7e29133e-9fca-4a32-bb9d-0d0ee9b5fa10

آرمی چیف کی زیِر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

آرمی چیف کی زیِر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، ملکی سلامتی صورتحال کا جائزہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں خاص طور پر سیلاب کی صورتحال اور ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

فورم نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کیا۔فورم نے سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا۔ فورم نے عزم کیا کہ دہشت گردی کی بحالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشن کو تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے، تمام فارمیشن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہیں۔

ضلع خیبر : تپے بازار- پیندی چینہ روڈ مکمل

ضلع خیبر میں تپے بازار سے پیندی چینہ(20 کلومیٹر) روڈ کا اسپالٹ مکمل ہو گیا۔ باقی کام  جلد مکمل  ہو جائے گا جس کے بعد روڈ عام عوام کے لیئے کھول دیا جائے گا۔

سڑک کا کام مکمل ہونے سے وادی تیراہ میدان  تک آمد ورفت آسان ہو جائے گی۔ روڈ بننے سے علی مسجد لنڈیکوتل میں ذخہ خیل بازار سے ہوتے ہوئے تپے بازار اور پھر تپے بازار سے پیندی چینہ سے  وادی تیراہ میدان روڈ پر باآسانی سفر کیا جاسکے گا۔

پیندی چینہ سے وادی تیراہ میدان لرباغ 32 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

349 active dengue cases in Khyber Pakhtunkhwa, 21 recovered

خیبر پختونخوا میں  ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے

خیبر پختونخوا میں  ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 392کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں 175, مردان 95،خیبر 55،چارسدہ سے 12 نئےکیسز رپورٹ۔ صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 7350 ہوگئی۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1478 ہوگئی۔ پشاور5865ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 42 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

موجودہ وقت ڈینگی کے 97 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال اور اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے آئسولیشن وارڈ میں متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ڈینگی سے ابتک 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کیلئے 12 مقامات ہائی رسک زونز قراران علاقوں میں گنج ،بڈھ بیر ،خزانہ ،تہکال ،حسن گڑھی ،پھندو،متنی ،سفید ڈھیری شامل۔