 26ستمبر کو اتھلیٹکس کے ٹرائلزاسلامیہ کالج کرکٹ گرائونڈ،26ستمبر کو ٹیبل ٹینس کے ٹرائلزاسلامیہ کالج کے تکبیر ہال،28ستمبر کو فٹ بال ٹرائلزاسلامیہ کالج کے فٹ بال گرائونڈ،باسکٹ بال کے ٹرائلز29ستمبر کو اسلامیہ کالج کے باسکٹ بال کورٹ،جبکہ لان ٹینس کے ٹرائلز 30ستمبر کو اسلامیہ کالج کے ٹینس کورٹس پر منعقد ہونگے۔اسی طرح اسلامیہ کالج میں سپورٹس کوٹہ پر داخلہ لینے والی طالبات کے ٹرائلزشیڈول کے مطابق 3اکتوبر کوٹیبل ٹینس اوربیڈمنٹن کے ٹرائلز اسلامیہ کالج کے تکبیر ہال میں ہونگے،اسی طرح 4اکتوبر کو اتھلیٹکس کے ٹرائلزاسلامیہ کالج کے کرکٹ گرائونڈ پر لیئے جائینگے۔
ضلع سوات میں ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد
سوات: ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے لمحات اور مختلف تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں اور ایسے رجحانات ضلع میں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا
طلباء کے لیئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار
چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ایم ایم اکیڈمی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین, ڈی ایس پی انیلہ ناز اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ‘ طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایجوکیشن ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس‘ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز رحیم حسین نے طلبہ کو یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے۔