پانچواں ٹی 20، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو   دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین 51 جب کہ ڈیوڈ مالان 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قومی ٹیم کو سات میچوں پر مشتمل سیریز میں تین دو کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ تین جب کہ ڈیوڈ ویلی اور کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

63fc8df4-6783-436b-90f3-32626ed053a8

طفیل شینواری سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کیلئےمنتخب

ضلع خیبر لنڈی کوتل کیلئے ایک اور اعزاز

لنڈی کوتل کی سرزمین کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے اور اس کی  ایک مثال طفیل شینواری سکنہ غنی خیل ہے جو سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کےلئے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد قطر میں کیاگیا ہے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی  ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ 7 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک  جاری رہےگا۔

طفیل شینواری کے کوچ امان اللہ شینواری پرامید ہیں کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے طفیل شینواری کی کامیابی کےلئے اہلیان علاقہ سے دعاوں کی استدعا کی ہے۔

eff81172-19c7-4cdc-8d94-8264d0b6d3e1

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ میں نو تزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ رکھ دیا گیا ہے۔ اسپورٹس گراؤنڈ راولپنڈی، اسلام آباد کے طلبا اور کرکٹ کلبوں کو کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مند کھیلوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کے نام سے نئے تعمیر شدہ 501 سینٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا گیا تاکہ کرکٹ شائقین بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔

باجوڑ سکاوٹس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لیول قرات مقابلوں کا انعقاد

باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈ (فرنٹیئر کور نارتھ ) کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیول قرات مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

ضلع باجوڑ کے علاقے ترخو کے مدرسہ تعلیم القرآن میں فرنٹیئر کور نارتھ ، باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈ کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیول قرات مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس مہمان خصوصی تھے ۔ اس کے علاوہ سول اور عسکری خکام ، علاقائی مشران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں ۔

ان مقابلوں میں قاری ریكاز الدین نے پہلی ، قاری نصیر اللّه نے دوسری اور قاری معاویہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس تقریب کے بعد کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس شہید کانسٹیبل رحیم اللّه کے گھر واقع گاوں غاخی گئے اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خاندان کے ساتھ تعزیت کی ۔