c3816ae8-5a17-43c3-9eb4-1980084f8f1a

شہید پولیس اہلکار محسن آفریدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خیبر : شہید پولیس اہلکار محسن آفریدی کی نماز جنازہ پولیس لائن خیبر شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سی سی پی پشاور محمد اعجاز خان،ڈی پی او عمران خان، ایس پی انوسٹیگیشن،اے سی باڑہ سماجی شخصیات، پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

شہید پولیس اہلکار محسن آفریدی گزشتہ روز تھانہ حدود جمرود علاقہ نیوی ابادی سات سورنگ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگیاتھا۔پولیس نے دوران سرچ آپریشن ایک دہشت گرد کی لاش وارمنڈو میلہ خوڑ سے برآمد کی جسکی پہچان جنید سکنہ جمرود کے نام سے ہوئی ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ایک پستول،ایک عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کی پولیس نے ایک مشتبہ شخص اور ایک موٹر سائیکل بھی حراست میں لی۔
سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید خیبر پولیس کا ایک دلیر اہلکار تھا انہوں نے جرآت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکین تعاون جاری رکھیں گے۔
شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے باڑہ برقمبر خیل کو روانہ کر دیا گیا۔جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔