پشاور:پاکستان موئے تھائی فیڈریشن نے رائل تھائی ایمبیسڈر چاکرڈ کرجوانی کے اشتراک سے کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے موتھائی فائٹرز نے شرکت کی، خیبر پختونخوا کی ٹیم جنرل سیکرٹری عنایت اللہ کی قیادت میں کورس میں شریک ہوئی جس میں محمدابوبکر اور حماد اللہ بھی شامل تھے۔
افتتاحی تقریب میں ایم پی اے میاں اکرم عثمان، موئی تھائی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ریحان حمید،رانا زاہد،محمد ناصر خان،عبداللہ عارف اور عنایت اللہ شریک ہوئے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا موئی تھائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری عنایت اللہ نے کہا کہ کوچنگ کورس میں کھلاڑیوں نے کافی کچھ سیکھا، تھائی لینڈ کے کوچز نے بہت زیادہ رہنمائی اور تکنیک فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں اپنے اخراجات سے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن تعاون کریں گے۔