1

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کا تحصیل شیواہ کا دورہ ،اہم اعلانات

شمالی وزیرستان/ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر کا تحصیل شیواہ کا دورہ اور اہم اعلانات۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈی پی او فرحان خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محب داوڑ اور دیگر اہم سول و فوجی افسران بھی جی او سی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے شیواہ میں کابل خیل قوم کے مشران اور نوجوانوں کے ساتھ اہم جرگہ منعقد کیا جس میں تحصیل شیواہ کے تمام مسائل اور ان کے حل، ٹل شیواہ روڈ، ایم پی سی ایل، تعلیم، صحت اور دیگر کئی اہم موضوعات و معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاؤہ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے خصوصی طور پر شیواہ ہسپتال اور گورنمنٹ ہائی سکول صاحب جان کوٹ ملک شاہی کا بھی دورہ کیا۔

 جی او سی سیون ڈویژن نے اپنے دورے کے دوران مندرجہ ذیل اعلانات اور وعدے کئے
1۔ ٹل میرعلی روڈ پر کام مزید تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی مشکلات کا سدباب کیا جاسکے۔
2۔ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے مسائل پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر سہولیات کی فراہمی
3۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی پر مفاد عامہ کے زیادہ سے زیادہ منصوبے شروع کرنے پر زور
4۔ مستقبل کے ترقیاتی و دیگر منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا
5۔ پانی کے نامکمل منصوبوں کی جلد بحالی
6۔ شہزاد پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل کے گھر کو ایف سی سے خالی کرواکر مالک کے حوالے کرنا
7۔ شیواہ سول ہسپتال میں پانی، بجلی، لیڈی ڈاکٹر و دیگر سٹاف کی کمی پوری کرنا۔ مرمتی کام کیلئے نقد 10 لاکھ روپے کی فراہمی
8۔ گورنمنٹ ہائی سکول صاحب جان کوٹ ملک شاہی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان
4 ایس ایس ٹی ٹیچرز کی فوری تعیناتی کا حکم
– سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان
– پرائمری سکول بلڈنگ کی فوری منظوری
– پانی اور بجلی(سولر سسٹم) کی فوری منظوری
– سکول لان کی پختگی کی فوری منظوری
– کرکٹ اور والی بال گراؤنڈز کی فوری منظوری
– طلباء اور اساتذہ کے تفریحی ٹور کیلئے 5 لاکھ روپے نقد فراہمی
9۔ دو قیدیوں کی موقع پر رہائی

جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے تحصیل شیواہ کے مسائل کے حل کیلئے ملکان، نوجوانوں، علمائے کرام اور خصوصی افراد پر مشتمل 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی جو کابل خیل قوم کے مسائل بارے متعلقہ حکام سے وقتاً فوقتاً رابطے کرے گی۔
اہلیان شیواہ نے جی او سی میجر جنرل نعیم اختر اور ان کی ٹیم کے دورہ شیواہ تحصیل کو خوش آئند قرار دیکر امید ظاہر کی کہ اس دورے سے کابل خیل قوم کی محرومیاں کا ازالہ ہوگا اور یہاں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

349 active dengue cases in Khyber Pakhtunkhwa, 21 recovered

خیبر پختونخوا ڈینگی صورتحال

پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 242 کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں۔

پشاور میں 121, کوہاٹ میں 33,ہری پور میں 23 اور چارسدہ میں 21نئےکیسز رپورٹ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1614 ہوگئی۔

صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 5506 ہوگئی۔3886 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ موجودہ وقت ڈینگی کے 130 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ڈینگی سے ابتک 6 افراد جاں بحق

باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن ٹو کا آغاز

باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن ٹو کا آغاز ہو گیا۔

آج کے پہلے میچ میں باجوڑ آزمری نے انصاف کرکٹ کلب کو 54 رنز سے شکست دیکر میچ اپنے نام کر لیا۔
باجوڑ آزمری نے پہلے کھیلتے ہوئے 14.2 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے.  جس میں عبید نے 32 اور حیات عالم نے 25 رنز بنائے.
انصاف کرکٹ کلب کے جانب سے عبداللہ نے تین حمزہ اور کامران نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں انصاف کرکٹ کلب کے پورے ٹیم 12.1 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
باجوڑ ازمری کے جانب سے حیات عالم نے تین راحت نے دو اور مہران عالم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر حیات عالم کو مین آف دی میچ قرار دیا۔
میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون آحسان اللہ افریدی صاحب تھے۔
اس موقع پر باجوڑ پرئمیر لیگ کے چیئرمین حاجی لعلی شاہ پختونیار،سابقہ سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی،انجینئر عالمگیر،داود خان اور دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں پر کیش پرائز تقسیم کی۔

b6214be0-4d71-4f33-ad17-33a66ecb48a8

باڑہ قومی مشر منصف علی خان آفریدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

باڑہ قومی مشر برقمبرخیل منصف علی خان آفریدی کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں برقمبر خیل میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان ، عسکری حکام، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خیبر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی او خیبر نے نے شہید ممنصف علی خان کے ورثاء سے ملاقات کی انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ منصف افریدی ایک نرم مزاج اور انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے غم کے اس گھڑی میں ہم سب آپکے دوکھ درد میں برابر کہ شریک ہیں انشاء اللہ واقع میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینگے۔

a21c164e-ea9f-47e2-b973-77705f30557d

انجیلینا جولی کی دنیاسے پاکستان کے لیے مدد کی اپیل، پاک فوج کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی اس وقت پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔

 انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کو بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے۔

انجلینا جولی ان دنوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں موجودہیں ، انہوں نے گزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کی تباہی کبھی نہیں دیکھی، میں اس وقت بھی پاکستان آئی جب انہوں نے افغانیوں کی دل کھول مدد کی، میں اس مشکل گھڑی آپ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔انھوں  نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی.

انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مزید کوششیں کرنے  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں، پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے آپ کی مدد کے لئے کہوں گی، موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ہورہی ہے بلکہ یہ پاکستان میں نظر آرہی ہے، پاکستان میں بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے، اگر امداد نہ آئی تو 2 ہفتوں میں لوگوں کا مزید برا حال ہوگا۔

انجیلنا جولی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، سردی آرہی ہے، فصلیں تباہ ہوگئیں یہ ایک بڑی تباہی ہے۔

انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا۔